کراچی میں ڈمپر و ٹینکرز جلائے جانے کے واقعات، وزیر داخلہ سندھ کا سخت نوٹس
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈمپرز اور ٹینکرز جلائے جانے کے واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: 24 گھنٹوں کے دوران مختلف ٹریفک حادثات میں 9 افراد کیسے جان بحق ہوئے ؟
وزیر داخلہ سندھ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گاڑیاں نزر آتش کرنے کے واقعات کی تحقیقات کی جائیں، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی کیوں کہ شہریوں کی املاک کا تحفظ حکومت کی زمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ٹریفک حادثات پر قابو پانے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے، ٹریفک قوانین پرعملدرآمد کے لیے اعلی سطح کی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں، شہری ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے لیے ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرکے اچھا شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
یہ بھی پڑھیں: 24 گھنٹے 5 اموات،کراچی میں دندناتے ٹمپرز نے شہریوں کو نشانے پر رکھ لیا
ان کا کہنا ہے کہ قانون پر عمل سے صوبہ خوشحال اور پُرسکون ہوگا، دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں قانون کی عملداری سے ان کی ترقی وابستہ ہے، پولیس شرپسندوں پر نظر رکھے اور قانون کی عملداری کو یقینی بنائے۔
یاد رہے کہ کراچی کے علاقے لانڈھی اور کورنگی کے علاقوں میں نامعلوم افراد کی جانب سے 3 مال بردار ٹرکوں کو آگ لگانے کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس کے مطابق کورنگی نمبر 6 میں ایک ٹرک جبکہ لانڈھی میں 2 ٹرکوں کو آگ لگا کر ملزمان فرار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: رواں سال کراچی میں ٹریفک حادثات میں 489 افراد جاں بحق ہوئے، پولیس چیف
پولیس کے مطابق آگ لگنے والے ٹرکوں پر مختلف اقسام کا مال لدا ہوا تھا، تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
الکرم اسکوائر کے قریب بھی نامعلوم افراد نے مال بردار ٹرالر جلانے کی کوشش کی، لیکن علاقہ پولیس اور عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر فوری قابو پا کر ٹرالر جلنے سے بچا لیا۔
سرجانی ٹاؤن میں بھی عبداللہ موڑ کے قریب نامعلوم افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی، موٹر سائیکل سوار3 نامعلوم افراد نے واٹر ٹینکر کو روکا اور پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی، جس پر ڈرائیور نے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔
دوسری جانب واٹر ٹینکر ایسوسی ایشن نے بھی احتجاجاً شہر میں پانی کی سپلائی روک دی ہے جبکہ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے بھی اہم شاہراہوں پر دھرنا دے دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، 2 بچے جاں بحق، 2 زخمی
آل پاکستان ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے نیشنل ہائی وے، حب ٹول پلازہ اور سپر ہائی وے پر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا۔ ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ کراچی میں ایک سازش کے تحت گاڑیاں جلائی جارہی ہیں۔ جس کے بعد ٹرانسپورٹرز نے کراچی کے داخلی راستے بند کردیے۔
ٹرانسپورٹرز کے دھرنے کے باعث پورٹ قاسم، حب چوکی اور نیو سبزی منڈی کے مقام پر سڑک بند کی گئی ہے، جبکہ پورٹ قاسم چورنگی بھی ٹریفک کے لیے بند ہے۔ شاہراہیں بند ہونے سے دیگر شہروں سے کراچی آنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ٹینکرز ڈمپرز سندھ ضیا لنجار کراچی نزرآتش وزیرداخلہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹینکرز ضیا لنجار کراچی وزیرداخلہ نامعلوم افراد واٹر ٹینکر کراچی میں کے لیے
پڑھیں:
کراچی میں ہیوی ٹریفک کے حوالے سے کنفیوژن پھیلائی جارہی ہے، آئی جی سندھ
کراچی:آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ ہیوی ٹریفک کے شہر میں داخلے سے متعلق بہت سے کنفیوژن پیدا کی گئیں ہیں، آئل، پانی، کنسٹرکشن مٹیریل اور دیگر سامان کی ترسیل کی اجازت قانون میں دی گئی ہے۔
یہ بات انہوں نے سندھ ہائیکورٹ میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران کہی۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ جسٹس امجد علی سہتو سے ملاقات کے لیے وقت لیا تھا۔ پولیس تحقیقات کو بہتر سے بہتر کرنا چاہتی ہے۔ جسٹس امجد سہتو سے ملاقات میں تفتیش کے معاملے میں بہتری کے حوالے سے آگاہ کیا۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ ایس ایس پی حیدرآباد چھٹیوں پر ہیں، چھٹیوں کے بعد وہ واپس آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہیوی ٹریفک کے شہر میں داخلے سے متعلق بہت سے کنفیوژن پیدا کی گئیں ہیں، اس سے تاثر یہ جاتا ہے کہ پولیس کام نہیں کر رہی، لازمی سامان کی ترسیل کے کام کے لیے ہیوی ٹریفک کو دن کے وقت میں بھی کام کرنے کی اجازت ہے۔ 42 کے قریب اشیاء کی ترسیل کے لیے گاڑیوں کو دن کے اوقات میں شہر میں آنے کی قانون میں بھی اجازت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آئل، پانی، کنسٹرکشن مٹیریل اور دیگر سامان کی ترسیل کی اجازت قانون میں دی گئی ہے۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ چیف سیکریٹری کے ساتھ میٹینگ کی گئی ہے جس میں طے کیا گیا ہے کہ بڑے ٹینکرز کا داخلہ روک رہے ہیں۔ ہم نہیں چاہتے کہ شہر میں مزید حادثات رونما ہوں۔ ضلعی ٹریفک افسران کو کہا ہے کہ ہیوی ٹریفک کو دن کے اوقات میں روکیں۔ پانی کے ٹینکر، آئل ٹینکرز کو روکیں گے تو لوگ کہیں گے کہ بند کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک حادثات کو روکنے کے لیے میکینزم میں توازن ہونا چاہیے۔ گاڑیوں کی فٹنس کی انسپکشن موٹر وہیکل انسپیکٹر کا کام ہوتا ہے۔ گاڑیوں کی فٹنس چیک کرنے کے لیے ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر ٹیمز بنائی گئیں ہیں۔ یہ ٹیمز سڑکوں پر گاڑیوں کی فٹنس چیک کریں گے۔
غلام نبی میمن نے کہا کہ چیف سیکریٹری سے میٹنگ میں یہ طے کیا گیا ہے کہ پانی کے رجسٹرڈ ٹینکرز کی ہائیڈرنٹس پر ہی انسپکشن کی جائے گی۔ تیز رفتاری یا فٹنس نا ہونے پر جرمانے میں اضافے کی تجویز دی ہے۔ ڈرائیونگ لائسنس پر پولیس کی جانب سے بہت کام کیا گیا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو آسان کیا جائے۔ بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے ڈرائیوروں کیخلاف کارروائی کی گئی ہے۔ بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر گاڑی ضبط کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں پھر بھی لائسنس نہیں بنوایا تو گرفتار کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے اب تک سیکٹروں گاڑیاں بغیر لائسنس چلانے پر ضبط کی ہیں۔ پولیس حراست میں قتل سنگین جرم ہے یہ ایک سیریس معاملہ ہے۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ پریڈی تھانے میں تاجر کی ہلاکت کے معاملے پر جوڈیشل میجسٹریٹ کی نگرانی میں کارروائی کروائی۔ ڈی آئی جی ایڈمنسٹریشن ذوالفقار لارک کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی کی سفارشات پر مقدمے بھی درج کریں گے اور زمہ داروں کیخلاف کارروائی بھی کریں گے۔