وزیرِ اعظم شہباز شریف— فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گوادر میں مسافروں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور تحقیقات کر کے ذمے داروں کا تعین اور قرار واقعی سزا یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

اس واقعے کے حوالے شہباز شریف نے کہا کہ شرپسند عناصر بلوچستان کے امن و ترقی کے دشمن ہیں، شرپسند عناصر کی معصوم لوگوں کے خلاف بزدلانہ کارروائیاں ان کی حیوانیت کی واضح عکاسی کرتی ہیں۔

گوادر، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

فائرنگ کا واقعہ کلمت کے علاقے میں پیش آیا، جہاں دہشتگردوں نے گوادر سے کراچی جانے والوں پر فائرنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر کے ملک دشمن عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شب و روز ملک دشمن عناصر کے عزائم کو خاک میں ملا رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو اپنی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر فخر ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، گیارہ خوارج ہلاک

سٹی 42:خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز  نے  کارروائیاں کرکے  گیارہ خوارج ہلاک کردیے 

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کیا اور  پانچ خوارج واصل جہنم کردیے ، میر علی میں دوسری کارروائی میں  سیکیورٹی فورسز نے تین مزید خوارج ہلاک کر دیے

میران شاہ میں جھڑپ کے دوران  سیکیورٹی فورسز نے دو خوارج کو انجام تک پہنچا دیا ،ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں آپریشن کرکے  ایک خارجی ہلاک کردیا،

غزہ میں حماس کے ترجمان کو مارنے کی تصدیق

ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے ، پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز پرعزم کیا ،

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کا امیر قطر، عمان کے سلطان، تاجک، مصری صدور سے ٹیلیفونک رابطہ، عید کی مبارکباد: دفاع سمیت کئی شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے: پاکستان، عمان، قطر
  • قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
  • قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد جہنم واصل
  • قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی قلات میں کارروائی، 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا
  • خیبر پختونخوا: مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 11 خارجی دہشتگرد ہلاک
  • وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، گیارہ خوارج ہلاک
  • خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 خوارج ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں چار کارروائیوں میں 11 خوارج ہلاک