2025-04-01@04:11:50 GMT
تلاش کی گنتی: 356
«گریڈ 22میں ترقی کے بعد»:
(نئی خبر)
وزیراعظم کی زیر صدارت آج اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں چیئرمین پیپلز پارٹی ممبر کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔ اجلاس میں گریڈ 21 کے افسران کی گریڈ 22 میں ترقی کا جائزہ لیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد پہنچ گئے، بلاول بھٹو زرداری آج اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے، بلاول بھٹو زرداری ممبر کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔ اجلاس میں گریڈ 21 کے افسران کی گریڈ 22 میں ترقی کا جائزہ لیا جائے گا۔ قبل ازیں بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو سے سینیٹر شیری رحمان نے کراچی میں ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سیاسی...

سربیا کی پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے احتجاج سے ایوان میدان جنگ بن گیا، اسموک گرینیڈ اور آنسو گیس کا استعمال
سربیا کی پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے احتجاج سے ایوان میدان جنگ بن گیا، اسموک گرینیڈ اور آنسو گیس کا استعمال WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز سربیا(آئی پی ایس )سربیا کی پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران اپوزیشن ارکان نے اسموک گرینیڈ اور آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے باعث ایوان میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سربیا کی پارلیمنٹ میں منگل کے روز اپوزیشن ارکان نے حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایوان میں اسموک گرینیڈ اور آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے باعث ایوان میں افراتفری پھیل گئی۔ پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران جب حکمران جماعت سربین پروگریسو پارٹی (ایس این ایس) کی قیادت میں اتحادی حکومت...
سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے سسٹم میں آر ایل این جی مکس کر کے گیس پریشر کو مستحکم کر دیا ہے۔تاہم اس کے باوجود کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے اور پریشر میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔وزیرِ اعظم کے نوٹس لینے کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی متاثر ہے.خاص طور پر گلستانِ جوہر، لائینز ایریا، عزیز آباد اور گلبہار جیسے علاقوں میں گیس کی شدید کمی کا سامنا ہے۔گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سے شہریوں کو خاص طور پر خواتین کو افطار کی تیاری میں مشکلات کا سامنا ہے۔ایس ایس جی سی کی جانب سے شہر میں گیس پریشر برقرار...
وزیراعظم شہباز شریف کے نوٹس کے باوجود کراچی میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، جس کے باعث خواتین کو سحری کی تیاری میں مشکلات کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن کا سحری میں گیس فراہم کرنے کا دعوی غلط ثابت ہوگیا اور وزیراعظم کے نوٹس لینے کے باوجود کراچی میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں سحری کے وقت گیس کی فراہمی منگل کو بھی معطل رہی، جیکب لائن، نارتھ کراچی، سرسید ٹائون، کلیانہ ٹائون، یو پی سوسائٹی میں گیس غائب رہی۔اس کے علاوہ خواجہ اجمیر نگری گلستانِ جوہر،سرجانی،اور گلبہار سعودآباد ، گڈاپ، کاٹور سمیت متعدد علاقوں میں گیس کی فراہمی متاثر رہی۔جس کے باعث خواتین کیلیے سحری میں کھانا پکانا ناممکن ہوگیا، اس سے پہلے...
گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے 16ویں بیچ کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، جس میں کل 436 جوانوں نے کامیابی کے ساتھ تربیت مکمل کی۔ تقریب میں چار پریڈ کنٹیجنٹس نے شرکت کی، جبکہ تربیتی مدت 14 ستمبر سے یکم مارچ تک جاری رہی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے 16ویں بیچ کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، جس میں کل 436 جوانوں نے کامیابی کے ساتھ تربیت مکمل کی۔ تقریب میں چار پریڈ کنٹیجنٹس نے شرکت کی، جبکہ تربیتی مدت 14 ستمبر سے یکم مارچ تک جاری رہی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریاز، میجر جنرل سید امتیاز حسین گیلانی تھے۔ انہوں نے پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں کو مبارکباد دی اور...
وزیراعظم شہباز شریف کے نوٹس لینے کے باوجود کراچی میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، جس کے باعث خواتین کو سحری کی تیاری میں مشکلات کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن کا سحری میں گیس فراہم کرنے کا دعوی ٰغلط ثابت ہوگیا اور وزیراعظم کے نوٹس لینے کے باوجود کراچی میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں سحری کے وقت گیس کی فراہمی آج بھی معطل رہی، جیکب لائن، نارتھ کراچی، سرسید ٹاؤن، کلیانہ ٹاؤن، یو پی سوسائٹی میں گیس غائب رہی۔اس کے علاوہ خواجہ اجمیر نگری گلستانِ جوہر،سرجانی،اور گلبہار سعودآباد ، گڈاپ، کاٹور سمیت متعدد علاقوں میں گیس کی فراہمی متاثر رہی۔جس کے باعث خواتین کیلیے سحری میں کھانا پکانا ناممکن ہوگیا، اس سے پہلے...
بابر شہزاد تُرک: وفاقی بیوروکریٹس کے گریڈ 19 سے 20، گریڈ 20 سے 21 اور گریڈ 21 سے 22 تک کے ترقی کے زیرِ التواء عمل کو آگے بڑھانے کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ اور سنٹرل سلیکشن بورڈ کی تیاری مکمل کر لی ہے. ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ رواں ہفتے 5 یا 6 مارچ کو متوقع جبکہ سنٹرل سلیکشن بورڈ 10 سے 13 مارچ تک شیڈول ہے. اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزیراعظم کی سربراہی میں مجوزہ ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کے لیے وزیراعظم دفتر اور چیئرمین ایف پی ایس سی کی سربراہی میں ہونے والے سنٹرل سلیکشن بورڈ کیلئے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کو آگاہ کر دیا ہے۔ ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ گریڈ 22 کی 40 خالی اسامیوں...
ہائی کورٹ اور آئینی بنچز کے ججز کی سلیکشن کیلئے طریقہ کار طے کرنے سے متعلق جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق کمیٹی میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی کمیٹی میں شامل ہیں، حکومتی سائیڈ سے فاروق نائیک جبکہ اپوزیشن سائیڈ سے سینیٹر علی ظفر کمیٹی کا حصہ ہیں۔ پاکستان بار کونسل کی نمائندگی کیلئے احسن بھون کمیٹی کا حصہ ہیں، نیاز محمد خان کمیٹی کے سیکریٹری نامزد کیے گئے، کمیٹی سفارشات مرتب کرے گی
اسلام آباد(نیوزڈیسک) رمضان المبارک کے دوران دنیا کا سب سے طویل روزہ سوئیڈن اور ناروے میں جبکہ سب سے مختصر روزہ جنوبی امریکہ کے ملک چلی میں ہوگا۔ سوئیڈن اور ناروے میں روزے کا دورانیہ ساڑھے 20 گھنٹے جب کہ گرین لینڈ اور آئس لینڈ میں روزہ 20گھنٹے طویل ہوتا ہے۔ دوسری جانب سب سے کم دورانیے کا روزہ چلی میں ہے جہاں روزہ صرف 11 گھنٹے کا ہے، عرب ممالک میں سب سے طویل روزہ الجزائر میں ہوتا ہے جس کا دورانیہ 16 گھنٹے 44 منٹ ہے۔ سعودی عرب، مدینہ منورہ، نیویارک، امریکا اور ترکیہ میں روزے کا دورانیہ 13گھنٹے ہے جب کہ پاکستان میں روزے کا دورانیہ 12گھنٹے اور 58 منٹ ہے۔برازیل، جنوبی افریقا، ارجنٹائن، نیوزی لینڈ،...
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین قومی اسمبلی نے کراچی میں سحر و افطار کے اوقات میں گیس کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں اراکین قومی اسمبلی نے کہا کہ ماہ صیام کے پہلے روز ہی گیس کی بندش نے سوئی گیس کمپنی کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے، گیس کی عدم دستیابی نے سفید پوش گھرانوں کو بنا سحری روزہ رکھنے پر مجبور کردیا۔ اراکینِ قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نام پر توانائی فراہم کرنے والی کمپنیوں نے عوام کو پریشان کرنا اپنا وطیرہ بنا لیا ہے، باوجود اس کے ہر ماہ بلوں میں اربوں روپے کا اِضافہ بھی ہو جاتا ہے جس کی سنوائی کے لئے کوئی کارسرکار...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 مارچ 2025ء) گزشتہ اتوار کو جرمنی کے وفاقی انتخابات میں قدامت پسندوں کے اتحاد کرسچن ڈیموکریٹک الائنس (CDU-CSU) کے رہنما فریڈرش میرس کے اگلے جرمن چانسلر بننے کی راہ ہموار ہو گئی۔ 69 سالہ میرس طویل عرصے سے جرمنی کے دائیں بازو کے قدامت پسند بلاک کی ایک بااثر آواز رہے ہیں لیکن انہوں نے کبھی وزیر کے طور پر کام نہیں کیا۔ اب وہ برلن میں وفاقی جرمن چانسلر کی حیثیت سے اقتدار کی باگ ڈور سنبھالنے جا رہے ہیں۔ میرس کے لیے یہ ایک بڑا چیلنج ہوگا کیونکہ یہ وقت بحر اوقیانوس کے اطراف تعلقات میں ایک عہد کی تبدیلی کا متقاضی ہے۔ کیا میرس یورپ اور امریکہ کے بیچ...
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزمان بغیر لائسنس شہریوں سے پاسپورٹ وصول کر رہے تھے، ملزمان بھاری رقوم وصول کرکے ویزا فراڈ کرتے تھے، ملزمان سے 12 پاکستانی پاسپورٹس، تعلیمی دستاویزات اور موبائل فونز سمز برآمد ہوئی ہیں۔ ملزمان بھاری رقوم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو جاتے تھے، ملزمان برآمد ہونیوالے پاسپورٹس کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے لاہور زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی سمگلر سمیت 4 ملزمان گرفتار کر لئے۔ ملزمان کی شناخت راحیل پرویز، محمد عمر، یمام ندیم اور روحان محمود کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان سادہ لوح شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث پائے گئے۔ ملزمان کو ماڈل...
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے معروف علاقے آبپارہ میں واقع الائیڈ بینک کی برانچ کے باہر ایک بڑی ڈکیتی کی واردات پیش آئی جس میں شہری شیروز سے 20 لاکھ روپے چھین لیے گئے۔ یہ واردات 3 بج کر 26 منٹ پر ہوئی، جب شیروز نے بینک سے رقم نکلوائی اور بینک کے باہر پہنچا تھا۔ تفصیلات کے مطابق، شیروز نے بینک میں موجود اپنے اکاؤنٹ سے 20 لاکھ روپے نکلوائے اور بینک کے باہر پہنچتے ہی ڈاکوؤں نے ان پر حملہ کیا۔ متاثرہ شہری نے بتایا کہ واردات کے وقت ڈاکوؤں کی تعداد چار تھی، جنہوں نے اسے گھیر کر اس کی رقم چھین لی۔ اس دوران بینک کے سیکیورٹی گارڈ اور شیروز نے مل کر ڈاکوؤں کی نشاندہی...
غزہ : فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے چار اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دی ہیں اور اب اسرائیل کی جانب سے معاہدے کے تحت 620 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے بتایا ہے کہ یہ لاشیں کچھ دیر قبل ریڈ کراس کے سپرد کی گئیں اور اب فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا انتظار ہے، انہوں نے بتایا کہ یہ لاشیں اتساحی عیدان، ایتسیک الجریط، اوھاد یہلومی، اور شلومو منصور کی ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی سیکیورٹی اہلکار نے بھی اس کی تصدیق کی ہے اور اب ریڈکراس کا ایک قافلہ درجنوں رہائی پانے والے فلسطینی...
رمضان المبارک کے دوران سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کی لوڈ شیڈنگ کے اوقات کار جاری کردیے۔ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی نے بتایا کہ رمضان المبارک میں گیس کی دستیابی کے اوقات جاری کردیے گئے ہیں، جس کے تحت صارفین کو افطار اور سحری کے اوقات میں بلا تعطل گیس فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دن میں 3:30 بجے سہ پہر سے رات 10 بجے تک گیس کی فراہمی جاری رہے گی، اسی طرح رات 3 بجے سے صبح 9 بجے تک گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔ترجمان نے بتایا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے صارفین کو صبح 9 بجے سے سہ پہر ساڑھے تین بجے تک گیس کی سپلائی بند رہے گی اور رات...
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی سکیورٹی اہلکار نے بھی حماس سے 4 لاشیں ریڈ کراس کو ملنے کی تصدیق کر دی ہے۔ خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت اب اسرائیل کیجانب سے 620 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا انتظار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے 4 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دی ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق حماس کے عہدیدار نے کہا کہ 4 اسرائیلیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دی گئی ہیں، وہ اب فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے منتظر ہیں۔ دوسری جانب حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے اسرائیل کے حوالے کی جانے والی لاشوں کی شناخت ظاہر کردی ہے۔...
تقریب سے خطاب میں وزیر توانائی سندھ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق ایجوکیشن اور ہیلتھ سیکٹر میں سولر سسٹم فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اس کے لیے سندھ حکومت نے فنڈز مختص کیے ہیں، سولر سسٹم کو مرحلہ وار اسکولوں اور کالجوں میں نصب کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک سمیت تمام تقسیم کار کمپنیوں سے بات چیت جاری ہے اور رمضان میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا کہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی آئی بی اے یونیورسٹی میں پاکستان اکیڈمک کنسورشیم کے زیر اہتمام اور آغا خان یونیورسٹی ایگزامینیشن بورڈ کے تعاون سے موسمیاتی تبدیلیوں پر "گرین مائنڈز، گرینر اسکولز...
سٹی 42 : سوئی سردن گیس کمپنی نے رمضان المبارک میں گیس لوڈ شیڈنگ کرنے کا اعلان کر دیا. ترجمان سوئی گیس کمپنی کے مطابق ایس ایس جی سی کی جانب سے گیس بندش کے اوقات کار جاری کردیے، جس کے تحت سحر میں رات 3.00 بجے سے صبح 9.00 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی، جبکہ افطار میں دوپہر 3.30بجے سے رات 10 بجے تک گیس کی فراہمی کی جائے گی۔ ایس ایس جی سی کے مطابق گیس بندش صبح 9.00 بجے سے دوپہر 3.30 بجے تک کی جائے گی، شہر میں رات 10 بجے سے 3.00 بجے تک گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین...
کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے رمضان المبارک کے دوران گیس کی لوڈ شیڈنگ کے اوقات کار جاری کردیے۔ ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی نے بتایا کہ رمضان المبارک میں گیس کی دستیابی کے اوقات جاری کردیے گئے ہیں، جس کے تحت صارفین کو افطار اور سحری کے اوقات میں بلا تعطل گیس فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دن میں 3:30 بجے سہ پہر سے رات 10 بجے تک گیس کی فراہمی جاری رہے گی، اسی طرح رات 3 بجے سے صبح 9 بجے تک گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔ ترجمان نے بتایا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے صارفین کو صبح 9 بجے سے سہ پہر ساڑھے تین بجے تک گیس کی سپلائی...
آپ نے انسانوں کا مارچ پاسٹ اور پریڈ کئی بار دیکھی ہوگی مگر قدرت آپ کو دکھانے جا رہی ہے سیاروں کی پریڈ جس کو دیکھنے کے لیے تیار ہو جائیں۔ہمارے نظام شمسی کے زمین سمیت 8 سیارے زہرہ، مریخ، مشتری، زحل، یورینس، نیپچون اور عطارد ہیں۔ یہ تمام سیارے مختلف رفتار سے سورج کے گرد گردش کر رہے ہیں اور یہ سلسلہ ان کے وجود میں آنے سے جاری ہے۔ تاہم قدرت ان سات سیاروں کی پریڈ دیکھنے کا منفرد موقع انسان کو فراہم کر رہی ہے جو 28 فروری کو افق پر دیکھا جا سکے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سات سیارے زہرہ، مریخ، مشتری، زحل، یورینس، نیپچون اور عطارد 28 فروری کو ایک قطار میں آسمان پر...
وزیر خزانہ کی ایف اے ٹی ایف گائیڈ لائنز کے مطابق ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطہ کار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ منگل کے روز وفاقی خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرصدارت ڈیجیٹل اثاثوں کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں غیر ملکی مندوبین نے شرکت کی، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ڈیجیٹل اثاثوں سے متعلق مشیران بھی اجلاس میں شامل ہوئے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کام محترمہ شزا فاطمہ خواجہ، گورنر اسٹیٹ بینک، سیکریٹری خزانہ، اور سیکریٹری آئی ٹی و ٹیلی کام بھی اجلاس میں موجود تھے۔ یہ بھی پڑھیں: فیکٹ چیک: کیا حکومت روایتی کرنسی کو ختم کرکے ڈیجیٹل کرنسی لارہی ہے؟ اجلاس میں کرپٹو کرنسی کے عالمی...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سپریم کورٹ کے جج شہزاد ملک کی بیٹی شانزے ملک کو ایکسیڈنٹ کیس میں بری کردیا۔ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے جج شہزاد ملک کی بیٹی شانزے ملک کے خلاف ایکسیڈنٹ کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا۔ عدالت نے شانزے ملک کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں مقدمے سے بری کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جج عدنان یوسف بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا، ملزمہ شانزے ملک کیخلاف گاڑی کی ٹکر سے شہری کو مارنے کا الزام تھا
کراچی: شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خُشک جبکہ مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں بارش کا امکان نہیں جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 اور کم سے کم 19 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔ آج کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ دُھند کے باعث حدِ نگاہ 2 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 سے 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ واضح رہے کہ بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہونے والے مغربی سسٹم...

امریکا کو مارکیٹ اکانومی کے اصولوں اور منصفانہ مقابلے کے اصولوں کا احترام کرنا چاہیئے، چائنا کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ
بیجنگ : وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ نے “امریکہ فرسٹ” سرمایہ کاری پالیسی میمورنڈم جاری کیا، جس میں اعلان کیا گیا کہ امریکہ اپنی سرمایہ کاری پالیسی میں ایڈجسٹمنٹ کرے گا، خاص طور پر چین کے ساتھ دو طرفہ سرمایہ کاری کو مزید محدود کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا. چائنا کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ (CCPIT) کے ترجمان نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چینی صنعتی حلقے امریکہ کی جانب سے قومی سلامتی کے تصور کو بار بار عام کرنے اور دونوں ممالک کے صنعتی اور تجارتی تعلقات میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔ امریکی حکومت ایک طرف تو چینی کمپنیوں کے امریکی ٹیکنالوجی، اہم بنیادی ڈھانچے، طبی،...
محکمہ موسمیات نے گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کریتے ہوئے جن شہروں میں بادل برسنے کی توقع ہے، ان کے نام بھی بتا دیے۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں مطلع آج ابر آلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شام کو کوئٹہ، زیارت، چمن، مستونگ اور پشین میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اسی طرح چاغی، نوشکی، خضدار، بارکھان، سبی، ہرنائی، ژوب اور موسیٰ خیل میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: بادل کب برسیں گے ؟ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی اعداد و شمار کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم...

امریکہ کو مارکیٹ اکانومی کے اصولوں اور منصفانہ مقابلے کے اصولوں کا احترام کرنا چاہیئے، چائنا کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ
امریکہ کو مارکیٹ اکانومی کے اصولوں اور منصفانہ مقابلے کے اصولوں کا احترام کرنا چاہیئے، چائنا کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز بیجنگ : وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ نے “امریکہ فرسٹ” سرمایہ کاری پالیسی میمورنڈم جاری کیا، جس میں اعلان کیا گیا کہ امریکہ اپنی سرمایہ کاری پالیسی میں ایڈجسٹمنٹ کرے گا، خاص طور پر چین کے ساتھ دو طرفہ سرمایہ کاری کو مزید محدود کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا. چائنا کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ (CCPIT) کے ترجمان نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چینی صنعتی حلقے امریکہ کی جانب سے قومی سلامتی کے تصور کو بار بار عام کرنے اور دونوں ممالک...
اسلام آباد: نیب کے گریڈ 19کے آفیسر کی پراسرار موت کا واقعہ سامنے آیا ہے، وقاص احمد کی لاش جی سکس فور کے گیسٹ ہاوس سے ملی ہے۔ میڈیا ذرائع کےمطابق اسلام آباد میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایک اعلیٰ افسر کی پراسرار موت کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق گریڈ 19 کے افسر وقاص احمد کی لاش اسلام آباد کے جی سکس فور سیکٹر میں واقع ایک گیسٹ ہاؤس سے ملی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وقاص احمد کا کمرا اندر سے لاک تھا اورابتدائی تفتیش میں جسم پر کسی قسم کے تشدد یا زخم کے نشانات نہیں پائے گئے لاش کو مزید تحقیقات کے لیے...
علامتی تصویر۔ اسلام آباد میں جی 6 فور کے گیسٹ ہاؤس سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق لاش نیب کے گریڈ 19 کے افسر وقاص احمد خان کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وقاص احمد کی لاش پولی کلینک اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق وقاص احمد خان کا کمرہ اندر سے لاک تھا، جسم پر بظاہر کوئی نشان نہیں تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ گریڈ 19 کے نیب افسر وقاص احمد خان لاہور کے رہائشی ہیں۔
کراچی: کراچی میں بس ریپڈ ٹرانسپورٹ (بی آر ٹی) ریڈ لائن منصوبے پر کام کے دوران یونیورسٹی روڈ پر ایک مرتبہ پھر پانی کی لائن ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے سڑک پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق بی آر ٹی ریڈ لائن کے تعمیراتی کام کے دوران کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر ایک مرتبہ پھر پانی کی لائن ٹوٹ گئی۔حسن اسکوائر سے جیل چورنگی کے درمیان لائن ٹوٹنے سے پانی سڑک پر آگیا جبکہ متعدد واٹر ٹینکرز بھی پانی بھرنے کی وجہ سے روڈ پر دھنس گئے۔ سڑک پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ یاد رہے کہ واٹر اینڈ سیوریج...
اسلام آباد میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایک اعلیٰ افسر کی پراسرار موت کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس کے مطابق گریڈ 19 کے افسر وقاص احمد کی لاش اسلام آباد کے جی سکس فور سیکٹر میں واقع ایک گیسٹ ہاؤس سے ملی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وقاص احمد کا کمرا اندر سے لاک تھا اور ابتدائی تفتیش میں جسم پر کسی قسم کے تشدد یا زخم کے نشانات نہیں پائے گئے لاش کو مزید تحقیقات کے لیے پولی کلینک اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وقاص احمد کا تعلق لاہور سے تھا اور وہ ماضی میں اوگرا کیس کے تفتیشی افسر کے طور پر خدمات انجام دے چکے تھے۔ ان کی...
اسلام آباد کے پوش سیکٹر میں نیب کے گریڈ 19کے افسر کی پراسرار موت WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) قومی احتساب بیورو (نیب)کے ایک اعلی افسر کی پراسرار موت کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس کے مطابق گریڈ 19کے افسر وقاص احمد کی لاش اسلام آباد کے جی سکس فور سیکٹر میں واقع ایک گیسٹ ہاوس سے ملی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وقاص احمد کا کمرا اندر سے لاک تھا اور ابتدائی تفتیش میں جسم پر کسی قسم کے تشدد یا زخم کے نشانات نہیں پائے گئے، لاش کو مزید تحقیقات کے لیے پولی کلینک اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وقاص احمد کا تعلق لاہور سے تھا...
مقبوضہ بیت المقدس:فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے حالیہ جنگ بندی معاہدے کے تحت 602 فلسطینی قیدیوں کے بدلے 6 اسرائیلی یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا ہے۔ اس موقع پر رہا ہونے والے ایک اسرائیلی یرغمالی عومر شيم توف نے حماس کے 2اہلکاروں کے ماتھے پر بوسہ لیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ رہا کیے گئے 3اسرائیلی یرغمالیوں کو نصیرات کیمپ میں ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا۔ تقریب کے دوران اسٹیج پر کھڑے تینوں اسرائیلیوں نے ہاتھ ہلا کر فلسطینیوں کا شکریہ ادا کیا۔ عومر شيم توف نے 2حماس مجاہدین کے ماتھے پر بوسہ لیا، جو ایک غیر معمولی اور جذباتی لمحہ تھا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان...
قابض فوج کے ریڈیو نے باخبر ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ 10 سال سے مقاومت کی قید میں اسرائیلی شخص السید کو بغیر کسی تقریب میں لائے رہا کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کے نصریات کیمپ میں تین اسرائیلی قیدیوں کی حوالگی کی تقریب کے دوران ریڈ کراس حکام کے حوالے کیے جانے والے قیدیوں میں سے ایک نے دلچسپ انداز میں القسام بریگیڈ کے مجاہدین کے سروں کو بوسہ دیا۔ فلسطین میں آج مزاحمتی قوتوں نے "الیامیمون یتزاک کوہن"، "عمر شیم توف" اور "عمر فانکوت" نامی تین اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے نمائندوں کے حوالے کیا ہے۔ قابض فوج کے ریڈیو نے باخبر ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ 10 سال سے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 فروری 2025ء) غزہ پٹی کے جنوبی شہر رفح میں دو افراد تال شوہم اور اویرا مینگیسٹو کو ریڈکراس کے حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ مزید چار یرغمالیوں کو بھی آج ہفتے کے روز ہی رہا کیا جانا ہے۔(جاری ہے) رفح میں ایک اسٹیج کے ارد گرد حماس کے نقاب پوش اور مسلح جنگجو موجود تھے، جہاں شوہم کو ریڈ کراس کے کارکنوں کے حوالے کیا گیا۔ یہ حوالگی رفح میں ان تباہ شدہ عمارتوں کے درمیان ہوئی، جو 16 ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے دوران ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں۔ جن چار دیگر یرغمالیوں کو وسطی غزہ کے علاقے نصیرات میں آج واپس کیا...
حماس نے اسرائیلی قیدی شیری بیباس کی باقیات ریڈ کراس کے حوالے کر دی ہیں، جس کے بعد اسرائیل کو ایک اور سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اسرائیل نے جمعرات کو حماس کی جانب سے دی گئی لاشوں میں شیری بیباس کی عدم موجودگی کا دعویٰ کیا تھا۔ اسرائیلی سیاسی تجزیہ کار اوری گولڈ برگ نے کہا کہ بیباس کی لاش کی واپسی ہفتے کے روز ہونے والے قیدیوں کے تبادلے کے لیے ”ایک ترغیب“ ہے تاکہ یہ عمل ”منظم انداز میں“ مکمل ہو سکے۔ انہوں نے الجزیرہ کو بتایا، ’میرے خیال میں حماس نے اس معاہدے کو سنجیدگی اور مکمل عزم کے ساتھ پورا کرنے کے لیے غیر معمولی کوششیں کی ہیں۔‘ حماس نے جمعرات کو چار...
کانگو : ریڈ کراس کے اہلکار باغیوں کے حملوں میں ہلاک شہریوں کی اجتماعی قبر میں تدفین کررہے ہیں کنشاسا (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک کانگو میں پڑوسی ملک روانڈا کے حمایت یافتہ باغیوں نے جنگ بندی کا اعلان کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق باغیوں کے حملوں میں کانگو کے کئی شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب کانگو میں ریڈ کراس کی ٹیم نے حملوں میں مارے گئے افراد کی اجتماعی قبر میں تدفین کی۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سندھ پولیس میں گریڈ 18اور گریڈ 19کے افسران کے تقرری و تبادلے کئے گئے ، آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ہدایت پر اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا،نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ 19 کے آفیسر قمر رضا جسکانی کا اسپیشل انٹیلیجنس برانچ سے تبادلہ کرکے ڈسٹرکٹ بدین تعینات کردیا گیا جبکہ ڈسٹرکٹ سجاول کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا،اسی طرح گریڈ 19 کے آفیسر شبیر احمد سیٹھار کو میرپورخاص سے تبادلہ کرکے ڈسٹرکٹ شہید بینظیرآباد تعینات کردیا گیا ۔گریڈ 19 کے آفیسر عادل میمن کو اے آئی جی لیگل سی پی او سندھ سے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ تھرپارکر تعینات کردیا گیا۔
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) کرم میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر صوبائی حکومت نے انتظامی افسران تبدیل کر دیے۔اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کی جانب سے اس ضمن میں گریڈ 17 اور گریڈ 18 کے 7 افسران جن میں اسسنٹ کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شامل ہیں، کے تبادلوں کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔
کراچی: قیوم آباد کے علاقے سی ایریا فرنیچر مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت شاہد کے نام سے کی گئی۔ مقتول شاہد موٹر سائیکل رائیڈر تھا اور واقعے کے وقت اس کے ساتھ وقاص نامی مسافر بھی تھا۔ پولیس کے مطابق 3نامعلوم افراد نے روکنے کی کوشش کی تو مقتول نے گاڑی دوڑا دی، جس پر ملزمان نے پیچھے سے فائرنگ کی، جس کا نشانہ بن کر شاہد جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی لگتا ہے، مقتول کا موبائل اور دیگر سامان موجود ہے۔ مقتول کا...
غزہْ/واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک+اے پی پی) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دی ہیں۔ یہ یرغمالی اسرائیلی بمباری میں ہلاک ہوئے تھے۔حماس نے چاروں لاشیں خان یونس میں ریڈ کراس کے سپرد کیں۔ اس موقع پر حماس کی جانب سے بینرز بھی آویزاں کیے گئے، جن پر لکھا تھا کہ “نیتن یاہو اور اس کی نازی فوج نے صیہونی طیاروں سےبمباری کر کے یرغمالیوں کو قتل کیا۔”حماس کا کہنا ہے کہ “ہم نے جنگ بندی معاہدے پر دستخط کر کے لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔” میڈیا رپورٹس کے مطابق یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کرنے کے دوران اسٹیج پر لاشوں کے ساتھ امریکی ساختہ...
لاہور چیمبر کے صدر ابوزر شاہ ٹریڈ باڈی الیکشن ترمیم احکامات کے خلاف پریس کانفرنس کر رہے ہیں
کراچی (کامرس رپورٹر)آل پاکستان موٹر سائیکل اسپیئرپارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن (اے پی ماسپیڈا)کے چیئرمین سہیل عثمان نے وفاقی حکومت کی جانب سے 2025 میں ٹریڈ باڈیز کے نئے انتخابات کرانے کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے حکومت کے اس فیصلے پر تشویش کا اظہارکیاہے۔سہیل عثمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 2024 میں ہونے والے چیمبرز آف کامرس اور ایسوسی ایشنز سمیت تمام ٹریڈ باڈیز کے منتخب عہدیداروں کا مینڈیٹ 2 سال کے لیے ہے،یعنی کہ اکتوبر 2024 سے ستمبر 2026 تک کے لیے ہے اور یہ مینڈیٹ باقاعدہ ایکٹ کی شکل میں نافذ ہوا اوراسکی سینیٹ آف پاکستان سے بھی منظور حاصل کی گئی اس لئے حکومت کا نیا فیصلہ غیر منصفانہ ہے۔ سہیل عثمان...

سوک سینٹر کے قریب ریڈ لائن منصوبہ سست روی کا شکار ہے جس کے باعث بدترین ٹریفک جام روز کا معمول بن چکا ہے
سوک سینٹر کے قریب ریڈ لائن منصوبہ سست روی کا شکار ہے جس کے باعث بدترین ٹریفک جام روز کا معمول بن چکا ہے
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی نائب صدر محمد خالد قادری نے حیسکو کی جانب سے بعض علاقوں میں 16گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ اور عوام کو پریشان کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وفاقی وزیر پانی و بجلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حیدرآباد کے شہریوں کے ساتھ ہونیوالی زیادتیوں کا نوٹس لیں اور حیسکو کے نااہل اور کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد سندھ کا دوسرا بڑا شہر ہے کراچی کے بعد اس کا روینیو اور ٹیکس سب سے زیادہ ہے مگر اس شہر کو ہی نظر انداز کیا جاتا ہے،بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے حیدرآباد کے کاروبار کو بھی تباہ کردیا ہے ایک طرف وفاقی وزرات کہتی...
فلسیطنی مزاحمتی تنظیم حماس نے 4 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس نے 4 یرغمالیوں کی لاشیں انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کے حوالے کر دی ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق حماس نے چاروں یرغمالیوں کی لاشیں خان یونس میں انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے سپرد کی۔ ہلاک یرغمالیوں میں اسرائیلی خاتون شیری بیباس، ان کے 2 بچے اور اوڈید لفشٹز شامل ہیں، یہ یرغمالی اسرائیلی بمباری میں ہلاک ہوئے تھے۔ اس حوالے سے حماس کا کہنا ہے کہ اس نے یرغمالیوں کو زندہ رکھنے کے لیے جو کچھ ہو سکا وہ کیا ہے۔
غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دی ہیں۔ یہ یرغمالی اسرائیلی بمباری میں ہلاک ہوئے تھے۔ حماس نے چاروں لاشیں خان یونس میں ریڈ کراس کے سپرد کیں۔ اس موقع پر حماس کی جانب سے بینرز بھی آویزاں کیے گئے، جن پر لکھا تھا کہ "نیتن یاہو اور اس کی نازی فوج نے صیہونی طیاروں سے بمباری کر کے یرغمالیوں کو قتل کیا۔" حماس کا کہنا ہے کہ "ہم نے جنگ بندی معاہدے پر دستخط کر کے لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔" اس معاہدے کے تحت حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان کئی ماہ...
حماس نے 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشوں کو ریڈ کراس کے حوالے کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز غزہ: حماس کی جانب سے چار اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشوں کو ریڈ کراس کے حوالے کردیا گیا۔ اس موقع پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی، غزہ جنگ بندی معاہدہ کے تحت حماس نے آج 4 یرغمالیوں کی لاشوں کو اسرائیل کے حوالے کردیا تاہم ہفتے کو 6 یرغمالی رہا کیے جائیں گے۔ رواں ہفتے جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے میں مذاکرات کا آغاز ہوگا۔ دوسری جانب اسرائیلی جارحیت بھی جاری ہے، غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کی کارروائیوں میں مزید 3 فلسطینی شہید اور 11 زخمی ہوگئے۔ غزہ میں ہفتے سے پھر پولیو مہم کا...
اسلام آباد (اے پی پی)پولیس گروپ کے گریڈ 21 کے آفیسر محمد طاہر رائے کو آئی جی ریلوے پولیس تعینات کر دیا گیا۔ وہ اس وقت نیشنل پولیس بیورو میں بطور ڈی جی کام کررہیتھے ۔محمد طاہر رائے اس سے قبل ڈی جی ایف آئی اے اور نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا بھی رہ چکے ہیں ۔
ٹیسلا، ایکس اور اسپیس ایکس کے مالک اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستِ راست ایلون مسک نے کہا ہے کہ سُنیتا ولمیمز اور ساتھی خلاباز بَچ وِلمور بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر اٹکے ہوئے ہیں تو اِس کی ذمہ دار سائنس ہیں بلکہ سیاست ہے۔ سابق صدر جو بائیڈن نے اس حوالے سے وہ سب کچھ نہیں کیا جو ہر حال میں کیا جانا چاہیے تھا۔ اِن دونوں خلابازوں کی واپسی میں مضحکہ خیز حد تک تاخیر ہوچکی ہے۔ صدر ٹرمپ کے ساتھ فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ سابق صدر بائیڈن نے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے اور اِس کا نتیجہ یہ برآمد ہوا کہ...
ممبئی ہائیکورٹ نے بھارتی فوج کے ایک لیفٹیننٹ کرنل کی کورٹ مارشل کے تحت 5 سال قید کی سزا کے خلاف درخواست مسترد کردی ۔ بھارتی میڈیارپورٹ کے مطابق ممبئی ہائیکورٹ کے ایک ڈویژن بینچ نے کرنل کی سزا کے خلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ بچی نے عدالت میں جس طرح بتایا کہ کرنل نے ان کے والد کے کمرے سے جانے کے بعد ان کے ساتھ جو رویہ اپنایا وہ بالکل واضح ہے۔ بینچ نے کرنل کی جانب سے آرمڈ فورسز ٹریبیونل کی جانب سے جنوری 2024 کو 5 سال کی سزا کو برقرار رکھنے کے خلاف پٹیشن کو مسترد کردیا۔ مارچ 2021 میں جنرل کورٹ مارشل (جی سی ایم) نے کرنل کو چھوٹی بچی کو...
محمد اویس: اسلام آباد میں بائیکیا رائیڈر پر گالم گلوچ اور تشدد کرنے والی خاتون کی شناخت کر لی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ کی شناخت معصومہ کھوکھر کے نام سے ہوئی ہے، جو بنی گالہ کی رہائشی ہے۔ ملزمہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے گئے ہیں تاہم ملزمہ روپوش ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز تھانہ ویمن پولیس میں اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں اس نے بائیکیا رائیڈر پر حملہ اور گالم گلوچ کی تھی۔ قومی اسمبلی کے سینئیر رکن انتقال کر گئے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور اس کو جلد قانون کے...
لاہور: کارپوریٹ چیلنج کپ کے فائنل سے قبل نووامیڈ اورنیٹ سول کے کپتان ٹاس کررہے ہیں
سٹی42: وفاقی حکومت نے بے تحاشا جائیدادیں بنانے والے سرکاری افسروں پر گرفت کرنے کے لئے دیرینہ عوامی مطالبہ پورا کرتے ہوئے سخت نوعیت کی پابندی عائد کر دی۔سول سرونٹس ایکٹ میں ترمیم کے بل کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ گزشتہ روزقومی اسمبلی میں سول سرونٹس ایکٹ میں ترمیم کا بل پیش کیا گیا تھا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے سول سرونٹس ایکٹ ترمیمی بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا تھا۔ سول سرونٹس ایکٹ ترمیمی بل کے مطابق سرکاری افسران اپنے اثاثے ظاہر کریں گے، گریڈ 17 اوربالا افسران شریک حیات اورزیرکفالت بچوں کے اثاثے ڈکلیئرکریں گے، اس کے علاوہ اپنے غیرملکی اور ملکی اثاثے اور واجبات ڈکلیئرکریں گے۔ قومی اسمبلی کے سینئیر رکن انتقال کر گئے بل کے...
اسلام آباد(صغیر چوہدری ) بائیکاٹ رائیڈر سے گالم گلوچ اور مار پیٹ کرنے والی خاتون کار ڈرائیور کے خلاف تھانہ وویمن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ سوشل میڈیا پر خاتون کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے اپنے طور پر تحقیقات شروع کی تھیں تاہم اب سید عرفان شکیل کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ مقدمے میں بائیک رائیڈر نے موقف اپنایا کہ وہ دو سال سے بائیکیا چلارہا ہے، 17 فروری کو پولی کلینک ہسپتال اسلام آبادکی طرف جارہا تھا کہ پیچھے سے اسے ایک گاڑی نے ہٹ کیا وہ موٹر سائیکل سے گرا ۔ گاڑی کو روکنے پراس میں سے ایک خاتون باہر نکلی جس نے اسے مارنا شروع کردیا ،منع کرنے پر خاتون بہت...
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سکیورٹی گارڈز شہری کو زد وکوب کررہے ہیں، اس موقع پر صورت حال کو دیکھتے ہوئے اسپتال کی جانب سے پولیس کی نفری بھی طلب کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے گارڈز کے شہری پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سکیورٹی گارڈز شہری کو زد وکوب کررہے ہیں، اس موقع پر صورت حال کو دیکھتے ہوئے اسپتال کی جانب سے پولیس کی نفری بھی طلب کی گئی۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ شہری نے پہلے اسپتال کے سکیورٹی گارڈز کے ساتھ بد تمیزی کی۔ اسپتال میں چوری...
ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 فروری 2025ء ) متحدہ عرب امارات کے حکام نے گائیڈ لائنز میں رہائشی اجازت نامے حاصل کرنے کے طریقہ کار کی وضاحت کردی۔ گلف نیوز کے مطابق وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی (آئی سی پی) نے رہائشی اجازت نامے جاری کرنے، تجدید اور اس میں ترمیم کرنے کے طریقہ کار اور اقدامات کی وضاحت کی ہے، یہ اقدام متحدہ عرب امارات کی ڈیجیٹل خدمات اور آٹومیشن کے عزم کے مطابق ہے۔ اس حوالے سے اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ پرمٹ جاری کروانے، اس میں تجدید یا ترمیم کے لیے درخواست دینے کے لیے اتھارٹی کی ویب سائٹ یا سمارٹ ایپ کے ذریعے یو اے ای پاس کا استعمال...
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 17 سے 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 30 سے31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 19.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں صبح ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد رہا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے نے آئی آر ایس کے گریڈ 17 تا 19 کے افسران پر نوازشات کی انتہا کر دی۔ دستاویزات کے مطابق دسمبر 2023 سے دسمبر 2024 تک افسران کو 16 کروڑ روپے ہاؤس رینٹ کے لیے فراہم کیے گئے۔ ہاؤس رینٹ کی مد میں آئی آر ایس افسران کو 25 ہزار روپے ماہانہ فراہم کیے گئے جبکہ پاکستان کسٹمز، آڈیٹرز ، آئی ٹی اور دیگر شعبے کے افسران سہولت سے محروم ہیں۔ آئی آر ایس افسران کو فیول سبسڈی کی مد میں ایک سال کے دوران 14 کروڑ روپے دیئے گئے۔ افسران کو 20 ہزار روہے ماہانہ فیول سبسڈی کی مد میں دیئے گئے۔ تمام افسران کو رقم ان کے تنخواہ...
وادی کوئٹہ میں ایک جانب جہاں زیر زمین پانی کی سطح 1000 سے 1200 فٹ تک جا پہنچی ہے وہیں حاصل کردہ پانی بھی پینے کے قابل نہیں رہا۔ وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے شعبہ انوائرمینٹل سائنسز کے استاد تیمور شاہ درانی نے بتایا کہ انہوں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے زیر زمین پانی کے نمونے حاصل کیے جن میں فلورائیڈ کی مقدار غیر متوازن پائی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں قیمتی نگینوں کے کاروبار کا انوکھا طریقہ تیمور شاہ درانی نے کہا کہ کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں پر پانی میں فلورائیڈ کی مقدار کم ہے جبکہ بعض علاقوں میں اس کی مقدار...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ،کابینہ کے اجلاس میں گورنمنٹ ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے کی منظوری دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گولڈن ہینڈ شیک سے پاکستان ریلوے۔ پی آئی اے و دیگر وفاقی ادارے مستفید ہوسکتے ہیں۔ 01. 20 سال اور اس سے زیادہ سروس کرنے والے ملازم گولڈن ہینڈ شیک کے اہل ہوں گے۔ 02. گریڈ 01 تا گریڈ 14 تک ملازمین پالیسی سے مستفید ہوں گے۔ 03. گریڈ۔ 1 تا 5 تک کے ملازمین سروس مکمل ہونے پر 40 لاکھ وصولی کے حقدار ہوں گے۔ 04. گریڈ 6 تا 9 گریڈ تک کے ملازمین 60 لاکھ وصولی کے حقدار ہوں گے۔ 05. گریڈ 7 تا 11 تک کے ملازمین 80 لاکھ وصولی کے...

اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز نے نئے پلانٹ میں 12ارب روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ کاروبار متعارف
اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز نے نئے پلانٹ میں 12ارب روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ کاروبار متعارف WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز ) اینگرو کارپوریشن کی ذیلی کمپنی اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلزنے 11.7ارب روپے کے ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ پلانٹ کا کامیابی کے ساتھ آغاز کردیا ہے جو پاکستان کی اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے والی سرمایہ کاری کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ مارکیٹ میں اینگرو پولیمر کی توسیع کو سپورٹ فراہم کرنے کیلئے یہ پراجیکٹ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC)کی سرمایہ کاری کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ آف دی آرٹ Chematurٹیکنالوجی فیچرز کے ساتھ ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ پلانٹ کی پیداواری صلاحیت 28ہزار ٹن سالانہ ہے۔...
سعید احمد: پاکستان ریلوے میں اہم تبدیلی کے تحت محکمہ ریلوے کے تبادلوں کے اختیارات نچلی سطح تک منتقل کر دیے گئے ہیں۔ گریڈ 11 سے 15 تک کے ملازمین کے تقرر و تبادلے کے اختیارات ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کو تفویض کر دیے گئے ہیں۔ اب ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس گریڈ 11 سے 15 تک کے ملازمین کے بین الڈویژن تبادلے بھی کر سکیں گے۔ چیف ایگزیکٹو پاکستان ریلوے عامر علی بلوچ کی ہدایت پر یہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ اس کے مطابق گریڈ 16 کے ملازمین کے تبادلوں کے لیے کیڈر کنٹرول ہیڈکوارٹر سے منظوری لینا ضروری ہو گا اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس گریڈ 16 کے ملازمین کا اپنے ڈویژن میں تبادلہ نہیں کر سکیں گے۔ عمران خان اور بشریٰ بی...
حیدرآباد ،واپڈا ہائیڈرو یونین کے صدر عبداللطیف نظامانی تقریب سے خطاب کررہے ہیں

پنجاب میں سپر سیڈر ز کے استعمال سے شاندار نتائج،ایک ہزار کاشتکاروں نے چند ماہ میں 57کروڑ 95لاکھ کمالیے
پنجاب میں سپر سیڈر ز کے استعمال سے شاندار نتائج،ایک ہزار کاشتکاروں نے چند ماہ میں 57کروڑ 95لاکھ کمالیے WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )پنجاب میں سپر سیڈرز کے استعمال سے شاندار نتائج سامنے آنے لگے،ایک ہزار کاشتکاروں نے چند ماہ میں 57 کروڑ 95لاکھ روپے کمالیے۔صوبے بھر میں گندم کی کاشت میں سپر سیڈرز کے ذریعے330ٹن بیج کی بچت ہوئی روایتی طریقہ کار کے مقابلے میں 18لاکھ 70ہزار لیٹر ڈیزل کم استعمال ہوا،سپر سیڈرز سے کاشت پر ڈیزل کے استعمال میں 48کروڑ 62لاکھ روپے کی بچت ہوئی۔کاشتکارکو سپر سیڈرز سے گندم کی بوائی پر فی ایکڑ3666روپے کی بچت ہوئی،سپر سیڈرز کے ذریعیایک لاکھ 10ہزار ایکڑ اراضی پر گندم کی کاشت کی گئی۔...
ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈوکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ اقدام ہندوتوا کی ذہنیت کا عکاس ہے جو مسلمانوں کی شناخت، تاریخ اور ثقافت کو مٹانے پر تلی ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے بھارتی پولیس کی طرف سے اسلامی لٹریچر کے خلاف جاری کریک ڈائون کی مذمت کرتے ہوئے اسے مذہبی آزادی پر براہ راست حملہ قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈوکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ اقدام ہندوتوا کی ذہنیت کا عکاس ہے جو مسلمانوں کی شناخت، تاریخ اور ثقافت کو مٹانے پر تلی ہوئی ہے۔...
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے ہنڈریڈ کلبز کے حصص بیچنے کے فیصلے سے لیگ کو فروغ ملا ہے۔ چار مشہور آئی پی ایل فرنچائزز کی سرمایہ کاری کے ساتھ، انگلش ٹورنامنٹ نے 97 کروڑ 50 لاکھ پاؤنڈز (342 ارب پاکستانی روپے) کی سرمایہ کاری اکٹھا کی ہے۔ دی ہنڈریڈ میں مکیش امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز کے پاس اووک انونسیبلز کے حصص ہیں، جی ایم آر گروپ کے پاس سدرن بریو، سنجیو گوئنکا کی آر پی ایس جی کے پاس مانچسٹر اوریجنلز اور سن ٹی وی کے پاس ندرن سپر چارجرز میں حصے دار ہیں۔ رپورٹس کے مطابق دی ہنڈریڈ ٹورنامنٹ میں آئی پی ایل ٹیموں کی مجموعی طور پر 30 کروڑ برطانوی پاؤنڈز (تقریباً 105 ارب پاکستانی روپے) کی...
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے) کے چیئرمین سلیم ولی محمد نے وفاقی حکومت کی جانب سے 2025 میں ٹریڈ باڈیز کے نئے انتخابات کرانے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریڈ باڈیز ستمبر 2024 میں انتخابات کے مرحلے سے گزر چکی ہیں جس میں اْ س وقت کے وفاقی حکومت کے دو سالہ مدت کے فیصلے پر عمل درآمد یقینی بناتے ہوئے نمائندے منتخب کیے گئے لہٰذا 2025 میں دوبارہ انتخابات کرانا بزنس کمیونٹی کے ساتھ ناانصافی اور ان پر غیر ضروری اور اضافی اخراجات کا بوجھ ڈالنے کے مترادف ہوگا۔ سلیم ولی محمد نے وفاقی حکومت...

امید ہے ترقی یافتہ ممالک کلائمیٹ فنانسنگ کے سلسلہ میں اپنے وعدے پورے کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نےآب و ہوا میں تبدیلیوں کے مسئلہ سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کلائمیٹ فنانسنگ کے سلسلہ میں اپنے وعدے پورے کریں گے، پاکستان اقوام متحدہ کے ساتھ مختلف منصوبوں پر عملدرآمد سمیت موسمیاتی تبدیلیوں کے شعبے میں اہم امور پر کام جاری رکھے گا۔ وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعہ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم...
پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر کی وزیراعظم سے ملاقات پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر جناب محمد یحییٰ نے آج وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی کنٹری ٹیم کی جانب سے پاکستان میں جاری اہم کام کو سراہا، اور پائیدار ترقی اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے 2022 کے سیلاب کے دوران پاکستان کے لیے عالمی حمایت اکٹھا کرنے میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کے ساتھ قریبی تعاون اور شراکت داری میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے مقصد...
کراچی ( کامرس رپورٹر) صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے آگاہ کیا ہے کہ پاکستان بھر کے چیمبرز، ایسوسی ایشنز اور ٹریڈ باڈیز کے ساتھ وسیع البنیاد مشاورتی عمل کے بعد ایف پی سی سی آئی نے اصولی طور پر حکومت کے اس فیصلے کی مخالفت کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ جس میں سال 2025 میں ٹریڈ باڈیز کے انتخابات کے انعقاد کا کہا گیا ہے۔لیکن 2024 میں ہونے والے ٹریڈ باڈیز کے منتخب عہدیداروں کا مینڈیٹ 2 سال کے لیے ہے؛ یعنی کہ اکتوبر 2024 سے ستمبر 2026 تک کے لیے ہے۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے نوٹ کیا کہ اگر اس فیصلے پر عمل درآمد ہوتا ہے اور سال...
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 17 سے 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں مشرق کی سمت سے 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 52 فیصد ہے۔ کراچی میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 15.9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبے کے مطابق وفاقی کابینہ نے سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں مجوزہ ترمیم کی منظوری دی ہے۔ سرکاری افسران (بی پی ایس 17 سے 22) اپنے اثاثوں کی تفصیلات اپنے اہلخانہ کی ملکیت کے ساتھ شیئر کرنے کے پابند ہوں گے۔ کابینہ اجلاس میں قانون ساز کمیٹی کے تمام فیصلوں کی منظوری دی گئی، جس میں سول سروسز قانون میں مجوزہ قانون سازی بھی شامل ہے۔ سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 15 میں مجوزہ ترامیم کے تحت سرکاری ملازمین کو اپنے اور اپنے اہلخانہ کے دیگر ممالک میں موجود اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی، اسی طرح سرکاری عہدیداروں کو دنیا کے دیگر حصوں میں اپنے اثاثوں کا اعلان کرنا...
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کی تیاری کر لی گئی، گریڈ 17 سے 22 تک کے تمام سرکاری ملازمین اور ان کے اہلخانہ اثاثے ظاہر کرنے کے پابند ہوں گے۔ کابینہ نے سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں نئی دفعہ 15(اے) شامل کرنے کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ نے بل پارلیمنٹ میں منظوری کے لیے اجازت دے دی، ترمیم کے تحت سرکاری ملازمین کو اپنے اور اہل خانہ کے ملکی اور غیر ملکی اثاثے بھی ظاہر کرنے ہوں گے۔ مجوزہ ترمیم میں سرکاری ملازمین کے اثاثوں کی تفصیلات پبلک ہوں گی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے پاس موجود ڈیٹا کی آئی ڈیز، بانڈز کے نمبرز کو پرائیوٹ رکھا جائے گا۔ ڈیجیٹل فائلنگ کا...
کراچی (کامرس رپورٹر)ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈڈیولرز (آباد)کے سابق چیئرمین،وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت پاکستان (ایف پی سی سی آئی) کے سابق سینئر نائب صدر اور یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے رہنما اور UBG سدرن ریجن کے سیکرٹری جنرل محمد حنیف گوہرنے، 2025-26 کی دو سالہ مدت کے لیے ستمبر 2024 میں ہونے والے حالیہ انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے، 2025 میں تجارتی باڈی کے مجوزہ انتخابات کے انعقاد کی سختی سے مخالفت کردی۔انہوں نے کہا کہ مختصر مدت کے اندر نئے انتخابات کرانے کا فیصلہ استحکام اور تسلسل کو نقصان پہنچاتا ہے اور تجارتی تنظیموں کے اندر موثر حکمرانی میں خلل ڈالتا ہے۔ گذشتہ ہونے والے انتخابات شفاف اور اِن کا انعقاد تمام تر قانونی طریقہ...
کراچی(کامرس رپورٹر ) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ چین میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ ٹریڈ ڈیلیگیشن آف کٹلری سیکٹر ٹو چائینہ‘‘ میں شرکت کے لئے کل ( 12) فروری تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں۔ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 5 روزہ نمائش چین میں7 سے 11 اپریل تک جاری رہے گی جس میں کٹلری اور برتنوں کے شعبے سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے تین ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو گریڈ 20 سے گریڈ 21 میں ترقی دے دی۔ترقی پانے والوں میں جج زیبا چوہدری، جج عبدالغفور اور جج ہمایوں دلاور شامل ہیں۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔یہ نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی منظوری سے رجسٹرار کی جانب سےجاری کیا گیا۔ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارش پر چیف جسٹس نے ان ججز کی ترقی کی منظوری دی، جس کے بعد یہ تینوں ججز گریڈ 21 میں فرائض انجام دیں گے۔
کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری) 15برس بعد سندھ حکومت کے زیر انتظام چلنے والی پیپلز بس سروس(ریڈ بسیں) کراچی کے شہریوں کو سفری سہولت فراہم کرنے میں ناکام،70سے زاید ریڈ بسیں خراب ہونے کے باعث کراچی کے مختلف بس ڈ یپو میں کھڑی کردی گئی ہیں۔کراچی کے شہری آرام دہ سفر سے محروم ہوتے جارہے ہیں۔ریڈ لائن بسیں کراچی کی خستہ حال سڑکوں کے باعث خراب ہونے لگیں ہیں،کروڑوں روپے مالیت کی ریڈ بسوں کو کراچی کی کھنڈر سڑکیں اور گٹر کے پانی میں خراب ہونے کے لیے چھوڑا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز بس سروس(ریڈ بسیں) کراچی کی سڑکوں کی خرابی کے باعث بڑی تعداد میں بس ڈیپو میں کھڑی کردی گئی ہیں۔ سندھ حکومت نے جون 2022 سے...
جج ہمایوں دلاور سمیت اسلام آباد کے تین سیشن ججز کو گریڈ 21 میں ترقی مل گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد ہائی کورٹ نے تین ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو گریڈ 20 سے گریڈ 21 میں ترقی دے دی۔ترقی پانے والوں میں جج زیبا چوہدری، جج عبدالغفور اور جج ہمایوں دلاور شامل ہیں۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔یہ نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی منظوری سے رجسٹرار کی جانب سے جاری کیا گیا۔ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارش پر چیف جسٹس نے ان ججز کی ترقی کی منظوری دی، جس کے بعد یہ تینوں ججز گریڈ 21 میں فرائض انجام دیں گے۔ ...
احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر، مارگلہ روڈ سے ریڈ زون داخلے کیلئے گاڑیوں کی لمبی قطاریں 26ویں ترمیم کے خلاف آواز اٹھانے کے لئے جمع ہوئے ، کنٹینر لگا کرراستے بند کردیے گئے ، منیرملک وفاقی دارالحکومت میں وکلا کے احتجاج کے باعث پولیس کی جانب سے ریڈ زون کے داخلی راستے بند کر دیے گئے جب کہ اسلام آباد کے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق سرینا چوک ایکسپریس چوک نادرا چوک سے ریڈ زون انٹری بند کر دی گئی، ریڈ زون بند کرنے کے باعث ٹریفک روانی متاثر گاڑیوں کی رش لگ گئی، مارگلہ روڈ سے ریڈ زون داخلے کیلئے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ...
26ویں آئینی ترمیم اور جوڈیشل کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس کے خلاف وکلا ایکشن کمیٹی نے احتجاج ختم کردیا .جس کے بعد ریڈ زون کے راستے ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے۔ وکلا ایکشن کمیٹی نے احتجاج کے دوران اسلام آباد کے سرینا چوک سے سپریم کورٹ جانے کی کوشش کی تو وکلا اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپ ہوگئی. پولیس نے احتجاجی وکلا پر لاٹھی چارج بھی کیا۔وکلا نے احتجاج کرتے ہوئے سپریم کورٹ کی جانب مارچ کا آغاز کیا. اس دوران انتظامیہ نے سرینا چوک کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا تھا، انتظامیہ نے ریڈ زون کو بھی مکمل سیل کر رکھا تھا. تاہم وکلا کسی طرح ڈی چوک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے. جہاں انہوں نے...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وکلا کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی و اسلام آباد میں چلنے والی میٹرو بس سروس محدود کر دی گئی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے ریڈ زون کے داخلی راستے بند کر دیئے گئے۔ وکلا کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر سپریم کورٹ کے باہر سکیورٹی سخت کر دی گئی، دفتر خارجہ اور ریڈ زون کے دفاتر جانے والے شہری بھی مشکلات کا شکار ہو گئے اور سپریم کورٹ جانے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کھلا رکھا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے احاطے میں بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ ریڈ زون کے داخلی راستے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 فروری ۔2025 ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون میں وکلا اور پولیس اہلکاروں کے بیچ تصادم ہوا ہے وکلا ایکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ ریڈ زون میں داخلہ نہ ملنے کی صورت میں سرینگر ہائی وے کو بلاک کر دیا جائے گا. برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سرینا چوک کے قریب ریڈ زون کی سکیورٹی پر مامور اینٹی رائٹس دستے پہنچ گئے ہیںجبکہ پولیس اہلکار وکلا کو سپریم کورٹ کے قریب جانے سے روک رہے ہیں وکلا تنظیموں نے کہا ہے کہ وہ کنٹینرز اور اضافی سکیورٹی انتظامات کے باوجود ہر صورت سپریم کورٹ کے باہر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے.(جاری ہے) خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں آٹھ ججوں...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وکلا کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی و اسلام آباد میں چلنے والی میٹرو بس سروس محدود کر دی گئی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے ریڈ زون کے داخلی راستے بند کر دیئے گئے۔ وکلا کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر سپریم کورٹ کے باہر سکیورٹی سخت کر دی گئی، دفتر خارجہ اور ریڈ زون کے دفاتر جانے والے شہری بھی مشکلات کا شکار ہو گئے اور سپریم کورٹ جانے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کھلا رکھا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے احاطے میں بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ ریڈ زون کے داخلی راستے بند ہونے کے باعث ٹریفک روانگی متاثر ہوگئی جس سے...
ناسا نے حال ہی میں ایک زبردست تصویر جاری کی ہے جس میں مریخ کے قطب جنوبی حصے کے قریب ایک نایاب اور مسحور کن کاربن ڈائی آکسائیڈ گیزر کے پھٹنے کا عمل دکھایا گیا ہے۔ سطح پر بنی یہ شکلیں صرف مریخ پر موسم بہار کے دوران ہی نظر آتی ہیں۔ یہ اس وقت ہوتا ہے جب سردیوں کے دوران منجمد کاربن ڈائی آکسائیڈ جمع ہو کر گیس میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ اس کے بعد یہ سطح میں موجود دراڑوں سے اور دھول اور بخارات کی صورت میں خارج ہوتی ہے۔ گیزر پھٹنے کا یہ ڈرامائی عمل مریخ کی سطح پر سیاہ جالے جیسی لکیریں بناتا ہے جنہیں عام طور پر "مارشین مکڑیاں" کہا جاتا ہے۔ یہ سیاہ...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وکلا کے احتجاج کی کال کے پیش نظر پولیس کی جانب سے ریڈ زون کے داخلی راستے بند کر دیئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق سرینا چوک ایکسپریس چوک نادرا چوک سے ریڈ زون انٹری بند کر دی گئی، ریڈ زون بند کرنے کے باعث ٹریفک روانگی متاثر گاڑیوں کی رش لگ گئی، مارگلہ روڈ سے ریڈ زون داخلے کیلئے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ سمیت ریڈ زون دفاتر جانے والے شہری بھی رل گئے۔ وفاقی دارالحکومت کی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا کہ شہر میں لا اینڈ آرڈر کی صورت میں ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند ہوں گے۔ اسلام آباد کی ٹریفک...

پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے سینئر وائس پریذیڈنٹ وحید حیدرشاہ نے واہ کینٹ سے CBAرہنما ظہیر احمد کو اپنے پیشہ ورانہ فرائض میں اعلیٰ کارکردگی پر جنرل منیجر سیلز سوار خان سے LED بطور انعام ملنے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونین
پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے سینئر وائس پریذیڈنٹ وحید حیدرشاہ نے واہ کینٹ سے CBAرہنما ظہیر احمد کو اپنے پیشہ ورانہ فرائض میں اعلیٰ کارکردگی پر جنرل منیجر سیلز سوار خان سے LED بطور انعام ملنے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونین لیڈرز نہ صرف ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل رہتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اپنے فرائض منصبی میں بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے سیکرٹری جنرل حافظ لطف اللہ خان ،چیف ایڈمنسٹریٹر آزاد خان قادری، سینئر وائس پریذیڈنٹ وحید حیدرشاہ، رب نواز قریشی، امتیاز راجپوت اور خلیق الزمان خان نے معروف ٹریڈ یونین لیڈر سجاد بھٹی کے بھائی زاہد بھٹی کی وف
پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے سیکرٹری جنرل حافظ لطف اللہ خان ،چیف ایڈمنسٹریٹر آزاد خان قادری، سینئر وائس پریذیڈنٹ وحید حیدرشاہ، رب نواز قریشی، امتیاز راجپوت اور خلیق الزمان خان نے معروف ٹریڈ یونین لیڈر سجاد بھٹی کے بھائی زاہد بھٹی کی وفات پر ان کی رہائش گاہ واقع واہ کینٹ میں جاکر دعائے مغفرت اور تعزیت کا اظہار کیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا نیا موسمی نظام پنجاب میں داخل ہوگیا ہے جس کے باعث گوجرانوالہ، راولپنڈی اور پوٹھوہار ڈویژن سمیت متعدد اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو علاقے میں بادل چھائے رہیں گے تاہم لاہور سمیت بیشتر علاقوں میں بارش کے امکانات کم ہیں۔ توقع ہے کہ موجودہ سسٹم اتوار کی رات تک پاکستان سے باہر نکل جائے گا جس سے مزید بارشوں کے امکانات کم ہوجائیں گے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے لاہورشہر خشک اور سرد موسم...
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں آج موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ شمال مغربی بلوچستان ، خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ گزشتہ روز لہہ میں درجہ حرات منفی 12، اسکردو اور استور میں منفی 6 ، کالام میں منفی 5 ، ہنزہ منفی 4 اور گلگت میں منفی...
APP20-080225 JEDDAH: February 08 - Federal Minister Jam Kamal Khan briefs media on strengthening Pakistan-Saudi trade ties after 'Made in Pakistan' Exhibition. APP/TZD