جرمنی: اسلام مخالف ریلی پر حملہ کرنے والے کے خلاف مقدمہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی میں چاقو سے حملے کے الزام میں افغان شہری پر مقدمے کی کارروائی شروع کر دی گئی۔ ملزم نے گزشتہ سال اسلام مخالف ریلی پر حملہ کیا تھا،جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 5دیگر افراد زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس نے سلیمان اے کو گولی مار کر زخمی کردیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کرپشن کرنے والے ایس ایچ اوز نوکری سے فارغ
وقاص احمد: پاکستان میں کرپشن کے خلاف سخت کارروائیاں جاری، فیصل ٹاؤن کے سابق ایس ایچ او رائے سلیمان اور ڈیفنس اے کے سابق ایس ایچ او محمد سجاد کو کرپشن کے الزامات کے تحت نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے۔
محکمہ پولیس کے ذرائع کے مطابق رائے سلیمان نے کال سنٹر سے 9 لاکھ روپے جبکہ محمد سجاد نے منشیات فروشوں سے 17 لاکھ روپے رشوت لی تھی۔ دونوں سابق ایس ایچ اوز انکوائری میں قصور وار ثابت ہوئے اور ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تھے۔
صائم ایوب کیساتھ خوبرو اداکارہ کے لندن میں سیرسپاٹے،ویڈیوز وائرل
ان دونوں افسران کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ کرپشن میں ملوث افسران کے خلاف مزید سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ قانون کے شکنجے سے بچنے والوں کو عبرت کا نشان بنایا جا سکے۔