Express News:
2025-02-12@16:56:37 GMT

مودی کے طیارے میں بم کی اطلاع؛ دھماکے سے اُڑانے کی دھمکی

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیرون ملک روانگی سے قبل طیارے کو بم دھماکے سے اُڑانے کی دھمکی پر سیکیورٹی پر مامور افسران کی دوڑیں لگ گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھمکی آمیز فون کال ممبئی پولیس کو موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی دہشت گرد مودی کے طیارے کو دھماکے میں اُڑا دیں گے۔

کال کرنے والے نے مزید کہا تھا کہ یہ وہی دہشت گرد گروہ نے جس نے 6 ماہ قبل امریکا میں طیارے کو نشانہ بنایا تھا جس میں 6 افراد مارے گئے تھے۔

دھمکی دینے والے شخص نے کہا کہ اسی گروپ نے طیارے میں بم رکھ دیا ہے اور اب مودی کو مرنے سے کوئی نہیں بچا سکتا۔

دھمکی آمیز فون موصول ہونے پر ممبئی پولیس نے سیکیورٹی ایجنسیز کو مطلع کیا اور سیکیورٹی کلیئرنس تک طیارے کو پرواز سے روکا رکھا گیا۔

بعد ازاں طیارے سے کچھ برآمد نہ ہونے پر پرواز کے لیے کلیئرنس دیدی گئی۔

ادھر کالر نے اپنا فون بند کردیا جس کے باعث اس کی تلاش میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا تاہم ایک عجیب انکشاف بھی ہوا۔

تفتیش کے دوران پتا چلا کہ اس نمبر سے ماضی میں بھی پولیس کو 1400 سے زائد کالیں موصول ہوئی تھیں۔

بعد ازاں پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی جس کا ذہنی توازن درست نہیں ہے تاہم تفتیشی عمل مکمل ہونے تک اسے حراست میں رکھا جائے گا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: طیارے کو

پڑھیں:

جنوری میں ترسیلات زر میں کمی

لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 10 فروری 2025ء ) جنوری میں ترسیلات زر میں کمی ، 2025 کے پہلے ماہ میں کروڑوں ڈالرز کم موصول ہوئے، رواں مالی سال کے 7 ماہ میں ترسیلات کا مجموعی حجم 20 ارب 80 کروڑ ڈالرز ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق دسمبر 2024 کے مقابلے میں جنوری 2025 میں ترسیلات زر کی مد میں کروڑوں ڈالرز کم رقوم موصول ہوئی۔ دسمبر 2024 کے دوران بیرون ممالک مقیم پاکستان کی جانب سے 3 ارب 8 کروڑ ڈالرز کی رقوم بھیجی گئی تھیں۔

جبکہ جنوری 2025 میں بیرون ممالک سے موصول ہونے والی رقوم کا حجم 8 کروڑ ڈالرز کی کمی سے 3 ارب ڈالرز رہا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، مالی سال 2025 کے پہلے سات ماہ (جولائی تا جنوری) کے دوران مجموعی طور پر 20.8 ارب ڈالر کی ترسیلاتِ زر موصول ہوئیں جو گزشتہ مالی سال 2024 کی اسی مدت کے دوران موصول شدہ 15.8 ارب ڈالر کے مقابلے میں 31.7 فیصد زیادہ ہیں۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری اعلامیے کے مطابق جنوری 2025ء کے دوران ترسیلاتِ زر زیادہ تر سعودی عرب (728.3 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (621.7 ملین ڈالر)، برطانیہ (443.6ملین ڈالر) اور ریاست ہائے متحدہ امریکا (298.5 ملین ڈالر) سے آئیں۔
                                                                     

متعلقہ مضامین

  • شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کی کوئی اطلاع نہیں: بیرسٹر گوہر
  • افغانستان: قندوز میں بینک کے باہر خودکش حملہ، 5 افراد جاں بحق
  • افغانستان کے صوبے قندوز میں بینک کے باہر خودکش دھماکہ، پانچ افراد ہلاک
  • کراچی میں کرکٹ میچز کے دوران شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کا غیر رجسٹرڈ مائنز کی فوری رجسٹریشن اور سیکیورٹی اقدامات پر زور
  • کراچی: محمود آباد میں سلنڈر دھماکے سے بچی جاں بحق، تین افراد زخمی
  • جنوری میں ترسیلات زر میں کمی
  • صارم زیادتی قتل کیس: پولیس کو 18 افراد کی ڈی این اے رپورٹس موصول
  • بھارتی وزیراعظم کادورہ پیرس، ایک بار پھر پاکستانی فضائی حدود کااستعمال