ٹریڈ باڈیز کے انتخابات 2025میں کرانے پر اظہار قشویش
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے) کے چیئرمین سلیم ولی محمد نے وفاقی حکومت کی جانب سے 2025 میں ٹریڈ باڈیز کے نئے انتخابات کرانے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریڈ باڈیز ستمبر 2024 میں انتخابات کے مرحلے سے گزر چکی ہیں جس میں اْ س وقت کے وفاقی حکومت کے دو سالہ مدت کے فیصلے پر عمل درآمد یقینی بناتے ہوئے نمائندے منتخب کیے گئے لہٰذا 2025 میں دوبارہ انتخابات کرانا بزنس کمیونٹی کے ساتھ ناانصافی اور ان پر غیر ضروری اور اضافی اخراجات کا بوجھ ڈالنے کے مترادف ہوگا۔ سلیم ولی محمد نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس فیصلے پر نظرثانی کرے اور ایسوسی ایشنز اور چیمبرز کو اپنی دو سالہ مدت پوری کرنے دی جائے جو ستمبر 2026 میں ختم ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ مستقل مزاجی اور تسلسل بزنس کمیونٹی کے لیے نہایت اہم ہیں تاکہ وہ اپنی تمام تر توجہ معیشت کی بہتری اور ترقی پر مرکوز رکھ سکے۔ اگر حالیہ منتخب نمائندوں کو اپنی مدت پوری کرنے دی جائے تو اس سے کاروباری استحکام میں اضافہ ہوگا اور تجارتی سرگرمیاں مزید فروغ پائیں گی۔چیئرمین پی سی ڈی ایم اے نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کرے اور اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فیصلے پر
پڑھیں:
ایرانی حکومت پاکستانیوں کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے سزا دے، وزیراعظم کا مطالبہ
ایرانی حکومت پاکستانیوں کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے سزا دے، وزیراعظم کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ ایرانی حکومت پاکستانیوں کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کے بعد قرار واقعی سزا دے اور اس بہیمانہ اقدام کی وجوہات عوام کے سامنے لائے۔
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے صوبہ سیستان کے علاقے مہرستان میں 8 پاکستانیوں کے بیہمانہ قتل پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے ایرانی سرزمین پر پاکستانیوں کے قتل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا ناسور خطے میں موجود تمام ملک کے لیے تباہ کن ہے۔ خطے میں موجود ممالک کو مل کر دہشت گردی کے خلاف مربوط حکمت عملی پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔
وزیرِ اعظم نے وزارت خارجہ کو پاکستانیوں کے اہل خانہ سے رابطہ کرنے اور ایران میں پاکستانی سفارتخانے کو انکی میتوں کی باحفاظت واپسی کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔