فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے نے آئی آر ایس کے گریڈ 17 تا 19 کے افسران پر نوازشات کی انتہا کر دی۔

دستاویزات کے مطابق دسمبر 2023 سے دسمبر 2024 تک افسران کو 16 کروڑ روپے ہاؤس رینٹ کے لیے فراہم کیے گئے۔ ہاؤس رینٹ کی مد میں آئی آر ایس افسران کو 25 ہزار روپے ماہانہ فراہم کیے گئے جبکہ پاکستان کسٹمز، آڈیٹرز ، آئی ٹی اور دیگر شعبے کے افسران سہولت سے محروم ہیں۔  

آئی آر ایس افسران کو فیول سبسڈی کی مد میں ایک سال کے دوران 14 کروڑ روپے دیئے گئے۔ افسران کو 20 ہزار روہے ماہانہ فیول سبسڈی کی مد میں دیئے گئے۔ تمام افسران کو رقم ان کے تنخواہ والے اکاؤنٹ میں بینک ٹرانسفر کے ذریعے کی گئی۔ ایف بی آر پوائنٹ آف سیل اسکیم کے تحت ہر رسید پر ایک روپے وصول کرتا ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق اس رقم کو ٹیکس چوری روکنے کی مہم میں استعمال کیا جانا تھا۔  رقم کو صارفین کی طرف سے جمع کروائی گئی رسیدوں پر انعامی اسکیم میں استعمال کیا جانا تھا۔  حکومت نے انعامی اسکیم کو گزشتہ کئی ماہ سے روک رکھا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: آئی آر ایس افسران کو ایف بی آر

پڑھیں:

سینئر ٹریفک وارڈنز کیلئے خوشخبری

سٹی 42 : آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے میرٹ اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 46 سینئر ٹریفک وارڈنز کو ٹریفک افسران(گریڈ 17) کے عہدے پر ترقی دے دی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ٹریفک افسران کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں لاہور کے20، راولپنڈی کے 16،فیصل آباد کے 09 اور ملتان کا 01 سینئر ٹریفک وارڈن شامل ہیں ۔ 

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے ٹریفک افسران کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی گئی ۔ 

بانی کی ملاقات؛ پی ٹی آئی کی قیادت آج پھر اڈیالہ جیل جائے گی

 آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس شاہرات پر محکمہ پولیس کے ایمبسیڈرہے، عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، سینئر وارڈنز نئی ذمہ داریاں فرض شناسی اور خلوص نیت سے ادا کریں۔

 آئی جی پنجاب نے کہا کہ گذشتہ سال دسمبر میں 46 سینئر ٹریفک وارڈنز کو گریڈ 17 میں ٹریفک افسران کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی، گذشتہ دو سال کے دوران 01 ہزار سے زائد افسران کو سینئر ٹریفک وارڈنز کے عہدے پر ترقی دی گئی ۔ 

تربوز کی ہول سیل پرائس اور کنزیومر پرائس؛ ڈپٹی کمشنر کو تربوز نظر نہیں آتا

 ترجمان پنجاب پولیس کےمطابق ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری کی زیرصدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس آج سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہو۔ 

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ڈاکٹر محمد عابد خان،  محکمہ داخلہ اور ریگولیشن کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی ۔ 
سینئر ٹریفک وارڈن سے ٹریفک آفیسر (TOs) کے عہدے پر ترقی کے لئے 90 سے زائد افسران کے کیسز زیر غور آئے۔  

  کرپٹو کرنسی پر ٹیکس لگانے کا حکم

متعلقہ مضامین

  • جعلی حج اسکیم سے بچیں! سعودی حکومت نے عازمین کو خبردار کر دیا
  • آج سے سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے
  • کراچی میں درجہ حرارت میں اضافہ: اپریل کے آخر میں ہیٹ ویو کا خدشہ
  • کراچی، آج گرمی بڑھنے، پارہ 38 پر پہنچنے، شدت 41 درجے کی محسوس ہونے کا امکان
  • راولپنڈی کور کے 166 افسروں، جوانوں کیلئے اعزازات  
  • راولپنڈی کور میں فوجی افسران اور جوانوں میں تمغے دینے کی تقریب
  • تمام قسم کے یارن اور کپڑے کی درآمدات پر پابندی لگائی جائے، چیئرمین ٹیکسٹائل ملز
  • ملک میں گرمی کی شدید لہر، محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کردیا
  • آئی جی پنجاب اور دیگر پولیس افسران غیر قانونی آرڈرز کر رہے ہیں، عمر ایوب
  • سینئر ٹریفک وارڈنز کیلئے خوشخبری