پیرس:  فرانسیسی ایئرفورس کے دو جنگی طیارے فضا میں آپس میں ٹکرانے سے دو پائلٹ سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ دونوں طیارے تربیتی پرواز پر تھے۔

پیٹرویل ڈی فرانس کے دو الفا جیٹ مشرقی فرانس کے شہر ہوٹ مارنے کے علاقے سینٹ ڈیزیئر میں ایئر بیس 113 پر ریہرسل کے دوران آپس میں ٹکرائے۔

فرانسیسی فضائیہ نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں دو پائلٹ سمیت تین افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے دو کو تشویشناک حالت میں سینٹ ڈیزیئر کے اسپتال منتقل کیا گیا۔ جبکہ ایک پائلٹ صدمے سے دوچار ہے جس کی دیکھ بھال فوج کررہی ہے۔

ایک طیارہ سائلو کے علاقے میں گرا جس کے باعث وہاں آگ بھڑک اٹھی۔ فائر فائٹرز، ایمرجنسی میڈیکل سروسز اور پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچ کر ریسکیو عمل شروع کیا۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

مالاکنڈ: کار نہر میں جا گری، 5 افراد جاں بحق

فائل فوٹو

مالاکنڈ کے علاقے خٹکو شاہ کے مہاجر کیمپ میں کار نہر میں جا گری، حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

سرگودھا: کار نہر میں جا گری، باپ اور 2 بیٹے جاں بحق

پنجاب کے شہر سرگودھا کے نواحی علاقے میں ایک تیز...

ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ گاڑی اور پانچوں افراد کی لاشیں نہر سے نکال لی گئی ہیں۔

لاشوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال درگئی منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں 1 مرد، 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • خودکش حملہ آورنے اپنے آپ کو اڑا لیا جس سے ہمارے 2 ورکر معمولی زخمی ہوئے اور 2 مسلح افراد کو اسلحہ سمیت حراست میں لیا ہے ، آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ
  • کینسر اسپشلسٹ سمیت کوئٹہ دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی
  • کراچی میں پولیس رپورٹنگ سینٹر پر کریکر حملہ 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی
  • منجمد جھیل میں طیارے کا پائلٹ بیٹیوں سمیت 12 گھنٹے بعد ریسکیو
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں نو عمر لڑکے سمیت تین افراد زخمی
  • کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب دھماکا؛ 2 افراد جاں بحق، اہلکاروں سمیت 17 زخمی
  • کوئٹہ:پولیس وین کے قریب دھماکا , پولیس اہل کاروں سمیت 10 افراد زخمی
  • کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب دھماکا، اہل کاروں سمیت 10 افراد زخمی
  • اسلام آباد سمیت مختلف علاقے زلزلے سے لرزاٹھے ، شدت 5 عشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی
  • مالاکنڈ: کار نہر میں جا گری، 5 افراد جاں بحق