گوادر فائرنگ، شرپسندوں کی بزدلانہ کارروائیاں انکی حیوانیت کی واضح عکاس ہیں: وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر میں مسافروں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے 6 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنےکی ہدایت دیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کرکے ذمہ داروں کا تعین اور قرار واقعی سزا یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر بلوچستان کے امن و ترقی کے دشمن ہیں، شرپسند عناصر کی معصوم لوگوں کے خلاف بزدلانہ کارروائیاں ان کی حیوانیت کی واضح عکاسی کرتی ہیں لیکن شرپسند عناصر کے ملک دشمن عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے ادارے شب و روز ملک دشمن عناصر کے عزائم کو خاک میں ملا رہے ہیں، مجھ سمیت پوری قوم کو اپنی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر فخر ہے۔
یاد رہے کہ گوادر کے علاقے کلمت میں مسلح ملزمان نے کراچی آنے والے مسافروں پر فائرنگ کر کے 6 افراد کو قتل اور کئی افراد کو زخمی کر دیا تھا۔
پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کی گمشدگی؛ سندھ ہائیکورٹ کا ڈرائیور کا بیان ریکارڈ کرنے کا حکم
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
بھارت میں مسلمانوں کے اوقاف اور انکی زمینوں پر قبضے کے منصوبے بن رہے ہیں، مولانا انیس الرحمن
بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ شریعت بورڈ کے امیر نے کہا کہ اس وقت پورے بھارت میں فرقہ پرست طاقتیں مسلمانوں کی شناخت، اسلامی شعائر کو مٹانے اور اس ملک میں اسلامی تاریخ کو مسخ کرنے کے درپے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ رمضان المبارک کے اختتام اور عید الفطر کے مسرت آمیز موقع پر بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ شریعت بورڈ کے امیر مولانا انیس الرحمن قاسمی نے اپنے ایک اہم پیغام میں کہا کہ وہ لوگ خوش نصیب ہیں جنہوں نے رمضان المبارک کی ساعتوں کی قدر کی اور اپنی روح کی طمانیت کا نظم کیا۔ انہوں نے اس موقع پر پوری دنیا کے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ عید الفطر خوشی اور اللہ کے احسان کو یاد کرکے اس کا شکر ادا کرنے کا دن ہے۔ انہون نے کہا کہ عید کا دن امت محمدیہ کے لئے ایسا دن ہے جس میں ان کی خوشی و شادمانی کا ظہور ہوتا ہے اور عید کی نماز کے مقصد سے جمع ہونے پر ان کی روح میں بالیدگی اور عظمت و جلالت میں اضافہ ہوتا ہے۔
مولانا انیس الرحمن قاسمی نے کہا کہ اس وقت پورے بھارت میں مسلمانوں کے لئے آزمائش کا وقت ہے، فرقہ پرست طاقتیں مسلمانوں کی شناخت، ان کے وجود اور اسلامی شعائر کو مٹانے اور اس ملک میں اسلامی تاریخ کو مسخ کرنے کے درپے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں نفرت کی فضا بڑھ رہی ہے، مسلمانوں کی املاک کو نقصان پہونچانے اور مسلمانوں کی جان و مال کو ضائع کرنے میں لگے ہیں، مسلمانوں کے اوقاف اور ان کی جائیدادوں، مساجد، مقابر، قبرستانوں اور خانقاہوں کی زمینوں پر قبضے کے منصوبے بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوقاف کی زمینوں پر وقف بل کی تلوار لٹک رہی ہے لیکن انہیں نہیں معلوم کہ وہ ملک کی سالمیت کے لئے خطرہ بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کے مہذب ہندوؤں کو چاہیئے کے وہ خود کو ملک دشمن طاقتوں سے الگ کریں اور اس کے خلاف با آواز سماج بنے اس سے پہلے کے بہت دیر ہو جائے۔
مولانا انیس الرحمن قاسمی نے مسلمانوں سے کہا کہ اللہ مسلمانوں کا امتحان لے رہا ہے اور امتحان میں ہمیشہ صبر کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے تمام مسلمانوں کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان قرآن کو سمجھنے کی طرف لوٹ چلیں اور قرآن کا فہم پیدا کرنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان اپنی عادات کو اسلام کے موافق کریں اور اہل وطن کے ساتھ حسن سلوک کا مظاہرہ کریں اور ان کے دلوں میں اپنے لئے محبت پیدا کریں اور ساتھ ہی ساتھ اوقاف کی جائیداد اور شعائر اسلام کے تحفظ کے لئے ہمیشہ سینہ سپر رہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو حالات کا مقابلہ ایمان و یقین کی پختگی اور اللہ پر کامل توکل کے ساتھ کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کے لئے اپنے ذاتی مفاد کو قربان کریں۔