اسلام آباد: نیب کے گریڈ 19کے آفیسر کی پراسرار موت کا واقعہ سامنے آیا ہے، وقاص احمد کی لاش جی سکس فور کے گیسٹ ہاوس سے ملی ہے۔

میڈیا ذرائع کےمطابق اسلام آباد میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایک اعلیٰ افسر کی پراسرار موت کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق گریڈ 19 کے افسر وقاص احمد کی لاش اسلام آباد کے جی سکس فور سیکٹر میں واقع ایک گیسٹ ہاؤس سے ملی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وقاص احمد کا کمرا اندر سے لاک تھا اورابتدائی تفتیش میں جسم پر کسی قسم کے تشدد یا زخم کے نشانات نہیں پائے گئے لاش کو مزید تحقیقات کے لیے پولی کلینک اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وقاص احمد کا تعلق لاہور سے تھا اور وہ ماضی میں اوگرا کیس کے تفتیشی افسر کے طور پر خدمات انجام دے چکے تھے۔ ان کی اچانک اور پراسرار موت کے بعد مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی وقاص احمد کی موت کی اصل وجوہات سامنے آسکیں گی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹرنیب وقاض احمد بطورتفتیشی مختلف ہائی پروفائل مقدمات سےمنسلک رہے اسٹیل اسکینڈل کی تفتیشی ٹیم کا بھی حصہ رہے ہیں اوگرا اسکینڈل کی تحقیقات بھی کی تھیں۔

توقیرصادق کو گرفتارکرنے والی ٹیم کا حصہ تھے اب ایڈیشنل ڈائریکٹر کے طور پر ہیڈ آفس میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد

پڑھیں:

اپوزیشن اتحاد میں توسیع، صدر، وزیراعظم کی اہم ملاقات متوقع

 

پی ٹی آئی کی چیف جسٹس سے ملاقات کے بعددو بڑوں کی اہم ملاقات لاہور میں ہوگی
صدر مملکت ، وزیر اعظم کی ملاقات میں پاؤر شیئرنگ فارمولا پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا

اپوزیشن کی جماعتوں کے حکومت مخالف اتحاد کو مزید وسعت دینے کے فیصلے اور پی ٹی آئی کے وفد کی چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات متوقع ہے جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری آج 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے ۔ رپورٹ کے مطابق آصف علی زرداری اس دوران سیاسی ملاقاتیں کریں گے اور دربی ریس میں شرکت کریں گے ۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی لاہور میں قیام کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت اور وزیر اعظم پاکستان کی ملاقات کے دوران حکمران اتحادیوں کے درمیان پاور شیئرنگ فارمولا اور دیگر سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری گورنر ہاؤس میں سردار سلیم حیدر پنجاب کی صورتحال پر بھی بات چیت کریں گے ، صدر آصف علی زرداری جنوبی پنجاب کے صدر سابق گورنرمخدوم احمد محمود کے گھر بھی جائیں گے ۔ذرائع نے کہا کہا صدر مملکت اتوار کو لاہور ریس کلب میں ہونے والی ڈربی ریس میں مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔

متعلقہ مضامین

  • نیب کے اعلیٰ افسر کی اسلام آباد کے گیسٹ ہاؤس سے لاش برآمد
  • اسلام آباد: گیسٹ ہاؤس سے نیب کے گریڈ 19 کے افسر کی لاش برآمد
  • اسلام آباد میں نیب کے گریڈ 19 کے افسر کی پراسرار موت
  • اسلام آباد کے پوش سیکٹر میں نیب کے گریڈ 19کے افسر کی پراسرار موت
  • نیب کے افسر کی اسلام آباد کے گیسٹ ہاؤس سے لاش برآمد
  • سندھ بلڈنگ کے نئے ڈی جی کا سینٹرل میں نیا سسٹم، پرانے کھلاڑی اُتار دیے
  • اپوزیشن اتحاد میں توسیع، صدر، وزیراعظم کی اہم ملاقات متوقع
  • آصف علی زرداری کل لاہور پہنچیں گے
  • احمد شریف چودھری کی لمز یونیورسٹی لاہور کے طلبہ کیساتھ خصوصی نشست