حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی نائب صدر محمد خالد قادری نے حیسکو کی جانب سے بعض علاقوں میں 16گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ اور عوام کو پریشان کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وفاقی وزیر پانی و بجلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حیدرآباد کے شہریوں کے ساتھ ہونیوالی زیادتیوں کا نوٹس لیں اور حیسکو کے نااہل اور کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد سندھ کا دوسرا بڑا شہر ہے کراچی کے بعد اس کا روینیو اور ٹیکس سب سے زیادہ ہے مگر اس شہر کو ہی نظر انداز کیا جاتا ہے،بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے حیدرآباد کے کاروبار کو بھی تباہ کردیا ہے ایک طرف وفاقی وزرات کہتی ہے کہ بجلی کی پیداوار زیادہ ہے جبکہ ابھی موسم سرما ہے اورموسم گرما ابھی شروع ہونیوالا ہے تو اس میں شہریوں کے ساتھ کیا ہوگا، حیسکو نے نہ صرف عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے بلکہ اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔حیسکو نے سالہا سال سے 8گھنٹے کی اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے حکومت کا وجود کہاں ہے کوئی پرسان حال نہیں ہے،مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ بجلی کے بل وہی آتے ہیں۔محمد خالد قادری نے کہا کہ رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کرکے سحروافطار میں بجلی کی مستقل فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ نہ صرف شہری سحری اور افطار میں پریشانی سے محفوظ رہ سکیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: لوڈ شیڈنگ

پڑھیں:

کوئٹہ، خستہ حال لوکل بسز کیخلاف کارروائی، 25 بسز تحویل میں لے لئے گئے

ایس ایس پی ٹریفک بہرام خان مندوخیل نے بتایا ہے کہ خستہ حال لوکل بسوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پچیس بسوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں میٹیننس کا خیال نہ رکھنے والی بسز کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ٹریفک بہرام خان مندوخیل نے بتایا ہے کہ خستہ حال لوکل بسوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پچیس بسوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے، جبکہ ان فٹ کمرشل گاڑیوں کے خلاف مستقبل میں بھی کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین آر ٹی اے کی جانب سے 197 کمرشل گاڑیوں کے روٹ پرمٹ کینسل کئے گئے ہیں، ان میں سے 25 بسوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ ایس ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں ٹریفک کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ غیر قانونی گاڑیوں، کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ سڑک پر آنے والے ہر ڈرائیور اور ہر شہری کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، خستہ حال لوکل بسز کیخلاف کارروائی، 25 بسز تحویل میں لے لئے گئے
  • آرمی چیف کا دورۂ برطانیہ، سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان
  • لوڈنگ گاڑیوں اور پتھاروں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت
  • آرمی چیف کے دورۂ پر سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان
  • جی ڈی اے کامرتضیٰ جتوئی کی گرفتاری کیخلاف 3 روز کا الٹی میٹم
  • سندھ ہاری کمیٹی کا مرتضیٰ جتوئیکی گرفتاری کیخلاف احتجاج
  • حیسکو حیدرآباد نے افسر کی جبری ریٹائرمنٹ کا حکم صادر کردیا
  • جماعت اسلامی کا شکار پور میں کارکنان پر مقدمات کیخلاف احتجاج
  • کاشف شیخ و دیگر رہنماؤں پر مقدمے کیخلاف سندھ بھر میں احتجاج