اسلام آبد: پتنگ بازوں کے خلاف دھمکی آمیز لہجے میں کارروائی کا اعلان کرنے والے پولیس آفیسر کے خلاف انکوائری شروع
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
اسلام آباد میں نوجوانوں کو پتنگ بازی سے روکنے کے لیے دھمکی آمیز لہجے میں کارروائی کا اعلان کرنے والے پولیس آفیسر کو چارج شیٹ کرتے ہوئے محکمانہ انکوائری شروع کردی گئی۔
ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا ہے کہ ایس ایچ او سیکریٹریٹ کو نامناسب الفاظ کے چناؤ پر چارج شیٹ کردیا گیا ہے اور محکمانہ انکوائری عمل میں لائی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں پتنگ بازوں کیخلاف اسلام آباد پولیس کا جارحانہ اقدام، گھر مسمار کرنیکی دھمکی
ترجمان نے کہاکہ پتنگ بازی ایک جرم ہے جس سے سختی سے نمٹا جارہا ہے۔ اسلام آباد پولیس پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کے خلاف مسلسل قانونی کارروائیاں عمل میں لارہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ دھاتی ڈور انسانی جان کےلیے خطرہ ہے، پتنگ بازی کے خونی کھیل کے سبب معصوم جانوں کا ضیاع ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ترجمان نے بتایا کہ رواں ہفتہ پتنگ سازوں، ڈسٹری بیوٹرز اور فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑی کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 70 ہزار سے زیادہ پتنگ اور 10 ہزار سے زیادہ ڈور قبضہ میں لی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ قانون، قاعدے اور ضابطے کے مطابق پتنگ بازی کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں اسلام آباد پولیس کی کارروائی، شہری کے قاتل کو گرفتار کرلیا
واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس کے آفیسر نے کچھ روز قبل مسجد کے اسپیکر پر اعلان کیا تھا کہ جس کا بچہ پتنگ بازی کرتے ہوئے پکڑا گیا اس کے باپ کو سڑک پر پکڑ کر جوتے ماروں گا اور گھر مسمار کروں گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسلام آباد پولیس پتنگ بازی پولیس آفیسر چارج شیٹ دھمکی آمیز اعلان محکمانہ انکوائری شروع وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد پولیس پتنگ بازی پولیس ا فیسر چارج شیٹ دھمکی ا میز اعلان محکمانہ انکوائری شروع وی نیوز اسلام ا باد پولیس پتنگ بازی کے خلاف ا فیسر
پڑھیں:
پی ایس ایل میں صاحبزادہ فرحان کی ریکارڈ ساز سینچری، ایلیٹ ٹی20 بلے بازوں میں شامل
اسلام آباد یونائیٹڈ کے صاحبزادہ فرحان نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ 10 ویں ایڈیشن کے میچ میں پشاور زلمی کیخلاف شاندار سینچری اسکور کرتے ہوئے اپنے کیریئر کا ایک اہم سنگ میل عبور کیا۔
صاحبزادہ فرحان کی شاندار سینچری نے انہیں ایک کیلنڈر سال میں 4 سینچریاں بنانے والے ٹی20 بلے بازوں کے خصوصی گروپ میں شامل کردیا، اس ایلیٹ لسٹ میں ان کے ساتھ ٹی20 لیجنڈز کرس گیل، ویرات کوہلی، جوس بٹلر اور شبمن گل بھی شامل ہیں۔
صاحبزادہ فرحان واحد پاکستانی بلے باز ہیں جنہوں نے صرف 9 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 102 رنز سے شکست دے دی
ایک کیلنڈر سال میں 4 ٹی20 سنچریوں والے کھلاڑیوں میں کرس گیل (2011)، ویرات کوہلی (2016)، جوس بٹلر (2022)، شبمن گل (2023) اور صاحبزادہ فرحان (2025) شامل ہیں۔
میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ پشاور زلمی پر حاوی رہی، اس نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 243 کا زبردست ہدف دیا۔
یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کے لیے کہا گیا، اسے ابتدائی دھچکا اس وقت لگا جب اینڈریز گوس کوئی رن بنائے بغیر ٹام کوہلر اور کیڈمور کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے، اس وقت ٹیم کا مجموعی اسکور صرف 1.2 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 9 رنز تھا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10: بابر اعظم نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا، رضوان کی پہلی سینچری
تاہم، صاحبزادہ فرحان اور کولن منرو نے تیزی سے جارحانہ جوابی حملے سے مخالفانہ لہروں کا رخ موڑ دیا، دونوں بلے بازوں نے ایک ساتھ 100 رنز کی شاندار شراکت قائم کی، اسکور کو صرف 11 اوورز کے بعد 128 رنز تک پہنچا دیا۔
بلے بازی کے ایک سنسنی خیز مظاہرے میں، صاحبزادہ فرحان نے پی ایس ایل کی اپنی پہلی سنچری صرف 49 گیندوں پر مکمل کی، جس نے پی ایس ایل کی تاریخ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز کی تیز ترین سنچری کا بھی ریکارڈ برابر کیا۔
فرحان اور منرو کے درمیان 144 رنز کی شراکت کو بالآخر الزاری جوزف نے توڑ دیا، جس نے منرو کو 40 رنز پر آؤٹ کیا، اس وقت اسلام آباد یونائیٹڈ 13.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز تھا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10: دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کا شاندار آغاز، لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے ہرادیا
آخری مراحل میں، جیسن ہولڈر اور بین دوارشوئس بالترتیب 20 اور 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جس کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ 5 وکٹوں کے نقصان پر 243 کا ایک بڑا مجموعہ پشاور زلمی کو تعاقب کرنے کے لیے فراہم کرنے میں کامیاب ہوئی۔
صاحبزادہ فرحان کی دھماکہ خیز کارکردگی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے نہ صرف ایک یادگار فتح ممکن بنائی بلکہ ٹی20 کی تاریخ میں بھی اپنا نام بھی رقم کرادیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد یونائیٹڈ بلے بازوں پشاور زلمی پی ایس ایل ٹی20 جوس بٹلر سینچری شبمن گل صاحبزادہ فرحان کرس گیل ویرات کوہلی