2025-04-02@06:57:57 GMT
تلاش کی گنتی: 3522

«حریت سے»:

(نئی خبر)
    کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2025ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ نے حکومت اور انتظامیہ کی ہٹ دھرمی اور بے حسی تشدد کی وجہ سے ہمارے 5 کارکن زخمی اور 40 کو گرفتار کیا گیا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ فارم 47 کے حکمرانوں کی بے حسی کی وجہ سے بلوچستان کی صورتحال انتہائی خراب ہے اور حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی بدولت پارٹی سربراہ سابق وزیر اعلیٰ اور پارٹی کے سینئر عہدیداروں کی جان کو خطرات لاحق ہے جس کا ہم نے گزشتہ روز خدشہ ظاہر کیا تھا آج لانگ مارچ کے دھرنے کے قریب خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو اڑا لیا...
    علامتی فوٹو راجن پور کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے ڈاکو عمر لوند کو 2 ساتھیوں سمیت ہلاک کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل عمر لوند نے پولیس کے تعاون سے ڈاکو شاہد لوند کو ہلاک کیا تھا۔ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جمال دین والی کے قریب پیش آیا، فائرنگ میں ملوث ڈاکو فرار ہوگئے۔ 
    کراچی میں کورنگی کراسنگ کے قریب گہری کھدائی کے دوران آگ کیسے لگی؟ گیس کا ذخیرہ ہے تو کون سی گیس کا ہے؟ آگ بجھانے کےلیے کیا حکمت عملی اختیار کی جائے؟ اب تک طے نہ ہوسکا۔رات سے لگی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا، شدید تپش کے باعث فائر بریگیڈ کو مشکلات کا سامنا ہے۔چیف فائر افسر کا کہنا ہے کہ پانی کا چھڑکاؤ، مٹی اور ریت کا استعمال روک دیا ہے جبکہ پانی اور ریت سمیت مختلف نمونے ٹیسٹ کےلیے بھیجے ہیں۔جس سے معلوم ہوگا کہ یہ کون سی گیس ہے، یہاں گیس لائن ہے یا گیس پاکٹ حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔کنسٹرکشن کمپنی کا کہنا ہے کہ 1200 فٹ تک کھدائی بورنگ کے پانی کےلیے...
    سعودی عرب سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں آج 29 واں روزہ ہے جہاں عید الفطر کا چاند تلاش کیا جارہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں عوام سے شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔  سعودی عرب میں چاند دیکھنے کی شہادتیں عدالت میں جمع کرانے کی اپیل کی گئی ہے جب کہ متحدہ عرب امارات میں ڈرونز کے ذریعے چاند دیکھا جائے گا۔  دوسری جانب انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی، آسٹریلیا اور بنگلادیش میں چاند نظر نہ آنے کے باعث پیر کے روز عید ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔ پاکستان سمیت متعدد ایشیائی ممالک میں عید کا چاند کل دیکھا جائے گا اور ممکنہ طور پر دنیا کے...
    نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست نوئیڈا کے شہری کو سچے پیار کی تلاش مہنگی پڑگئی اور ڈیٹنگ ایپ سے ملی ’’دوست‘‘ کے چکر میں وہ اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے گنوا بیٹھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نوئیڈا کے طلاق یافتہ دل جیت سنگھ نے اپنی زندگی میں سچا پیار تلاش کرنے کےلیے ایک ڈیٹنگ ایپ پر پروفائل بنائی تو انہیں ذرا بھی اندازہ نہیں تھا کہ وہ اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ گزشتہ سال دل جیت سنگھ کا رابطہ ایک ایسی خاتون سے ہوا جس نے مبینہ طور پر انہیں کچھ کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے پر راضی کیا، جس کا دعویٰ تھا کہ وہ انہیں بھاری منافع کمائے گی۔...
    — فائل فوٹو کرک سٹی میں پولیس نے کارروائی کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اسمگل کر نے کی کوشش ناکام بنا دی۔ڈی پی او کرک سٹی پولیس  شہباز الہٰی نے بتایا ہے کہ مشکوک گاڑی کی تلاشی لی، جس میں بڑی تعداد میں اسلحے سمیت 2 اسمگلرز کو گرفتار کر لیا۔انہوں نے پکڑے گئے اسلحے کے حوالے سے بتایا ہے کہ کار سے 32 پستول، 9 کلاشنکوفیں اور ریپیٹر سمیت ہزاروں گولیاں، 81 میگزین اور اسلحے کے پرزے برآمد  کیے ہیں۔ اورنگی ٹاؤن، بڑی تعداد میں اسلحہ بر آمد، 2 ملزمان گرفتار کراچی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے... ڈی پی او شہباز الہٰی نے مزید بتایا ہے کہ یہ اسلحہ درہ آدم خیل سے جنوبی اضلاع...
    اسلام آباد/کوئٹہ:قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمدکے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لیے کوئیٹہ میں ان کے مرکزی مدرسہ میں گئے۔ قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کی عظیم علمی، سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔ انہوں نے کہا کہ حافظ حسین احمد کی رحلت ملت اسلامیہ اور بالخصوص بلوچستان کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ قائمقام چیئرمین سینٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت فردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔ سیدال خان نے سیاسی، سماجی اور قبائلی رہنما وطن...
    بھارت حریت پسند جماعتوں کو زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آزادی کی سیاست سے دور کرنے کے منصوبے پر کاربند ہے۔ اب تک 3 حریت تنظیموں نے آزادی کی سیاست سے اپنے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان جماعتوں میں جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ(JKPM) ، جموں و کشمیر ڈیمو کریٹک پولیٹیکل موومنٹ(JKDPM) ، جموں سے تعلق رکھنے والی جموں و کشمیر فریڈم موومنٹ شامل ہیں۔ بھارت زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حریت سے آزاد سیاسی نظام کو فروغ دینے کی کوشش کر رہا ہے، جس کے لیے اس نے دوغلی حکمت عملی اپنائی ہے۔اول یہ کہ حریت پسند جماعتوں کو تحلیل کر دیا جائے اور دوسرے مرحلے میں ان کی جگہ کشمیر سے تعلق رکھنے...
    مشتاق احمد بٹ نے اسلام آباد سے جاری بیان میں کہا کہ اس سے پہلے بھی سینکڑوں کشمیریوں کی جائیدادیں قابض انتظامیہ سربمہر کر چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ کی جانب سے سینئر حریت رہنما محمد فاروق رحمانی کی کروڑوں روپے مالیت کی آبائی جائیداد ضبط کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سراسر غیر قانونی، غیر آئینی اور جبرواستبداد پر مبنی اقدامات ہیں اور کشمیری عوام پر ظلم و جبر کا تسلسل ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ نے اسلام آباد سے جاری...
    بھارتی ریاست نوئیڈا کے شہری کو سچے پیار کی تلاش مہنگی پڑگئی اور ڈیٹنگ ایپ سے ملی ’’دوست‘‘ کے چکر میں وہ اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے گنوا بیٹھا۔ نوئیڈا کے طلاق یافتہ دل جیت سنگھ نے اپنی زندگی میں سچا پیار تلاش کرنے کےلیے ایک ڈیٹنگ ایپ پر پروفائل بنائی تو انہیں ذرا بھی اندازہ نہیں تھا کہ وہ اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ گزشتہ سال دل جیت سنگھ کا رابطہ ایک ایسی خاتون سے ہوا جس نے مبینہ طور پر انہیں کچھ کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے پر راضی کیا، جس کا دعویٰ تھا کہ وہ انہیں بھاری منافع کمائے گی۔ لیکن نتیجہ کیا نکلا؟ ساڑھے چھ کروڑ کا نقصان!...
    سابق وفاقی وزیرہمایوں اختر— فائل فوٹو سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر نے کہا ہے کہ مریدکے انٹر چینج پر جلد کام شروع ہونے کی خوش خبری سنائیں گے۔ہمایوں اختر نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 97 (فیصل آباد 3) کے دورے کے دوران کسانوں اور علاقہ عمائدین سے ملاقات کی۔ ہمایوں اختر نے این اے97 تاندلیاں والا سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیےعام اتنخابات 2024 میں حصہ لینے کیلئے ملک بھر میں کاغذات نامزدگی حاصل اور جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دہائیوں سے حلقے کی محرومیوں کو دور کرنے کے لیے کوشش کر رہا ہوں۔ہمایوں اختر نے یہ بھی کہا ہے کہ میرے لیے عہدہ اہمیت نہیں رکھتا، عہدے کے بغیر...
    تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان اور بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں پر شروع کیے جانے والے حملوں کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل لبنان میں کسی بھی ایسی جگہ پر حملہ کرے گا جو اس کے لیے خطرہ ہو۔(جاری ہے) غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں نیتن یاہو نے مزید کہاکہ جو لوگ لبنان کی نئی صورتحال کو نہیں سمجھتے تھے، انہیں آج ہمارے عزم کی ایک اور مثال مل گئی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مساوات بدل گئی ہے اور ہم اپنی بستیوں پر حملے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ہم لبنان میں جنگ بندی کو زبردستی نافذ...
    عبدالرشید منہاس نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ کشمیری عوام نے 1947ء سے آج تک بھارت کے جابرانہ قبضے سے آزادی کیلئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے جیلوں میں نظربند حریت رہنماﺅں اور کشمیری عوام کی صبر و استقامت اور قربانیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ ایک تنازعہ ہے اور بھارت اپنے جھوٹے بیانیے اور جابرانہ ہتھکنڈوں سے اس حقیقت کو ہرگز تبدیل نہیں کر سکتا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ کشمیری عوام نے 1947ء سے آج تک بھارت...
    مظفر آباد ( نیوز ڈیسک) آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے موسم سرد ہوگیا۔ وادی لیپا اور وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری ہوئی، بارشوں سے شاہراہ قراقرم کوہستان اور دیامر میں متعدد مقامات پر بند ہوگئی، مری اور گلیات میں شدید سردی پڑی، چھانگلہ گلی میں درجہ حرارت نقطہ انجماد تک پہنچ گیا۔اپر چترال میں 3 روز بعد بارش اور برف باری کا سلسلہ تھم گیا بالائی علاقوں میں برفانی تودے گرنے سے متعدد مقامات پر سڑکیں بند ہوگئیں۔ علی امین گنڈا پور کا بھی پتہ کٹ چکا، پی ٹی آئی حکومت مخالف تحریک چلانے کے قابل نہیں ، شیرافضل مروت کا دعویٰ
    اسلام ٹائمز: فلسطینی بچوں پر ہونے والے مظالم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، ان معصوم بچوں پر گولیاں چلائی جاتی ہیں، انہیں بمباری میں شہید کر دیا جاتا ہے، ان کے اسکول تباہ کر دیے جاتے ہیں، اور ان کے خوابوں کو روند دیا جاتا ہے۔ فلسطینی بچوں کے آنسو، ان کی سسکیاں، اور ان کے خواب صرف فلسطین کے بچے ہونے کے ناطے نہیں بلکہ دنیا کے ہر انسان کے بچے ہونے کے ناطے ہمارے ضمیر کو جھنجھوڑتے ہیں۔ انسانیت کی بنیاد پر ان کے حق میں آواز بلند کرنا ہمارا فرض ہے کیونکہ ان پر ہونے والے مظالم درحقیقت پوری انسانیت پر حملہ ہیں۔ تحریر: سید عباس حیدر شاہ ایڈووکیٹ (سید رحمان شاہ) انسانیت کا دفاع کسی...
    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا میچ نیپیئر میں جاری ہے۔ پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس کے تحت نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی گئی۔ اس میچ میں پاکستان کی جانب سے عاکف جاوید، محمد علی اور عثمان خان اپنے ون ڈے کیریئر کا آغاز کر رہے ہیں۔ قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں عبداللہ شفیق، عثمان خان، بابراعظم، محمد رضوان، سلمان علی آغا، طیب طاہر، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، حارث رؤف، عاکف جاوید اور محمد علی شامل ہیں۔         View this post on Instagram                      ...
    اسلام آباد: وفاقی وزیرپٹرولیم علی پرویز ملک سے پاکستان میں تعینات ڈنمارک کے سفیر نے ملاقات کی اور بتایا کہ  ڈینش کمپنی بی آر آئی ایم ایم 100 پاکستانی انجینئرز کو تربیت دے گی۔ ترجمان پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک سے ڈنمارک کے سفیر جیکب لینولف نے ملاقات کی، جس میں توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے فروغ اور پاکستان میں معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں ڈینش ٹیکنالوجی کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی وزیرعلی پرویز ملک نے ڈینش ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری سے مستفید ہو کر معدنی وسائل کے پروسیسنگ کو بہتر بنانے میں پاکستان کی گہری دلچسپی...
    ایک بیان میں چیئرمین نظام مصطفی پارٹی نے کہا کہ غزہ میں درجنوں تاریخی مساجد اور چرچ منہدم ہوچکے ہیں، غزہ لہو لہو ہے، اقوام متحدہ انسانی حقوق کی تنظیمیں، عالمی ادارے، بین المذاہب ہم آہنگی کے ادارے بالخصوص مسلم حکمران غفلت کی نیند سے کب بیدار ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین نظام مصطفی پارٹی سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے ایک بیان میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کا مسئلہ صرف فلسطینی عوام کا نہیں بلکہ عالم اسلام، عالم انسانیت کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا قبلہ اول ہے، اسرائیلی جارحیت کیخلاف، قبلہ اول کے تحفظ اور آزادی کیلئے اُمت مسلمہ کو متحد ہوکر کردار ادا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 28 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے بتایا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امداد کی فراہمی پر پابندی اور بمباری کے نتیجے میں خوراک اور بنیادی ضرورت کی دیگر اشیا کا بحران دوبارہ جنم لینے لگا ہے۔امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ ک رابطہ دفتر (اوچا) کے ترجمان جینز لائرکے نے کہا ہے کہ اسرائیل کے جنگی اقدامات ظالمانہ جرائم کی ذیل میں آتے ہیں۔ حملوں میں گنجان آباد علاقوں میں واقعہ ہسپتالوں کو ایک مرتبہ پھر نشانہ بنایا جانے لگا ہے، مریض بستروں میں مارے جا رہے ہیں، ایمبولینس گاڑیوں پر فائرنگ کی جا رہی ہے اور لوگوں کی مدد کو پہنچنے والوں کو ہلاک کیا جا...
      اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے  وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے  وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ (ن) کے امور، اور وزارت سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران کشمیر اور گلگت بلتستان کے مسائل اور حکومتی پالیسیوں پر بھی گفتگو ہوئی۔   Post Views: 1
    گزشتہ روز کوئٹہ میں ریموٹ کنٹرول دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوئے تھے، دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والا ایک اور شخص دم توڑ گیا ہے جس سے شہدا کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ دھماکا، ذمے داری کالعدم دہشتگرد تنظیم نے قبول کرلی پولیس کا کہنا ہے کہ  دھماکے میں زخمی کینسر اسپیشلٹ ڈاکٹر مہر اللہ بھی جاں بحق ہوگئے ہیں، ڈاکٹر مہر اللہ  دھماکے کے وقت وہاں سے گزر رہے تھے کہ دھماکے کی زد میں آکر زخمی ہوگئے، انہیں بھی دیگر زخمیوں کے ہمراہ ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ...
    غزہ کے رہائشی علاقوں پر اسرائیلی حملے ، مزید 50فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز غزہ(سب نیوز) اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ بمباری نے غزہ میں تباہی مچادی، راشن تقسیم کرنے والے مرکز سمیت مختلف علاقوں پر حملوں میں مزید 50فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق صیہونی فوج کی جانب سے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران جنوبی غزہ سمیت مختلف علاقوں میں وحشیانہ بمباری کی جس کتے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 50فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ زخمی ہونے والوں متعدد فلسطینیوں کی حالت نازک ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی ٹینکوں نے غزہ کی ایک مصروف مارکیٹ اور راشن تقسیم کرنے والے مرکز کو نشانہ بنایا، جہاں امداد کے منتظر...
    القدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہم شہدائے فلسطین اور تحریک آزادی بیت المقدس کے عظیم شہداء سے عہد کرتے ہیں کہ ہم انکے مشن کو اور تحریک آزادی بیت المقدس کو آگے بڑھائینگے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم القدس پر رہبر کبیر آیت اللہ خمینی رح کے فرمان پر پوری دنیا کی طرح جیکب آباد میں بھی القدس ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر فلسطین کے مظلوم مسلمانوں سے یکجہتی کرتے ہوئے شہدائے بیت المقدس سے تجدید عہد کیا گیا۔ بچوں اور بزرگوں سمیت عوام کی بڑی تعداد یوم القدس کی ریلی میں شریک ہوئی اور فلسطینی عوام سے مشکل کی اس گھڑی میں یکجہتی کا اظہار کیا۔ مظاہرین نے فلسطین کے پرچم، شہید حسن نصراللہ،...
    پاکستان کے ممتاز سفارتکار اور سابق سیکرٹری خارجہ نجم الدین اے شیخ 85 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے اس حوالے سے تصدیق کی ہے۔نجم الدین اے شیخ نے 1994 سے 1997 تک پاکستان کے سیکرٹری خارجہ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ جامعہ سندھ اور امریکہ کی ٹفٹس یونیورسٹی کے فلیچر اسکول آف لا اینڈ ڈپلومیسی کے فارغ التحصیل تھے۔ سابق سیکریٹری خارجہ نجم الدین اپنے چار دہائیوں پر مشتمل شاندار سفارتی کیریئر کے دوران جرمنی، کینیڈا، امریکا اور ایران میں بطور سفیر خدمات انجام دیں۔ وہ بین الاقوامی تعاون، علاقائی استحکام اور انسانی حقوق کے علمبردار تھے۔ نجم الدین انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد...
    پنجاب کے شہر گوجرنوالہ میں جیل میں قیدیوں کو منشیات فراہم کرنے پر خاتون سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔سپرنٹنڈنٹ جیل کا کہنا ہے کہ جیل میں آج منشیات کے مقدمات میں بند ملزمان کی ملاقات کا دن تھا، ملزم سرفراز کی بیوی نے منشیات چاولوں میں چھپا کر دینے کی کوشش کی۔جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملزم عامر کے بھائی نے بسکٹ میں چھپا کر منشیات دینے کی کوشش کی، گرفتار ملزمان کو سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
    گجرانوالہ: سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث ملزم سمیت 4 انسانی اسمگلرز گرفتار کرلیے گئے۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے گجرانوالہ زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سمندر کے راستے شہروں کو یورپ بھجوانے میں ملوث ملزم سمیت 4 ایجنٹ گرفتار کرلیے، جن کی شناخت محمد ادریس ، عمر فاروق ، مرزا نعیم بیگ اور اللہ دتہ کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کو گجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، جو  شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے لوٹتے رہے۔  ترجمان کے مطابق ملزم نعیم بیگ نے شہری سے 73 لاکھ روپے لے کر اٹلی بھجوانے کے معاملات طے کیے، تاہم ملزم نے شہری کو اٹلی کے...
    سی پی سی قانون کی حکمرانی کے تحت انسانی حقوق کے تحفظ کو مسلسل مضبوط بنا رہی ہے، وائٹ پیپر بیجنگ :چینی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے شی زانگ خود اختیار علاقے کے شہر لہاسا میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی جس میں “نئے دور میں شی زانگ کے انسانی حقوق کی ترقی اور پیش رفت”نامی وائٹ پیپر جاری کیا گیا ۔جمعہ کے روزوائٹ پیپر میں نشاندہی کی گئی ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور چینی حکومت نے ہمیشہ شی زانگ کو بہت اہمیت دی ہے، شی زانگ کی ترقی کے حوالے سے حکمت عملی کو مسلسل فروغ دیا ہے اور معیشت کو ترقی دینے، لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے، لوگوں کی فلاح و بہبود میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق سیکرٹری خارجہ نجم الدین شیخ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کیا ہے۔(جاری ہے) جمعہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ نجم الدین شیخ کا انتقال سوگوار خاندان کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔انہوں نے کہا کہ غم اور دکھ کی اس مشکل گھڑی میں وہ مرحوم کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
    کراچی میں قائد پل کے نیچے پولیس رپورٹنگ سینٹر پر نامعلوم ملزمان کریکر پھینک کر فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں 3پولیس اہلکاروں سمیت 4افراد زخمی ہوگئے، گورنر سندھ اور صوبائی وزیر داخلہ نے پولیس پر حملے کی رپورٹ ایس ایس پی ملیر سے طلب کرلی۔ مزید پڑھیں: کراچی: کار ریس کی زد میں آنے والے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی کے مطابق قائد پل کے نیچے مارکیٹوں کی سیکیورٹی کے لئے پولیس رپورٹنگ کیمپ لگایا گیا تھا جس میں پولیس اہلکار بھی موجود تھے،نامعلوم ملزمان نے پل کے اوپر سے نیچے کیمپ پر کریکر پھینکا جس کے نتیجے میں 3پولیس اہلکاروں سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکی حالت...
    راولپنڈی: ماتحت عدلیہ میں چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق کل ہفتہ 29 مارچ کو بھی چھٹی دے دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کل ہفتہ  کے روز سیشن سول مجسٹریٹ اور خصوصی عدالتوں میں سیکڑوں ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مقرر تھیں، جو ہفتے کی چھٹی ہونے کی وجہ سے عید کے بعد 3 اپریل تک مؤخر  ہوگئی ہیں۔ چھٹی کے فیصلے سے تحریک انصاف کے 218 گرفتار کارکنوں کی 26 نومبر مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں بھی مؤخر  ہوئی ہیں۔ علاوہ ازیں فیملی عدالتوں میں بچوں کے عید خرچہ کی سیکڑوں درخواستیں بھی مؤخر ہوگئیں ، جس سے خواتین و بچوں کے کل ہفتے کے روز  عیدی اور تحائف ملنے کی امید بھی...
    چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سیشن ججز نے مختلف جیلوں کے دورے کیے اور اس دوران معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث قیدیوں کے کیس سن کر موقع پر فیصلہ جاری کیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی مختلف جیلوں میں معمولی نوعیت کے مقدمات میں قید 214 ملزمان کو رہا کردیا گیا۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سیشن ججز نے مختلف جیلوں کے دورے کیے اور اس دوران معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث قیدیوں کے کیس سن کر موقع پر فیصلہ جاری کیا۔ رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ آفس کے مطابق سینٹرل جیل پشاور سے 69، صوابی جیل سے 25 اور مردان سے 16 قیدی رہا کیے گئے۔ اسی طرح کوہاٹ سے 9، ہری...
    نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں لاہور بلیوز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پشاور ریجن کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں پشاور ریجن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے کپتان افتخار احمد نے 33 گیندوں پر 34 اور محمد ذوالکفال نے 32 رنز کی اننگز کھیلی لاہور بلیوز کی جانب سے سلمان مرزا نے 21 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عرفان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہدف کے تعاقب میں لاہور بلیوز نے 16 اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر کامیابی حاصل کر لی عمر صدیق نے 46 گیندوں پر 64 رنز کی دھواں دار...
    وزیر تعلیم  رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ پیکٹا کی تشکیل سے تعلیم میں نئی جہتوں کی بنیاد رکھ دی، پیکٹا کے قیام سے تعلیم، تدریس اور ٹریننگ کے معیار میں بہتری آئے گی۔ وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھاکہ پیکٹا کے ذریعے نصاب، تربیت، امتحانات کو مربوط نظام میں ڈھالا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے تعلیم، تدریس اور تربیت کے معیار کی بہتری کیلئے تین اداروں کا انضمام کر دیا گیا۔ تین اداروں کے انضمام سے تشکیل دی گئی اتھارٹی "پیکٹا" کو بھی فعال کر دیا گیا ہے۔  وزیر تعلیم کی زیرصدارت پنجاب ایجوکیشن، کریکلم، پیکٹا کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر تعلیم نے امور کی بہتر انجام دہی کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل...
    اسرائیل کی غزہ کے مختلف علاقوں میں وحشیانہ بمباری سے خواتین اور بچوں سمیت 50 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے گزشتہ 24 گھنٹوں میں جنوبی غزہ سمیت مختلف علاقوں میں بمباری کی۔ اسرائیلی ٹینکوں نے رفح اور خان یونس میں پناہ گزین کیمپوں پر گولہ باری کی۔ اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 50 فلسطینی شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں ماں اور بیٹا بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والوں متعدد فلسطینیوں کی حالت نازک ہے۔ مزید پڑھیں: اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع شہید اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے شمالی علاقے میں رہائشی عمارت کو بھی نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فورسز کے جانب سے...
    پنجاب کے ضلع عارف والا میں حیران کن واقعہ پیش آیا ہے جہاں چوری کی نیت سے آنے والا شخص کنویں میں گر گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ عارف والا کے نواحی گاؤں 64 ای بی میں پیش آیا۔ چور جب کھیتوں میں لگے ٹیوب ویل میں چوری کی نیت سے اندر گیا تو قریباً 60 فٹ گہرے کنویں میں گرگیا۔ چور نے خود ہی ریسکیو 1122 کو کال کرکے مدد کے لیے پکارا، جس پر عملے نے لوکیشن پر پہنچ کر چور کو کنویں سے نکالا اور اسپتال منتقل کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ شخص اسی علاقے کا رہائشی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کنویں میں گرنے والے شخص نے اعتراف کرلیا ہے کہ وہ چوری...
    CANADA: الاسکا میں حادثے کے باعث منجمد جھیل میں پھنسے طیارہ کے پائلٹ اور اس کی دو بیٹیوں کو 12 گھنٹے بعد ریسکیو کر لیا گیا۔ ریسکیو ٹیم کے رکن ٹیری گوڈیس نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ انھوں نے فیس بک پوسٹ میں ایک لاپتا طیارے کی تلاش کیلئے مدد کی اپیل دیکھی، جس میں ایک شخص اپنے لاپتا بیٹے اور دو پوتیوں کی تلاش کیلئے مدد مانگ رہا تھا۔ وہ اگلی صبح  درجن ساتھیوں کے ہمراہ طیارے کی تلاش میں روانہ ہوئے، توستومینا جھیل کے ایک گلیشیر کے پر انہیں طیارے کا ملبہ دکھائی دیا، قریب پہنچنے پر انہیں طیارے پر کھڑے تین افراد ہاتھ ہلاتے دکھائی دیئے۔  ملبہ برف اور جھیل کے منجمد پانی میں...
    وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں فنی تربیت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ہواوے کے آئی سی ٹی تربیتی پروگرام سے نہ صرف آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کااظہار وزیراعظم نے ہواوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایتھن سن کی زیر قیادت پانچ رکنی وفد سے گفتگوکرتےہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن...
    کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں نوعمر لڑکے اور سیکیورٹی گارڈ سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ نوعمر لڑکا ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔ تفصیلات کے مطابق موچکو کے علاقے مشرف کالونی میں ڈاکوؤں نے موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت پر نو عمر لڑکے کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔ موچکو پولیس کے مطابق مضروب کی شناخت 15 سالہ عبداللہ ولد شہباز کے نام سے کی گئی جبکہ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ عبداللہ گھر کے باہر بیٹھا ہوا تھا جسے موبائل فون چھیننے کے دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اسے دونوں ہاتھوں پر گولیاں لگی تھیں۔ بوٹ بیسن...
    شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ شہدائے راہ قدس کا خون رائگاں نہیں جائے گا، خون کے آخری قطرے تک مظلوم فلسطینیوں کا دفاع کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی کے زیر اہتمام شہدائے قدس کی یاد میں کراچی پریس کلب پر چراغاں و تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی و شمع روشن کیں۔ چراغاں و تصویری نمائش میں جعفریہ الائنس پاکستان کے سیکریٹری جنرل شبر رضا ایڈووکیٹ، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، ایم ڈبلیو ایم کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری، علامہ حیات عباس، علامہ ملک عباس، علامہ مبشر حسن، صحافتی برادری، سماجی شخصیات سمیت ہندو و...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف  سے ہواوے کے 5 رکنی وفد نے ملاقات کی، ہواوے کے زیر اہتمام 3 لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کی فراہمی کے حوالے سے پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کو آئی ٹی کی فنی تربیت کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ہواوے کے ساتھ ٹھوس اور طویل مدتی شراکت چاہتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہواوے کے تربیتی پروگرام سے آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوگا، نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ تین لاکھ نوجوانوں میں سے دو لاکھ چالیس ہزار کو بنیادی نوعیت جبکہ ساٹھ  ہزار نوجوانوں کو ہائی ٹیک تربیت فراہم...
    فلسطین میں قائم مسجد الاقصی میں رمضان المبارک کی ستائسیوں شب (لیلۃ القدر) کو فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے عبادت کی۔ عرب میڈیا کے مطابق 27ویں شب کی نماز عشا میں ہی نمازی بڑی تعداد میں موجود تھے جس کے بعد تراویح اور قیام الیل کی جماعت بھی ہوئی۔ اس موقع پر روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے جبکہ قنوت نازلہ کے وقت ہر آنکھ اشکبار تھی۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی غزہ میں بربریت جاری ہے اور ایک سال میں 51 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں صرف بچوں کی تعداد ہی 17 ہزار کے قریب بتائی گئی ہے۔           View this post on Instagram              ...
    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ پشاور اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، کوہاٹ، بونیر، صوابی اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر...
    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 24ویں اجلاس میں طویل ترین ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دی گئی اور اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں پنجاب میں اسپیشل افراد، بزرگ اور طلبہ کے لئے مفت سفر کی سہولت کی منظوری دی گئی، طلبہ کے لئے ٹرانسپورٹ کارڈ جاری کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے چکن کے نرخ کم کرنے کے لئے موثر اقدامات کی ہدایت کی، جنسی جرائم کیلئے اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹس کے قیام کی منظوری دی اور ریپ کے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ بھکر اور بہاولنگر میں ایئرپورٹ بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا، ضلع بھکر میں ایئر ایمبولینس...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 24ویں اجلاس  میں طویل ترین ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دی گئی اور اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں پنجاب میں اسپیشل افراد، بزرگ اور طلبہ کے لئے مفت سفر کی سہولت کی منظوری دی گئی، طلبہ کے لئے ٹرانسپورٹ کارڈ جاری کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے چکن کے نرخ کم کرنے کے لئے موثر اقدامات کی ہدایت کی،  جنسی جرائم کیلئے اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹس کے قیام کی منظوری دی اور  ریپ کے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ بھکر اور بہاولنگر میں ایئرپورٹ بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا،  ضلع بھکر میں ایئر ایمبولینس سروس کے لیے ایئر اسٹرپ...
    کوئٹہ:بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب دھماکا ہوا. جس میں 2 افراد جاں بحق جب کہ اہل کاروں سمیت 17 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق دھماکا کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر ہوا، جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکا پولیس وین کے قریب ہوا، جس میں 4 اہل کار زخمی ہو گئے۔دھماکے سے پولیس وین کو بھی نقصان پہنچا جب کہ قریب کھڑی دوسری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان ہوا۔ریسکیو ٹیموں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا۔پولیس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ڈبل روڈ پولیس وین کے قریب بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق17 اور زخمی...
    اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔پشاور، کوہاٹ، بونیر، صوابی اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔سوات، مینگورہ، ایبٹ آباد، چترال، شانگلہ، لوئر دیر اور گرد و  نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستا ن میں تھا۔
    بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب دھماکا ہوا، جس میں اہل کاروں سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر ہوا، جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکا پولیس وین کے قریب ہوا، جس میں 4 اہل کار زخمی ہو گئے۔ دھماکے سے پولیس وین کو بھی نقصان پہنچا جب کہ قریب کھڑی دوسری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان ہوا۔ ریسکیو ٹیموں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا۔ دریں اثنا ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ ڈبل روڑ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکا  ہوا ہے، جس کی اطلاع ملتے ہی...
    کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب دھماکا ہوا، جس میں اہل کاروں سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر ہوا، جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکا پولیس وین کے قریب ہوا، جس میں 4 اہل کار زخمی ہو گئے۔ دھماکے سے پولیس وین کو بھی نقصان پہنچا جب کہ قریب کھڑی دوسری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان ہوا۔ ریسکیو ٹیموں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا۔ دریں اثنا ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ ڈبل روڑ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکا  ہوا ہے، جس کی...
    -— فائل فوٹو وفاقی وزیرِ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اب مقامی بیجوں کی پیداوار پر توجہ دے رہا ہے۔وفاقی وزیرِ قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین سے غیر ملکی زرعی کمپنی کے کنٹری ہیڈ نے ملاقات کی ہے۔وفد سے کیڑے مار ادویات کی صنعت کو درپیش موجودہ مسائل پر بات چیت ہوئی۔ باصلاحیت لوگ ہونے کے باوجود ہم بہت پیچھے رہ گئے، رانا تنویر وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ باصلاحیت لوگ ہونے کے باوجود ہم بہت پیچھے رہ گئے۔ ملاقات کے دوران وفد نے زرعی شعبے میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پر موسمیاتی تبدیلی کے باعث زراعت کو درپیش چیلنجز پر  بھی گفتگو ہوئی۔وفاقی...
    ---فائل فوٹو  متحدہ عرب امارات میں اتھارٹیز نے 5 خواتین سمیت 10 پاکستانیوں کو بھیک مانگتے ہوئے گرفتار کر لیا جو جیل میں ہیں، یو اے ای حکام نے پاکستانی اتھارٹیز کو آگاہ کر دیا ہے۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ذرائع کے مطابق پنجاب کے ضلع وہاڑی کی رہائشی 3 خواتین آمنہ بی بی، کوثر بی بی، فرزانہ بی بی، لاہور سے تعلق رکھنے والی جمیلہ بی بی اور زبیدہ بی بی کو متحدہ عرب امارات میں مختلف کارروائیوں کے دوران بھیک مانگتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق گرفتار کی گئی خواتین کو جیل بھیج دیا گیا ہے، انہیں پاکستان بے دخل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔  کراچی: چچا سے بھتہ مانگنے والا...
    لیبیا کشتی حادثہ 2023 میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 2 ایجنٹس کو گرفتارکرلیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی سمگلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کی شناخت محمد پرویز اور عمران صابر کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کو گجرات اور گجرانوالہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزم پرویز کا نام انتہائی مطلوب اسمگلرز کی فہرست میں شامل ہے، گرفتار ملزم ریڈ بک کا مطلوب انسانی اسمگلر اور لیبیا کشتی حادثہ کا اہم ملزم ہے جس کا تعلق گجرات سے ہے۔ ایف آئی اے  کے مطابق ملزم کمپوزٹ سرکل گجرات میں درج متعدد...
    سانحہ9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: رکن اسمبلی سمیت 6 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز پشاور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی حملہ کیس میں رکن اسمبلی سمیت 6 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔پشاور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ولی محمد نے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملہ کیس کی سماعت کی۔اس موقع پر پراسیکیوشن نے مؤقف اختیار کیاکہ ایم پی اے ارباب وسیم اور دیگر ملزمان سماعت کے دوران پیش نہیں ہوئے، جس پر عدالت نے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ پراسیکویشن کے مطابق ایم پی...
    پشاور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی حملہ کیس میں رکن اسمبلی سمیت 6 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ پشاور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ولی محمد نے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملہ کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر پراسیکیوشن نے مؤقف اختیار کیاکہ ایم پی اے ارباب وسیم اور دیگر ملزمان سماعت کے دوران پیش نہیں ہوئے، جس پر عدالت نے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ پراسیکویشن کے مطابق ایم پی ایم سمیت دیگر ملزمان ریڈیو پاکستان پر حملہ کیس میں نامزد ہیں، 9 مئی کو ملزمان نے دیگر ساتھیوں سے مل کر احتجاج...
    پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی نئی فلم کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی۔  ہانیہ عامر کی چند ماہ قبل دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں اچانک شرکت کے بعد سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اداکارہ جلد ہی گلوکار کے ساتھ ایک بین الااقوامی پراجیکٹ کرنے والی ہیں جس کی اداکارہ نے تصدیق بھی کی تھی۔ A post common by lollywoodspace (@lollywoodspace) یہ دلجیت دوسانجھ کی فلم ’سردار جی 3‘ ہے جس میں ہانیہ عامر اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔ دلجیت نے تصدیق کی ہے کہ ان کی فلم ’سردار جی 3‘ رواں سال جون کی 27 تاریخ کو ریلیز کی جائے گی۔ فلم میں ہانیہ عامر، دلجیت...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ :4سالہ بچے عمر مختار راٹھور کے قتل کے ملزمان کی بریت کی درخواست مسترد، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے تینوں ملزمان کی بریت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے احکامات جاری کردیئے ۔ ٹرائل کورٹ نے تینوں ملزمان حمزہ جہانگیر ،آفتاب ظفر،یاسر چودھری کو 2مرتبہ پھانسی ،5 لاکھ جرمانہ کی سزا سنادی ۔ انوکھی ڈکیتی، مسلح افراد درزی کی دکان سے سلے ہوئے 80 سوٹ لے کر فرار
    کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ممتاز قبائلی رہنما سابق ضلع ناظم کچھی صوبائی مشیر برائے ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی، میر عطاء اللہ خان بلیدی اور میر اسداللہ خان بلیدی کے والد سردار بہرام خان بلیدی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔(جاری ہے) اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ مرحوم ایک نفیس اور شریف النفس انسان تھے جنہوں نے ہمیشہ خیر خواہی، رواداری اور شائستگی کا درس دیا۔ وزیر اعلیٰ نے مرحوم کی قبائلی اور سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سردار بہرام خان بلیدی نے اپنی زندگی عوامی فلاح...
     ارباب وسیم-— فائل فوٹو پشاور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عدم پیشی پر ایم پی اے ارباب وسیم سمیت 6 ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔ پشاور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: ارباب وسیم و ملک واجد سمیت 9 ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاریانسداد دہشتگردی عدالت پشاور نے 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں ایم پی اے ارباب وسیم، سابق ایم پی اے ملک واجد سمیت 9 ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ عدم حاضری پر عدالت نے پی ٹی آئی ممبر صوبائی اسمبلی ارباب وسیم سمیت...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)راولپنڈی ، اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے،لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، شہری کلمے کا ورد کرتے ہوئےگھروں سے باہر نکل آئے۔رپورٹ کے مطابق ایبٹ آباد، سوات، چترال، شانگلہ، مالاکنڈ، پشاور اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلے کی شدت 5.2اورگہرائی 198کلو میٹر گہرائی تھی ۔ زلزلے کا مرکز افغانستان اور ازبکستان کا سرحدی علاقہ ہے ۔ صائم ایوب انگلینڈ میں علاج مکمل کرانے کے بعد پاکستان پہنچ گئے
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 مارچ 2025)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پشاور سمیت خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے شہری اپنے گھروں ،دفاتراور دکانوں سے باہر نکل آئے،تفصیلات کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا گہرائی 198کلو میٹرتھی۔زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا علاقہ تھا۔اس کے ساتھ ساتھ اسلام آباد، سوات،چترال ،مردان ،ہنگو ،مردان ،شانگلہ،بونیر، خیبر سمیت خیبرپختونخواہ کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔(جاری ہے) شہری...
    اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کے علاوہ پشاور، کوہاٹ، صوابی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ زلزلہ کے باعث اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ Post Views: 1
    اپنے ایک جاری بیان میں حماس کا کہنا تھا کہ تمام لوگ جمعے، ہفتے اور اتوار کے روز غزہ و بیت المقدس کے دفاع، صیہونی جارحیت کی نفی اور فلسطینی عوام کی استقامت کی حمایت میں گھروں سے نکلیں۔ اسلام ٹائمز۔ مقامی ذرائع نے اسرائیل کے حملے میں فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے ترجمان "عبداللطيف القانوع" کی شہادت کی خبر دی۔ اس بارے میں غزہ کی پٹی سے الجزیره کے صحافی نے رپورٹ دی کہ "جبالیا البلد" میں مہاجرین کی خیمہ بستی پر صیہونی حملے کے نتیجے میں عبداللطيف القانوع شہید ہو گئے۔ الجزیره نے مزید بتایا کہ صیہونی دشمن نے مرکزی غزہ کے النصیرات کیمپ کے مشرقی علاقے "الزوایده" پر بھی بمباری کی۔ عبداللطيف القانوع کی شہادت کے بعد...
    پشاور(نیوز ڈیسک)جعفر ایکسپریس 16 روز بعد بحال ہو گئی، پشاور سے کوئٹہ کے لئے روانہ ہو گئی۔وفاقی وزیر امورکشمیر انجینئر امیر مقام اور ریلوے حکام نے ٹرین کو روانہ کیا، جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور کل آئے گی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ جو بلوچستان کی ترقی روکنا چاہتے ہیں انہیں مایوسی ہو گی، انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے آگے ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ واضح رہے کہ دو ہفتے قبل بلوچستان کے علاقے بولان میں دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے خواتین اور بچوں سمیت تمام مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں فنی تربیت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہواوے کے آئی سی ٹی تربیتی پروگرام سے نہ صرف آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کااظہار وزیراعظم نے ہواوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایتھن سن کی زیر قیادت پانچ رکنی وفد سے گفتگوکرتےہوئے کیا ،جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر اطلاعات و...
    اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں حریت کانفرنس کے رہنما کا کہنا کہ قابض فورسز سری نگر، سوپور، بانڈی پور، بڈگام اور دیگر اضلاع میں چھاپوں کے دوران حریت رہنمائوں کی رہائش گاہوں کو خاص طور پر نشانہ بنا رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سابق کنوینر محمد فاروق رحمانی نے بھارتی حکام کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں چھاپوں اور تلاشی کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائٰع کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ قابض فورسز سری نگر، سوپور، بانڈی پور، بڈگام اور دیگر اضلاع میں چھاپوں کے دوران حریت رہنمائوں کی رہائش گاہوں کو خاص...
    مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ولی محمد نے کی، پراسیکیوشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے ایم پی اے ارباب وسیم اور دیگر ملزمان سماعت کے دوران پیش نہیں ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں عدالت نے رکن اسمبلی سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ولی محمد نے کی، پراسیکیوشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے ایم پی اے ارباب وسیم اور دیگر ملزمان سماعت کے دوران پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے مقدمے میں نامزد رکن اسمبلی ارباب وسیم سمیت 6 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ملزمان کو  گرفتار کرکے آئندہ...
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ہواوے کے چیف ایگزیکٹو ایتھن سن (Ethen Sun) کی قیادت میں پانچ رکنی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستانی نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے شعبے میں فنی تربیت فراہم کرنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پاکستانی نوجوانوں کو فنی تربیت فراہم کرنے کو اپنی ترجیحات میں شامل کرتی ہے اور ہواوے کے ساتھ ٹھوس اور طویل مدتی شراکت کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہواوے کا آئی سی ٹی تربیتی پروگرام نہ صرف آئی ٹی برآمدات میں اضافے کا باعث بنے گا بلکہ یہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ ہواوے نے اجلاس کو...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر میں مسافروں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے 6 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنےکی ہدایت دیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کرکے ذمہ داروں کا تعین اور قرار واقعی سزا یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر بلوچستان کے امن و ترقی کے دشمن ہیں، شرپسند عناصر کی معصوم لوگوں کے خلاف بزدلانہ کارروائیاں ان کی حیوانیت کی واضح عکاسی کرتی ہیں لیکن شرپسند عناصر کے ملک دشمن عزائم کو کبھی کامیاب نہیں...
    حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور واٹر سرچ کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور گاڑی کو نہر سے نکالا جب کہ لاشوں کو نکال کر درگئی اسپتال منتقل کیا۔  اسلام ٹائمز۔ مالاکنڈ کے علاقے افغان مہاجر کیمپ میں کار نہر میں جا گری، حادثے میں خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور واٹر سرچ کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور گاڑی کو نہر سے نکالا جب کہ لاشوں کو نکال کر درگئی اسپتال منتقل کیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مالاکنڈ میں حادثے کا شکار ہونے والی  گاڑی میں خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد سوار تھے۔
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں عدالت نے رکن اسمبلی سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ولی محمد نے کی۔ پراسیکیوشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے ایم پی اے ارباب وسیم اور دیگر ملزمان سماعت کے دوران پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے مقدمے میں نامزد رکن اسمبلی ارباب وسیم سمیت 6 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ملزمان کو  گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ملک بھر میں ووٹرز کی کل تعداد کتنی ہوگئی؟الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کردیں پراسیکیوشن کے...
    مالاکنڈ کے علاقے میں افغان مہاجر کیمپ میں کار نہر میں جا گری۔ حادثے میں خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور واٹر سرچ کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں  اور گاڑی کو نہر سے نکالا جب کہ لاشوں کو نکال کر درگئی اسپتال منتقل کیا۔  ابتدائی اطلاعات کے مطابق مالاکنڈ میں حادثے کا شکار ہونے والی  گاڑی میں خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد سوار تھے۔
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وفد نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر  سے ملاقات کی اور ان کی  والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور  ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔ یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایت پر اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچا۔ یو اے ای کے وفد کی قیادت شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے کی۔ وفد میں یو اے ای کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران شیخ نہیان نے آرمی چیف سے شیخ محمد بن زاید النہیان کی جانب سے اظہار افسوس کیا۔ یو اے ای کے وفد نے آرمی چیف کی والدہ کے بلند درجات...
    واشنگٹن (این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے پاکستان، چین اور 8 دیگر ممالک کی مجموعی طور پر 80 کمپنیوں کو برآمدات کی بلیک لسٹ میں شامل کر دیا۔ یہ پابندیاں ان کمپنیوں کے خلاف تجارتی تعلقات کو محدود کرنے کے لیے عائد کی گئی ہیں جن پر امریکی حکام کے مطابق قومی سلامتی کے خدشات ہیں۔ اس اقدام کا مقصد غیر قانونی یا حساس ٹیکنالوجیز کی منتقلی کو روکنا ہے جو ممکنہ طور پر امریکہ کی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔ یہ پابندیاں امریکی کمپنیوں کو ان کمپنیوں کے ساتھ کاروبار کرنے سے روکتی ہیں اور اس کے نتیجے میں ان کمپنیوں کو امریکی ٹیکنالوجیز کی فراہمی مشکل ہو جائے گی۔ امریکی پابندیوں کی زد میں...
    سرینگر: ممتاز کشمیری حریت رہنما جلیل احمد اندرابی کی شہادت کو 29 سال مکمل ہو گئے، لیکن ان کے اہلِ خانہ آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔  جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ سے تعلق رکھنے والے اندرابی، تحریکِ آزادی اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکن تھے، جنہیں بھارتی فوج نے ماورائے عدالت قتل کر دیا۔ 8 مارچ 1996 کو 5 راشٹریا رائفلز کے میجر اوتار سنگھ نے جلیل احمد اندرابی کو غیر قانونی طور پر حراست میں لے لیا۔ انہیں دورانِ حراست وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا گیا۔ بعد میں پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بدترین تشدد کی تصدیق ہوئی۔ عالمی دباؤ کے باوجود، بھارتی حکومت نے مجرم کو سزا دینے کے بجائے امریکہ فرار کروا دیا۔...
    بولان میں ہونے والے حملے کی وجہ سے 15 دن معطل رہنے کے بعد جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ کیلئے روانہ ہو گئی۔وفاقی وزیر امیر مقام نے مسافروں کو پشاور سے رخصت کیا، جعفر ایکسپریس جمعے کو کوئٹہ سے پشاور آئے گی۔گزشتہ روز وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اعلان کیا تھا کہ ہفتے میں 2 دن چلنے والی بولان میل روزانہ کی بنیاد پر چلائی جائے گی۔میڈیا سے گفتگو میں امیر مقام نے کہا کہ جو بلوچستان کی ترقی روکنا چاہتے تھے انھیں مایوسی ہوئی، دہشت گردی کے خلاف قوم متحد ہے،کوئی سیاست نہ کرے، مخصوص جماعت نفرت و شر انگیزی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔یاد رہے کہ دو ہفتے قبل بلوچستان کے علاقے بولان میں دہشت گردوں نے جعفر...
    بولان میں ہونے والے حملے کی وجہ سے 15 دن معطل رہنے کے بعد جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ کیلئے روانہ ہو گئی۔وفاقی وزیر امیر مقام نے مسافروں کو پشاور سے رخصت کیا، جعفر ایکسپریس جمعے کو کوئٹہ سے پشاور آئے گی۔گزشتہ روز وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اعلان کیا تھا کہ ہفتے میں 2 دن چلنے والی بولان میل روزانہ کی بنیاد پر چلائی جائے گی۔میڈیا سے گفتگو میں امیر مقام نے کہا کہ جو بلوچستان کی ترقی روکنا چاہتے تھے انھیں مایوسی ہوئی، دہشت گردی کے خلاف قوم متحد ہے،کوئی سیاست نہ کرے، مخصوص جماعت نفرت و شر انگیزی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔یاد رہے کہ دو ہفتے قبل بلوچستان کے علاقے بولان میں دہشت گردوں نے جعفر...
    عمران یونس: پنجاب یونیورسٹی نے بے روزگاری کے خاتمے اور نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے ایک اہم قدم اُٹھایا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ میں صوبہ پنجاب کے نوجوانوں کو فری لانسنگ کی تربیت فراہم کی جائے گی جس میں مختلف سرٹیفائیڈ کورسز شامل ہوں گے۔ ان کورسز کا مقصد موجودہ مارکیٹ کی ڈیمانڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے نوجوانوں کو نئی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔ اس تربیتی پروگرام میں ای کامرس، ویب ڈویلپمنٹ، کانٹینٹ رائٹنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، گرافک ڈیزائن، مشین لرننگ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور سرچ انجن آپٹیمائزیشن جیسے کورسز شامل ہیں۔ اہم ملک نے پاکستانی طلبہ کیلئے مفت تعلیم کےدروازے کھول دیے کورسز کی مدت 3ماہ ہوگی اور داخلوں کے لیے درخواستیں جمع...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بیشتر مقامات پر جبکہ بالائی پنجاب، اسلام آباد اور زیریں خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند و بالا پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ آج اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، میانوالی، خوشاب، سرگودھا اور گرد و نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف— فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گوادر میں مسافروں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیرِ اعظم نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور تحقیقات کر کے ذمے داروں کا تعین اور قرار واقعی سزا یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔اس واقعے کے حوالے شہباز شریف نے کہا کہ شرپسند عناصر بلوچستان کے امن و ترقی کے دشمن ہیں، شرپسند عناصر کی معصوم لوگوں کے خلاف بزدلانہ کارروائیاں ان کی حیوانیت کی واضح عکاسی کرتی ہیں۔ گوادر، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحقفائرنگ کا واقعہ کلمت کے علاقے میں پیش آیا، جہاں دہشتگردوں نے گوادر سے کراچی جانے والوں پر...
    ویب ڈیسک: مالاکنڈ میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ سخاکوٹ میں پیش آیا، حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، حادثے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پہنچ گئیں، لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں بچہ بھی شامل ہے، حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ اہم ملک نے پاکستانی طلبہ کیلئے مفت تعلیم کےدروازے کھول دیے
      چین، امارات، ایران، فرانس، سینیگال، برطانیہ اور افریقہ کی کمپنیوںکے ساتھ 19 پاکستانی کمپنیاں بھی شامل ، کمپنیوں کی سرگرمیاں امریکاکی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے مفادات کے منافی قرار امریکا نے 2021 میں 13 پاکستانی کمپنیوں پر جوہری پروگرام میں معاونت کے الزامات لگا کر پابندیاں عائد کیں،2024 میں یلسٹک میزائل پروگرام سے منسلک کمپنیوں پر پابندی لگائی، پاکستان نے سرکاری ردَ عمل نہیں دیا امریکا نے پاکستان سمیت 8 ممالک کی 70 کمپنیوں پر برآمدی پابندیاں عائد کر دیں،یہ پابندیاں ایسے وقت میں لگائی گئی ہیں جب عالمی سطح پر تجارتی جنگ اور اسٹریٹیجک مقابلے میں اضافہ ہو رہا ہے، امریکا نے پاکستان، چین، متحدہ عرب امارات، ایران، فرانس، سینیگال، برطانیہ اور افریقہ کی 70 کمپنیوں...
    پیرس:  فرانسیسی ایئرفورس کے دو جنگی طیارے فضا میں آپس میں ٹکرانے سے دو پائلٹ سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ دونوں طیارے تربیتی پرواز پر تھے۔ پیٹرویل ڈی فرانس کے دو الفا جیٹ مشرقی فرانس کے شہر ہوٹ مارنے کے علاقے سینٹ ڈیزیئر میں ایئر بیس 113 پر ریہرسل کے دوران آپس میں ٹکرائے۔ فرانسیسی فضائیہ نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں دو پائلٹ سمیت تین افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے دو کو تشویشناک حالت میں سینٹ ڈیزیئر کے اسپتال منتقل کیا گیا۔ جبکہ ایک پائلٹ صدمے سے دوچار ہے جس کی دیکھ بھال فوج کررہی ہے۔ ایک طیارہ سائلو کے علاقے میں گرا جس کے باعث وہاں آگ بھڑک اٹھی۔ فائر فائٹرز، ایمرجنسی میڈیکل سروسز اور...
    یو اے ای کے وفدکی آرمی چیف سے ملاقات، والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کے وفد نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔تفصیلات کے مطابق یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایت پر اعلی سطح وفد پاکستان پہنچا۔ وفد نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی اور آرمی چیف سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔یو اے ای کے وفد کی قیادت شیخ نہیان بن مبارک النہیان نیکی، وفد میں یو اے...
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمگیریت کیلئے جامع سوچ کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے جس سے تمام اقوام خصوصاً ترقی پذیر معیشتوں کو فائدہ پہنچے۔انہوں نے یہ بات آج چین میں ایشیاء سالانہ کانفرنس 2025 کیلئے منعقدہ بائو فورم کے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔عالمی معاشی نظام میں بڑھتی ہوئی عدم مساوات پر روشنی ڈالتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمگیریت نے ایک ارب سے زائد افراد کو غربت سے نجات دلائی ہے لیکن یہ اب بھی جنوبی ممالک کو نظر انداز کرتے ہوئے ترقی یافتہ معیشتوں کو غیر مساوی طور پر فائدہ پہنچا رہا ہے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان عالمگیریت کے زیادہ متوازن ماڈل کا حامی ہے جو منصفانہ تجارت،...
    قیصر کھوکھر: چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی گریڈ 22میں ترقی کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا زاہد اختر زمان کو بطور چیف سیکرٹری پنجاب کام جاری رکھنے کا حکم دے دیا گیا ، نبیل احمد اعوان اور احمد رضا سرور کو بھی گریڈ 22میں ترقی دے دی گئی،نبیل احمد اعوان اور احمد رضا سرور کو پنجاب میں خدمات جاری رکھنے کا حکم دیا گیا  وفاقی حکومت نے متعدد افسران کو گریڈ 21 سے 22 میں ترقی دے دی، ترقی پانے والے افسران میں چیف سیکریٹری پنجاب، آئی جی سندھ، آئی جی ریلویز پولیس، سیکریٹری وزارتِ اطلاعات اور متعدد وفاقی وزارتوں کے سیکریٹری (انچارج) شامل ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے گریڈ 22 میں ترقی پانے والے افسران کی ترقیوں اور تقرر و...
    ویب ڈیسک :یو اے ای کے وفدکی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ، والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وفد نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر  سے ملاقات کی اور  ان کی  والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا  اور  ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایت پر اعلیٰ سطح وفد پاکستان پہنچا۔ وفد نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی اور  آرمی چیف سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ اہم ملک نے پاکستانی طلبہ کیلئے مفت تعلیم کےدروازے کھول دیے یو اے ای کے وفد کی قیادت شیخ نہیان بن مبارک...
    اسلام آباد(ممتازرپورٹ)نیب پشاور نے بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) پشاور منصوبے میں مبینہ کرپشن کے مقدمے میں وزیراعظم کے مشیروسابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ سمیت کئی اہم شخصیات کے خلاف کارروائی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا جب کہ بعض افراد کے خلاف تحقیقات جاری رہیں گی۔ نیب نے احسن رفیق اور مامون الرشید کے خلاف کیس سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کو مزید کارروائی کے لیے ریفر کر دیا ٹرانس پشاور کے سابق سی ای او فیاض احمد ،صفدر شبیر ،وقاص صالحین ،محمد عمران ، LMKR کے سی ای او عاطف رئیس بھی بری ،ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ (EBM) میں تفصیلی جائزے کے بعد، نیب چیئرمین نے قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد کئی...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) متحدہ عرب امارات کا وفد آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے تعزیت کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا، وفد نے آرمی چیف سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔  یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایت پر اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچا، یو اے ای کے وفد کی قیادت شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان نے کی۔  "جیو نیوز " کے مطابق وفد میں متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور بھی موجود ہیں، ملاقات کے دوران شیخ نہیان نے آرمی چیف سے شیخ محمد بن زاید النہیان کی جانب سے اظہار افسوس کیا۔  بھارتی...
    بیجنگ (ممتازرپورٹ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے 2025 کے بوآو ایشیا فورم کے سالانہ اجلاس میں “جامع عالمگیریت کو حاصل کرنے کے راستے اور اقدامات” کے ضمنی فورم میں اہم خطاب کیا اور عالمگیریت کے نظام میں اصلاحات کو آگے بڑھانے کے لیے تعمیری تجاویز پیش کیں۔  انہوں نے اپنے خطاب میں خاص طور پر چینی صدر شی جن پھنگ کے گلوبل ڈیولپمنٹ انیشیٹو کا ذکر کیا، جس نے بین الاقوامی تعلقات کی تعمیر کے لیے اہم رہنمائی فراہم کی ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ موجودہ عالمگیریت کے عمل کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔ تجارتی تحفظ پسندی میں اضافہ ترقی پذیر ممالک کی برآمدات کو شدید طور پر محدود کر رہا ہے، عالمی قرضوں کا بحران مسلسل بڑھ رہا...
    پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار تینوں مسلح افواج کے جوان مشترکہ ٹریننگ میں حصہ لے رہے ہیں۔ مشترکہ تربیتی ٹریننگ کیڈٹس کی جنگی مہارتوں کو مزید نکھارنے میں معاون ثابت ہوں گی۔ یہ مشترکہ تربیتی ٹریننگ پی ایم اے کاکول میں ہو رہی ہے، جہاں فوج، بحریہ اور فضائیہ کے کیڈٹس ایک ساتھ تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ اس ٹریننگ کا مقصد نوجوان فوجیوں کو جسمانی طور پر مضبوط بنانا اور مشکل حالات میں فوری اور درست فیصلے لینے کی صلاحیت پیدا کرنا ہے۔ دورانِ جنگ وقت کی کمی اور دباؤ میں فوری ردِعمل دینے کے لیے یہ ٹریننگ نہایت اہم ثابت ہوتی ہے۔ تینوں مسلح افواج کے جوانوں کی یہ مشترکہ تربیت باہمی اتحاد اور اخوت کی بہترین...
    فائل فوٹو۔ متحدہ عرب امارات کا وفد آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے تعزیت کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا، وفد نے آرمی چیف سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایت پر اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچا، یو اے ای کے وفد کی قیادت شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان نے کی۔ وفد میں یو اے ای کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور بھی موجود ہیں، ملاقات کے دوران شیخ نہیان نے آرمی چیف سے شیخ محمد بن زاید النہیان کی جانب سے اظہار افسوس کیا۔ شیخ نہیان نے یو اے ای کی قیادت کی جانب سے آرمی چیف سے اظہار افسوس...