پولیس تشدد سے نوجوان تاجر وقاص کے قتل کی شفاف تحقیقات کی جائے،منعم ظفر خان
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے پولیس تشدد میں نوجوان تاجر وقاص کی ہلاکت پر شدید مذمت اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ 3دن میں واقعے کی مکمل تحقیقات کر کے ملوث افراد معطل کرنے کے بجائے برطرف کیا جائے اور ان کے خلاف سخت سے سخت قرارواقعی کارراوئی کی جائے ۔ عام شہریوں کے ساتھ پولیس کا نامناسب طرز عمل کسی بھی طور پر مناسب نہیں ہے،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کو تحفظ فراہم کریں لیکن شہری پولیس کے اہلکاروں سے ہی پریشان ہوگئے ہیں شہرمیں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں پولیس کے افسران و اہلکار بھی شامل رہے ہیں جس کے باعث عوام کا محکمہ پولیس سے اعتماد اٹھ گیا ہے ،غیر قانونی تشدد و ماورائے عدالت اقدامات کوکسی طور پر بھی قبول نہیں کیا جائے گا۔ان خیالات کا انہوں نے پولیس تشدد سے ہلاک ہونے ولے تاجر کی نماز جنازہ میں شرکت کے موقع پرمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔نمازجنازہ کے بعد تاجر کے بھائی اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات میں اظہار تعزیت اور واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔نماز جنازہ نارتھ ناظم آباد ڈی سلویٰ میں ادا کی گئی جب کہ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ۔ اس موقع پر نارتھ ناظم آبادٹاؤن کے وائس چیئرمین ضیاء الدین جامعی ، کراچی الیکڑونک ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان، رہنما جماعت اسلامی مشیر الاسلام و دیگر بھی موجود تھے ۔علاوہ ازیں امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے تاجروں کی جانب سے اس واقعے کے خلاف مطالبات کی مکمل حمایت اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ۔
کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی نوجوان تاجر وقاص کی نماز جنازہ میں شرکت، دوسری جانب میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہے ہیں
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور، سروسرز اسپتال میں پولیس اہلکاروں کا طبی عملے پر تشدد
لاہور کے سروسز اسپتال میں پولیس اہلکار وں نے طبی عملے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مریض نے ڈاکٹرز سے تلخ کلامی پر اپنے بھائی اور پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر کو اسپتال بلایا، سب انسپکٹر پولیس اہلکاروں کے ساتھ او پی ڈی میں داخل ہوا اور ڈاکٹرز و طبی عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
سب انسپکٹر کے ساتھ تین پولیس اور تین سادہ لباس اہلکاروں نے ڈاکٹرز کو کمروں سے نکال کر تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ بیچ بچاؤ کرانے پر طبی عملے کو بھی پھینٹی لگائی۔
واقعے پر ڈاکٹرز نے شدید تشویش کا اظہار کیا اور متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔