پنجاب میں سپر سیڈر ز کے استعمال سے شاندار نتائج،ایک ہزار کاشتکاروں نے چند ماہ میں 57کروڑ 95لاکھ کمالیے
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
پنجاب میں سپر سیڈر ز کے استعمال سے شاندار نتائج،ایک ہزار کاشتکاروں نے چند ماہ میں 57کروڑ 95لاکھ کمالیے WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )پنجاب میں سپر سیڈرز کے استعمال سے شاندار نتائج سامنے آنے لگے،ایک ہزار کاشتکاروں نے چند ماہ میں 57 کروڑ 95لاکھ روپے کمالیے۔صوبے بھر میں گندم کی کاشت میں سپر سیڈرز کے ذریعے330ٹن بیج کی بچت ہوئی
روایتی طریقہ کار کے مقابلے میں 18لاکھ 70ہزار لیٹر ڈیزل کم استعمال ہوا،سپر سیڈرز سے کاشت پر ڈیزل کے استعمال میں 48کروڑ 62لاکھ روپے کی بچت ہوئی۔کاشتکارکو سپر سیڈرز سے گندم کی بوائی پر فی ایکڑ3666روپے کی بچت ہوئی،سپر سیڈرز کے ذریعیایک لاکھ 10ہزار ایکڑ اراضی پر گندم کی کاشت کی گئی۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ زراعت میں مزید انقلابی اقدامات کریں گے،سپر سیڈرز سے زراعت میں جدت کا خواب حقیقت بن رہا ہے۔لیبر کاسٹ، وقت اور ایندھن کی بچت سے کسانوں کو بڑا ریلیف ملا،ہمارا مشن کسانوں کی خوشحالی، زراعت میں جدت اور ترقی ہے،پنجاب کو جدید زرعی ٹیکنالوجی کا مرکز بنانا ہمارا عزم ہے،پیداواری لاگت میں کمی اور زیادہ منافع ہماری حکمت عملی کا حصہ ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کے استعمال
پڑھیں:
گورنر ہاوس لاہور میں اسرائیلی مصنوعات استعمال کرنے پر پابندی عائد
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ غزہ اور فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر ظلم دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، جب تک گورنر پنجاب ہوں گورنر ہاؤس میں تمام غیر ملکی مشروبات اور منصوعات کے استعمال پر پابندی ہو گی، ایسی تمام اشیاء جس سے اسرائیل اور غیر مسلموں کو مالی فائدہ پہنچے بائیکاٹ کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گورنر ہاؤس لاہور میں اسرائیلی برینڈ، غیر ملکی مشروبات اور مصنوعات کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے، جس نے بلاول بھٹو کو اپنا نوجوان چیئرمین منتخب کیا، جس پر پارٹی اور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حیدر علی گیلانی، سینئر رہنما چوہدری منظور اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتیں کیں۔ گورنر پنجاب نے ایران میں دہشتگردی کے واقعہ میں جاں بحق ہونیوالے پاکستانیوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت سے مطالبہ ہے کہ دہشتگردی کے واقعہ میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان دوستی میں خلل ڈالنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے، جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ غزہ اور فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر ظلم دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، جب تک گورنر پنجاب ہوں گورنر ہاؤس میں تمام غیر ملکی مشروبات اور منصوعات کے استعمال پر پابندی ہو گی، ایسی تمام اشیاء جس سے اسرائیل اور غیر مسلموں کو مالی فائدہ پہنچے بائیکاٹ کرنا ہوگا۔