انتخابات کرانے کا حکومتی فیصلہ تاجر برادری کے خلاف ہے، چیئرمین ماسپیڈا
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
کراچی (کامرس رپورٹر)آل پاکستان موٹر سائیکل اسپیئرپارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن (اے پی ماسپیڈا)کے چیئرمین سہیل عثمان نے وفاقی حکومت کی جانب سے 2025 میں ٹریڈ باڈیز کے نئے انتخابات کرانے کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے حکومت کے اس فیصلے پر تشویش کا اظہارکیاہے۔سہیل عثمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 2024 میں ہونے والے چیمبرز آف کامرس اور ایسوسی ایشنز سمیت تمام ٹریڈ باڈیز کے منتخب عہدیداروں کا مینڈیٹ 2 سال کے لیے ہے،یعنی کہ اکتوبر 2024 سے ستمبر 2026 تک کے لیے ہے اور یہ مینڈیٹ باقاعدہ ایکٹ کی شکل میں نافذ ہوا اوراسکی سینیٹ آف پاکستان سے بھی منظور حاصل کی گئی اس لئے حکومت کا نیا فیصلہ غیر منصفانہ ہے۔ سہیل عثمان نے کہا کہ اے پی ماسپیڈا سمیت ملک بھر کی تمام ٹریڈ باڈیز ستمبر 2024 میں دوسال کیلئے انتخابات کے مرحلے سے گزر چکی ہیں اورا س وقت کی وفاقی حکومت کے دو سالہ مدت کے فیصلے پر عمل درآمد یقینی بناتے ہوئے جمہوری انداز میں نمائندے منتخب کیے گئے تھے اور اگر حکومت کے نئے فیصلے پر عمل درآمد ہوتا ہے اور سال 2025 میں ٹریڈ باڈیز کے انتخابات ہوتے ہیں تو 2 سال کے لیے منتخب ہونے والی تجارتی تنظیموں کی مدت غیر منصفانہ طور پر کم ہو کر 1 سال رہ جائے گی جو کہ کاروباری، صنعتی اورتاجر برادری کے ووٹرز کی مرضی ومنشاء کے خلاف ہو گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وکلا کو دھمکیاں دینے پر پیر پگارا کے بیٹے کے خلاف 2 مقدمے درج
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیرپگارا کے بیٹے کے خلاف وکلا کو دھمکانے کے الزام میں 2 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جی ڈی اے دھرنا: ملک میں ایمرجنسی یا مارشل لا لگ سکتا ہے، پیر پگارا
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر پگارا کے بیٹے عثمان شاہ راشدی کے خلاف سٹی کورٹ پولیس نے امتیاز شاہ ایڈووکیٹ کی مدعیت میں جبکہ دوسرا مقدمہ سچل تھانے میں غلام رسول ایڈووکیٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
عثمان شاہ پر الزام عائد کیا گیا ہے ان کے زمینوں پر قبضے کے مقدمات بغیر فیس کے لڑنے کا کہا جاتا ہے اور بات نہ ماننے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں، عثمان شاہ نے مسلح افراد کے ساتھ گھر پر آکر بھی دھمکایا۔
یہ بھی پڑھیں:پیرپگارا کا پی ٹی آئی سے رابطہ، عمران خان کے لیے خیرسگالی کا پیغام
دوسری جانب کراچی بار ایسوسی ایشن نے وکلا کو دھمکیاں دینے کی مذمت کی اور پولیس سے مطالبہ کیا کہ ملزم کیخلاف فوری کارروائی کی جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پولیس پیرپگارا جی ڈی اے حروں دھمکیاں روحانی پیشوا سٹی کورٹ عثمان عثمان شاہ راشدی مدمہ درج وکلا