پشاور، لیڈی ریڈنگ اسپتال کے گارڈز کا شہری پر تشدد، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سکیورٹی گارڈز شہری کو زد وکوب کررہے ہیں، اس موقع پر صورت حال کو دیکھتے ہوئے اسپتال کی جانب سے پولیس کی نفری بھی طلب کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے گارڈز کے شہری پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سکیورٹی گارڈز شہری کو زد وکوب کررہے ہیں، اس موقع پر صورت حال کو دیکھتے ہوئے اسپتال کی جانب سے پولیس کی نفری بھی طلب کی گئی۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ شہری نے پہلے اسپتال کے سکیورٹی گارڈز کے ساتھ بد تمیزی کی۔ اسپتال میں چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات پر قابو پانے کے لیے سکیورٹی رٹی سخت کر دی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق شہری نے ڈیوٹی پر مامور سکیورٹی گارڈز کو گا لیاں دی ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سکیورٹی گارڈز
پڑھیں:
سلمان خان کی فٹنس نے مداحوں کو حیران کردیا، درخت پر چڑھنے کی ویڈیو وائرل
بالی ووڈ کے ’بھائی‘ سلمان خان نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ ان کے لیے عمر صرف ایک عدد ہے۔ حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر طوفان مچا دیا۔
وائرل ویڈیو میں سلمان خان اپنے پن ویل فارم ہاؤس میں بلیک بیری کے درخت پر پھرتی سے چڑھتے اور تازہ پھل توڑتے نظر آرہے ہیں۔ یہ منظر دیکھ کر تو لگتا ہے کہ سلمان خان نے واقعی ’نوٹری‘ کا کوئی جادوئی مشروب پی رکھا ہے!
ویڈیو کا سب سے مزیدار پہلو یہ تھا کہ پس منظر میں ان کی نئی فلم ’سکندر‘ کا گانا ’’ہم آپ کے بنا‘‘ چل رہا تھا۔ شاید سلمان خان خود بھی نہیں جانتے تھے کہ درخت چڑھتے وقت بھی ان کی فلم کی مارکیٹنگ ہوجائے گی! انہوں نے ویڈیو کے ساتھ جو کیپشن لکھا وہ بھی ان کی مخصوص شوخ طبیعت کا آئینہ دار تھا "Berry good for u"۔
سلمان خان کے مداحوں نے تو جیسے جشن منا لیا۔ ایک صارف نے لکھا: ’’ہم میں سے اکثر 30 کی عمر تک ہی سیڑھیاں چڑھ پاتے ہیں، اور یہ 59 میں درخت چڑھ رہے ہیں!‘‘ جبکہ دوسرے نے کمنٹ کیا: ’’جو لوگ ان کی فٹنس پر سوال اٹھاتے ہیں، شاید وہ اپنے گھر کی دوسری منزل تک بھی لفٹ کے بغیر نہیں پہنچ پاتے!‘‘
یہ ویڈیو اس وقت سامنے آئی ہے جب سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ پر کامیابی کے حوالے سے تنقید کی جارہی ہے۔ فلم نے اب تک 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے، اس کے باوجود فلم کی کمائی کم شمار کیا جارہا ہے۔ شاید سلمان خان کو بھی پتہ چل گیا ہو کہ درخت پر چڑھنا بھی فلم کی مارکیٹنگ کا ایک بہترین ذریعہ ہوسکتا ہے!
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ہم اگلی بار سلمان خان کو کوہ ہمالیہ پر چڑھتے دیکھیں گے؟ یا پھر وہ اپنے اسٹنٹ کےلیے کسی اور انوکھے طریقے کا انتخاب کریں گے؟ فی الحال تو یہ کہا جا سکتا ہے کہ ’بھائی‘ نے اپنے مداحوں کو ایک بار پھر حیران کر دیا ہے!