Express News:
2025-02-11@01:20:49 GMT

مریخ کے جنوبی حصے پر موجود ان سیاہ دھبوں کی حقیقت کیا ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

ناسا نے حال ہی میں ایک زبردست تصویر جاری کی ہے جس میں مریخ کے قطب جنوبی حصے کے قریب ایک نایاب اور مسحور کن کاربن ڈائی آکسائیڈ گیزر کے پھٹنے کا عمل دکھایا گیا ہے۔

سطح پر بنی یہ شکلیں صرف مریخ پر موسم بہار کے دوران ہی نظر آتی ہیں۔ یہ اس وقت ہوتا ہے جب سردیوں کے دوران منجمد کاربن ڈائی آکسائیڈ جمع ہو کر گیس میں تبدیل ہو جاتی ہے۔

اس کے بعد یہ سطح میں موجود دراڑوں سے اور دھول اور بخارات کی صورت میں خارج ہوتی ہے۔

گیزر پھٹنے کا یہ ڈرامائی عمل مریخ کی سطح پر سیاہ جالے جیسی لکیریں بناتا ہے جنہیں عام طور پر "مارشین مکڑیاں" کہا جاتا ہے۔

یہ سیاہ تشکیلات سیاروں کے سائنسدانوں کو مریخ پر موسمی آب و ہوا کے نمونوں کے بارے میں انمول بصیرت فراہم کرتی ہیں۔

واضح رہے یہ تصویر اصل میں 2018 میں Mars Reconnaissance Orbiter )ایم آر او) کے ذریعے لی گئی تھی لیکن ناسا کی تازہ ترین ریلیز میں یہ دوبارہ منظر عام پر آئی ہے جس نے سُرخ سیارے میں لوگوں کی دلچسپی کو مزید ابھارا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

معروف ٹک ٹاکر کی پراسرار ہلاکت

پشاور کے علاقے ورسک روڈ پرمعروف خاتون ٹک ٹاکر سائیکو ارباب پراسرارطور پر جاں بحق ہوگئی جس کی نعش پوسٹمارٹم رپورٹ کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔خاتون ٹک ٹاکر کی ہلاکت سے مختلف خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں تاہم پولیس نے گھر سے اہم شواہد اکٹھے کرکے انکوائری شروع کردی ہے۔گزشتہ روز تھانہ مچنی گیٹ پولیس کو بیان دیتے ہوئے محمد یسین ساکن اسلام آباد نے آکر بتایاکہ اس کی بہن سیماگل عرف سائیکو ارباب مشہور ٹک ٹاکر تھی، اسے اطلاع ملی کہ بہن گھرواقع ورسک روڈ میں موجود تھی جہاں اس کی حالت بگڑ گئی تھی۔انہوں نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ اس کی موت مبینہ طورپر نشہ آور چیز کھانے سے ہوئی مگرانہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کی طبعی موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔ مدعی کا کہنا تھا کہ ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے ۔ادھر پولیس نے بتایاکہ نعش پوسٹمارٹم رپورٹ کیلیے منتقل کرکے گھر سے اہم شواہد اکٹھے کرلیے ہیں، پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد موت کی اصل وجہ معلوم ہوسکے گی۔واضح رہے کہ متوفیہ ٹک ٹاک ویڈیوز بنا تی تھی جس کے کئی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • 2,500 سے زائد ترک شدہ کوئلے کے ڈھیر، کیا جنوبی ویلز ایک اور تباہی کے دہانے پر ہے؟
  • سوناکشی سنہا کی شوہر کے ساتھ عمرہ ادائیگی کی حقیقت سامنے آگئی
  • چاند اور مریخ انتہائی قریب، محسور کردینے والا نظارہ آج آسمان پر ہوگا
  • آئی ایم ایف کا وفد مختلف امور کا جائزہ لینے کیلئے پاکستان میں موجود
  • ٹرمپ! ہوش کے ناخن لو
  • معروف ٹک ٹاکر کی پراسرار ہلاکت
  • ٹرمپ کا کینیڈا پر قبضے کی باتوں میں حقیقت ہے، جسٹن ٹروڈو
  • سوڈان: بڑھتی پرتشدد کارروائیوں کے دوران ہلاکتوں میں تین گنا اضافہ
  • ٹرمپ کی کینیڈا کو ہتھیانے کی دھمکی حقیقت پر مبنی ہے، جسٹن ٹروڈو