لاہور: کارپوریٹ چیلنج کپ کے فائنل سے قبل نووامیڈ اورنیٹ سول کے کپتان ٹاس کررہے ہیں.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ہمارے تمام لوگ پی ٹی آئی کے ساتھ مخلص ہیں، اویس احمد

لاہور:

رہنما تحریک انصاف اویس احمد کا کہنا ہے کہ جب ایک پارٹی بحران میں ہو اور اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہو، جب تقسیم کرنے والی قوتیں اکٹھی ہو جاتی ہیں تو وہ ایسی پارٹی پر بہت طریقوں سے حملہ کرتی ہیں،  بہت سارے پہلو ہوتے ہیں تا کہ وہ موو فارورڈ پالیسی سے گریز کر سکیں یا اس میں تاخیر ہو جائے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ لیکن میں آپ کو بتاؤں کہ پی ٹی آئی میں ایک بات بہت حوصلہ افزا ہے کہ تمام لوگ پی ٹی آئی اورعمران خان کے ساتھ بھی مخلص ہیں۔

رہنما مسلم لیگ (ن) اختیار ولی خان نے کہا یہ اپنی فائنل کال 24نومبر کو کھیل چکے ہیں، اس کے بعد کون سی کال ہے، اب فائنل کے بعد پھر سیمی فائنل پھر اس کے بعد کوارٹر فائنل کھیلیں گے، یہ الٹا شروع ہیں، الٹا چل رہے ہیں، ان کی گھڑیاں ہی الٹی چل رہی ہیں، ان کا تو سسٹم ہی سارا الٹا ہے مولانا صاحب کبھی ان کے ساتھ نہیں جائیں گے میں آپ سے کہہ رہا ہوں۔

رہنما پیپلزپارٹی رضا ہارون نے کہا اگر یہ قومی مفاد میں ہوا اور جمہوریت کیلیے اس کو بہت سمجھا گیا تو پیپلزپارٹی یقیناً اپنا کردار ادا کرے گی ان کو دو بڑے اعتراض ہیں، ایک اعتراض کہ عدم اعتماد کے ووٹ سے ہماری حکومت کیوں گرائی، دوسرا اعتراض ان کو چھبیسویں آئینی ترمیم پر ہے تو ان اعتراضات کے ساتھ جب یہ مولانا فضل الرحمن ہوسکتا ہے کہ ان کے ساتھ مان جائیں وہ پاکستان کے بڑے قد آور رہنما ہیں، مولانا فضل الرحمن ان کو لیڈ بھی کریں گے تو پھر وہ پی ڈی ایم تھری کہلائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ہمارا اصل ہدف سیمی فائنل میں جگہ بنانا ہے: ول ینگ
  • بابر اعظم کا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل جرأت مندانہ بیان
  • اوکھائی میمن ٹی ٹین لیگ میں گلشن جائنٹس نے میدان مار لیا
  • اپنی کمزوریوں پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں:محمد اضوان
  • پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا
  • مسافروں سے بھرا پی آئی اے کا طیارہ دوران پرواز پرندے سے ٹکرا گیا
  • پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا
  • پی آئی اے کا دبئی جانے والی پرواز کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا
  • ہمارے تمام لوگ پی ٹی آئی کے ساتھ مخلص ہیں، اویس احمد