بیجنگ : وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ نے “امریکہ فرسٹ” سرمایہ کاری پالیسی میمورنڈم جاری کیا، جس میں اعلان کیا گیا کہ امریکہ اپنی سرمایہ کاری پالیسی میں ایڈجسٹمنٹ کرے گا، خاص طور پر چین کے ساتھ دو طرفہ سرمایہ کاری کو مزید محدود کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا.

چائنا کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ (CCPIT) کے ترجمان نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چینی صنعتی حلقے امریکہ کی جانب سے قومی سلامتی کے تصور کو بار بار عام کرنے اور دونوں ممالک کے صنعتی اور تجارتی تعلقات میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔ امریکی حکومت ایک طرف تو چینی کمپنیوں کے امریکی ٹیکنالوجی، اہم بنیادی ڈھانچے، طبی، زرعی، توانائی اور خام مال کے شعبوں میں سرمایہ کاری کو محدود کرنے کے لیے سرمایہ کاری کی سیکورٹی جائزہ جیسے اقدامات استعمال کر رہی ہے؛

دوسری طرف معاشی پابندیوں اور مالی آڈٹ جیسے طریقوں سے چین میں سرمایہ کاری کی پابندیوں کے شعبوں، سرمایہ کاری کی اقسام اور فنڈز کے ذرائع  دائرہ کار کو مزید وسیع کر رہی ہے۔ یہ اقدامات اگر عملی طور پر نافذ ہو جائیں تو کمپنیوں کے عام کاروباری فیصلوں پر شدید اثرات مرتب ہوں گے، بین الاقوامی تجارتی نظم کو نقصان پہنچے گا اور عالمی صنعتی زنجیر اور سپلائی چین کی سلامتی اور استحکام کو متاثر کریں گے۔
چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ مارکیٹ اکانومی کے اصولوں اور منصفانہ مقابلے کے اصولوں کا احترام کرے، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں قومی سلامتی کی حدود کو واضح کرے، چین اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ سرمایہ کاری کی پابندیوں کو ختم کرے، اور دونوں ممالک کے صنعتی اور تجارتی حلقوں کے درمیان باہمی تعاون کے لیے ایک اچھا ماحول فراہم کرے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

خطے کی سب سے بڑی بین الاقوامی سولر پاکستان نمائش کا لاہور میں افتتاح

 فیکٹ ایگزیبیشنز کے زیر اہتمام خطے کی سب سے بڑی بین الاقوامی ’سولر پاکستان نمائش‘کا آغاز ہو گیا ۔ نمائش21 سے23 فروری تک ایکسپو سینٹر لاہور میں جاری رہے گی۔افتتاحی تقریب میں شاہ جہاں مرزا (ایم ڈی) پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ وزارت توانائی نے شرکت کی اور پاکستان کے مستقبل میں قابل تجدید توانائی کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا، سولر پاکستان ہماری قوم کی پائیداری کی طرف سفر میں ایک اہم قدم ہے۔ اس طرح کی نمائش اختراعات، سرمایہ کاری اور ماحولیاتی عمل کے لیے راہ ہموار کرتی ہیں۔ جو پاکستان کو صاف، سبز اور اقتصادی طور پر مضبوط بناتی ہے

فیکٹ ایگزیبیشنز کے سی ای او سلیم خان تنولی نے اس موقع پر کہا کہ” سولر پاکستان کا مقصد ملک میں سولر انرجی کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔ پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور اس نمائش کے ذریعے اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنے کا موقع ملے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ نمائش پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔ “

تین روزہ نمائش میں 10 ممالک کی 350 سے زائد مقامی و بین الاقوامی کمپنیوں نے شرکت کی، جو کاروباری افراد، سرمایہ کاروں اور ماہرین صنعت کے لئے ایک طاقتور پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے تاکہ وہ حکمت عملی کی بنیاد پر شراکت داریوں کو فروغ دیں اور صاف توانائی کے مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کریں ۔سولر پاکستان نمائش ہمارے ملک کو روشن اور سرسبز مستقبل کی طرف لے جانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

سولر پاکستان نمائش غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافے کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ توانائی کی صنعت میں کارکردگی کو بڑھانے، تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں مدد فراہم کرےگی ۔

اشتہار

متعلقہ مضامین

  • انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ
  • ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاک سعودی تجارتی تعلقات نئی بلندیوں پر
  • چینی کمپنیوں اور مارکیٹ کو مسترد کرنے سے خود امریکہ کو نقصان پہنچے گا، چینی وزارت خارجہ
  • شاخِ نازک پہ آشیانہ
  • امریکہ کو  مارکیٹ اکانومی کے اصولوں اور منصفانہ مقابلے کے اصولوں کا احترام کرنا چاہیئے، چائنا کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ 
  • امریکی انتظامیہ کی “امریکہ فرسٹ” پالیسی سے چین اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ سرمایہ کاری کے لئے “ممنوعہ زون” کی حد بندی
  • سعودی سرمایہ کاری
  • امریکی اقدامات سے دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کے درمیان معاشی اور تجارتی تعاون  بری طرح متاثر ہوگا، چینی وزارت تجارت
  • خطے کی سب سے بڑی بین الاقوامی سولر پاکستان نمائش کا لاہور میں افتتاح