UrduPoint:
2025-04-15@11:33:05 GMT
امارات کے ریزیڈنسی پرمٹ سے متعلق گائیڈلائنز جاری
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 فروری 2025ء ) متحدہ عرب امارات کے حکام نے گائیڈ لائنز میں رہائشی اجازت نامے حاصل کرنے کے طریقہ کار کی وضاحت کردی۔ گلف نیوز کے مطابق وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی (آئی سی پی) نے رہائشی اجازت نامے جاری کرنے، تجدید اور اس میں ترمیم کرنے کے طریقہ کار اور اقدامات کی وضاحت کی ہے، یہ اقدام متحدہ عرب امارات کی ڈیجیٹل خدمات اور آٹومیشن کے عزم کے مطابق ہے۔
اس حوالے سے اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ پرمٹ جاری کروانے، اس میں تجدید یا ترمیم کے لیے درخواست دینے کے لیے اتھارٹی کی ویب سائٹ یا سمارٹ ایپ کے ذریعے یو اے ای پاس کا استعمال کرتے ہوئے اکاؤنٹ میں لاگ ان کرنا ضروری ہے، اس کے بعد درخواست دہندہ کو اس فرد کا انتخاب کرنا ہوگا جس کے لیے سروس کی درخواست کی جارہی ہے، پھر مطلوبہ سروس کا انتخاب کرنا چاہیئے، ڈیٹا کا جائزہ لے اور اگر ضروری ہو تو اسے اپ ڈیٹ کرے، اس کے بعد قابل اطلاق فیس کی ادائیگی مکمل کرنا ہوگی۔(جاری ہے)
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ رہائشی اجازت نامے کے اجراء کی تصدیق درخواست میں رجسٹرڈ پتے پر ای میل کے ذریعے بھیجی جاتی ہے، رہائش کی درخواست سے وابستہ ایمریٹس آئی ڈی کو حتمی قدم کے طور پر منظور شدہ کورئیر کمپنیوں کے ذریعے پہنچایا جاتا ہے، رہائشی اجازت نامہ جاری کرنے کی سروس آئی سی پی کے ذریعہ فراہم کردہ نیا رہائشی اجازت نامہ جاری کرنے کی اجازت دیتی ہے، درخواستیں کسٹمر ہیپی نیس سینٹرز میں سرکاری کام کے اوقات کے دوران جمع کروائی جاسکتی ہیں اس کے علاوہ سمارٹ سروسز سسٹم (ویب سائٹ اور سمارٹ ایپ) پر یہ سہولت 24/7 دستیاب ہے، تاہم اس سے مستفید ہونے کے لیے یو اے ای پاس کا استعمال کرتے ہوئے لاگ ان کرنا لازمی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ سروس غیر ملکی پیشہ ور افراد اور لیبر فورس کے لیے نیا رہائشی اجازت نامہ جاری کرنا آسان بناتی ہے، درخواست دہندگان کو اپنی درخواستیں منتخب سروس چینل کے ذریعے جمع کرانی ہوں گی اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ تمام مراحل مکمل ہو گئے ہیں، ان مراحل میں درخواست کے ڈیٹا کا جائزہ لینا ضروری ہو تو اسے اپ ڈیٹ کرنا، اگر متعلقہ ڈیٹا شو نہ ہورہا ہو تو ضروری دستاویزات کو منسلک کرنا ہوگا، قابل اطلاق فیس کی ادائیگی، دستیاب چینلز کے ذریعے اپنی درخواست کا سراغ لگانا، درخواست جمع کرانے سے زیادہ سے زیادہ 48 گھنٹوں کے اندر حتمی آؤٹ پٹ وصول کرنا شامل ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے رہائشی اجازت کے ذریعے کے لیے
پڑھیں:
لاہور ہائیکورٹ کا افغان شہری کو ملک بدر کرنے سے روکنے اور پی او سی جاری کرنے کی درخواست پر ڈی جی امیگریشن کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے افغان شہری کو ملک بدر کرنے سے روکنے اور پاکستان اوریجن کارڈ (پی او سی) جاری کرنے کی درخواست پر ڈی جی امیگریشن کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس سلطان تنویر احمد نے پاکستانی خاتون نورین بی بی کی جانب سے دائر درخواست پر پیر کو سماعت کی۔ درخواست ایڈووکیٹ مقسط سلیم کے توسط سے دائر کی گئی، جس میں وزارت داخلہ، ڈی جی امیگریشن، نادرا اور پولیس کو فریق بنایا گیا۔(جاری ہے)
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وہ پاکستانی شہری ہیں اور 8 اکتوبر 2020 کو افغان شہری الماس خان سے شادی کی تھی، جس سے دو بیٹیاں عارفہ اور مدیحہ پیدا ہوئیں۔ سیالکوٹ پولیس شوہر کی حوالگی کے لیے چھاپے مار رہی ہے جبکہ امیگریشن اور نادرا سے پی او سی کے لیے رجوع کرنے پر درخواست مسترد کر دی گئی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پاکستانی خاتون سے شادی کرنے والے شخص کو شہریت نہ دینا شہریت کے قانون 1951 کی شق 10 کی ذیلی شق 2 کی خلاف ورزی ہے، جس پر اعلی عدلیہ متعدد فیصلے بھی جاری کر چکی ہے۔استدعا کی گئی کہ خاوند کی ملک بدری کو روکا جائے، پی او سی جاری کرنے اور خاوند کو پاکستانی شہریت دینے کا حکم دیا جائے۔