Jasarat News:
2025-04-17@23:59:43 GMT

پڈعیدن،نواحی علاقوں میں کریک ڈائون ،8 ملزمان گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

پڈعیدن(نمائندہ جسارت) نواحی علاقوں میں کریک ڈائون 8 ملزمان گرفتار،3 پستول، 10 رائونڈ،530 گرام چرس، 6 بوتلیں وسکی شراب، 1863 گرام گٹکا، مسروقہ 3 بکریاں اور ایک موٹر سائیکل برآمد،مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق بھریاسٹی تھانہ کی پولیس نے مختلف مقامات پر الگ الگ کارروائیوں میں ملزمان کو گرفتار کرلیا،مرتضیٰ رند سے پستول 5 رائونڈ،ڈھولن رند سے پستول 3 رائونڈ،رحیم پنھور سے پستول 2 رائونڈبرآمد کرکے سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔بھریاروڈ اور مورو تھانوں کی پولیس نے الگ الگ کارروائیوں میں منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کرلیا۔منیر سولنگی سے 530 گرام چرس،مختار ڈھلو سے 3 بوتلیں شراب،ادریس بھٹی سے 3 بوتلیں شراب،صابن راجپر سے 1863 گرام گٹکابرآمد کرکے متعلقہ تھانوں پر سرکار کی مدعیت میں مقدمات درج کرلیے گئے۔ٹھاروشاہ پولیس نے چوری کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔ دوران انٹروگیشن گرفتار ملزم گلفام سیال کی نشاندہی پر ایک مسروقہ موٹرسائکل بھی برآمد کی گئی۔دوسری جانب ٹھاروشاہ پولیس نے کارروائی کرکے مسروقہ 3 بکریاں برآمد کیں۔برآمد شدہ بکریاں تصدیق کے بعد اپنے مالک منظور احمد ڈاہری کے حوالے کی گئی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پولیس نے

پڑھیں:

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

ملزم کراچی و اندرون سندھ میں واقع حساس مقامات کی ریکی کر کے اپنے دیگر ساتھیوں کو بتاتا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی سندھ نے کراچی میں سچل کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ہوئے کالعدم تنظیم ایس آر اے سے تعلق رکھنے والا دہشتگرد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی سندھ نے سچل تھانے کے علاقے میں واقع پولیس ہاوٌسنگ سوسائٹی اسکیم 33 میمن قبرستان کے قریب انفارمیشن بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم ایس آر اے سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد سجاد شر عرف ببلو کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق گرفتار ملزم ایس آر اے کے کمانڈر اصغر علی شاہ اور نور احمد چانڈیو کا قریبی ساتھی ہے۔ گرفتار ملزم اس سے قبل بھی قتل، اقدام قتل اور دھماکا خیز مواد کے مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔

گرفتار ملزم ایس آر اے کے کمانڈر سے ہدایت لیکر دیگر کارکنان غلام شبیر ملاح اور بشیر شر تک پہنچاتا تھا۔ ملزم نوجوان لڑکوں کو ایس آر اے میں شمولت اور پارٹی اجتماعات میں شرکت کی ترغیب دیتا تھا۔ ملزم کراچی و اندرون سندھ میں واقع حساس مقامات کی ریکی کر کے اپنے دیگر ساتھیوں کو بتاتا تھا۔ گرفتار ملزم ایس آر اے کمانڈر کی ہدایت پر گاؤن بوہر ضلع حیدرآباد کے قریب ریلوے ٹریک پر آئی ای ڈی دھماکے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا اور آئی ای ڈی کی ترسیل کا منتظر تھا۔ ملزم سے کالعدم  تنظیم سے وابستہ دیگر گردوں کی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں غیر ملکی ریسٹورنٹ پر حملہ، 4 افراد گرفتار
  • نارتھ کراچی میں بین الاقوامی فوڈ چین کی برانچ پر حملہ، 4 افراد گرفتار
  • کراچی میں غیرملکی فوڈ چین ریسٹورنٹ پر حملہ،4 ملزمان گرفتار
  • راولپنڈی میں فوڈ چین پر دھاوے کی کوشش ناکام، 14 ملزمان گرفتار
  • کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار
  • راولپنڈی: فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں ہنگامہ آرائی کرنے والے 14 ملزمان گرفتار
  • راولپنڈی: فاسٹ فوڈ چین پر ہنگامہ آرائی ، 48 گھنٹوں میں 10 ملزمان گرفتار
  • شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے جنسی زیادتی کرکے بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
  • لاہور: مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان 10 اور 13 سال بعد گرفتار
  • لاہور پولیس کو مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان 10 اور 13 سال بعد گرفتار