وزیر تعلیم  رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ پیکٹا کی تشکیل سے تعلیم میں نئی جہتوں کی بنیاد رکھ دی، پیکٹا کے قیام سے تعلیم، تدریس اور ٹریننگ کے معیار میں بہتری آئے گی۔ وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھاکہ پیکٹا کے ذریعے نصاب، تربیت، امتحانات کو مربوط نظام میں ڈھالا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے تعلیم، تدریس اور تربیت کے معیار کی بہتری کیلئے تین اداروں کا انضمام کر دیا گیا۔ تین اداروں کے انضمام سے تشکیل دی گئی اتھارٹی "پیکٹا" کو بھی فعال کر دیا گیا ہے۔  وزیر تعلیم کی زیرصدارت پنجاب ایجوکیشن، کریکلم، پیکٹا کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر تعلیم نے امور کی بہتر انجام دہی کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔ اجلاس میں پیکٹا ہیڈ کوارٹر، آرگینوگرام اور ذیلی شعبہ جات کے قیام، اساتذہ کی بالخصوص ٹیک ایجوکیشن میں استعداد بڑھانے کیلئے تربیتی کورسز، جماعت نہم کیلئے نئے ٹیک سلیبس کی منظوری دی گئی۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ پیکٹا کی تشکیل سے تعلیم میں نئی جہتوں کی بنیاد رکھ دی، پیکٹا کے قیام سے تعلیم، تدریس اور ٹریننگ کے معیار میں بہتری آئے گی۔ وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھاکہ پیکٹا کے ذریعے نصاب، تربیت، امتحانات کو مربوط نظام میں ڈھالا جائیگا۔ صوبائی وزیر تعلیم نے محکمانہ اجلاس ہر ممکن حد تک پیپر لیس کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر تعلیم نے میٹرک ٹیک کی موثر تدریس کیلئے اساتذہ کی ٹریننگ کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہر تعلیمی سیشن میں کتب کی بروقت پرنٹنگ و ترسیل یقینی بنائی جائے، ٹیک کورسز اپریل کے آغاز تک تمام سکولوں میں مہیا ہو جانے چاہیئں، چیف ایگزیکٹو پیکٹا ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم نے اجلاس کو ورکنگ پر مفصل بریفنگ دی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: وزیر تعلیم تدریس اور سے تعلیم کے معیار

پڑھیں:

نظربندی قانون کی معطلی کیخلاف درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ

لاہور:

ہائی کورٹ نے نظربندی قانون کی معطلی کے خلاف درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم  نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس کے مطابق عدالت نے نظر بندی قانون کی معطلی کے خلاف درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

لارجر بینچ 7اپریل کو نظر بندی قانون کے سیکشن کے خلاف درخواست پر سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نے نظر بندی قانون کے سیکشن 3کی معطلی کے کیس کی جلد سماعت کے لیے متفرق درخواست دائر کی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • عید کے دنوں کیلئے مربوط سکیورٹی پلان ترتیب دیا، آئی جی اسلام آباد
  • بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت روشن مستقبل کی نوید ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • حکومت، ریاستی اداروں اور سرکاری بھتہ خوری نے معیشت کو تباہ کر دیا: لیاقت بلوچ
  • سعودی عرب میں عید کا چاند نظر آگیا، عید کل ہوگی، پاکستان میں بھی چاند تشکیل پاگیا
  • دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے سیاسی و عسکری قیادت، اسٹیک ہولڈرز ایک پیج پر ہیں، محسن نقوی
  • وفاقی وزیر سے ڈینش سفیر کی ملاقات، بی آر آئی ایم ایم پاکستانی انجینئرز کو تربیت دے گی
  • رواں سال شرح سود میں مزید کمی متوقع ہے: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
  • پیکٹا کا بورڈ آف گورنرز چوٹی کے ماہرین تعلیم پر مشتمل ہے ‘ رانا سکندر حیات
  • نظربندی قانون کی معطلی کیخلاف درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ