امارات میں 5 خواتین سمیت 10 پاکستانی بھکاری گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
---فائل فوٹو
متحدہ عرب امارات میں اتھارٹیز نے 5 خواتین سمیت 10 پاکستانیوں کو بھیک مانگتے ہوئے گرفتار کر لیا جو جیل میں ہیں، یو اے ای حکام نے پاکستانی اتھارٹیز کو آگاہ کر دیا ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ذرائع کے مطابق پنجاب کے ضلع وہاڑی کی رہائشی 3 خواتین آمنہ بی بی، کوثر بی بی، فرزانہ بی بی، لاہور سے تعلق رکھنے والی جمیلہ بی بی اور زبیدہ بی بی کو متحدہ عرب امارات میں مختلف کارروائیوں کے دوران بھیک مانگتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق گرفتار کی گئی خواتین کو جیل بھیج دیا گیا ہے، انہیں پاکستان بے دخل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کر کے 4 رکنی بھتہ خور گینگ کو ماسٹر مائنڈ سمیت گرفتار کرلیا۔
حکام کے مطابق اسی طرح کی کارروائیوں میں ڈی جی خان کے رہائشی محمد زکریا، بہاول نگر کے وسیم حیدر، لاہور کے محمد عثمان، چار سدہ کے اعجاز خان اور پشاور کے عبداللّٰہ کو بھی بھیک مانگتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔
ایف آئی کے مطابق ان 5 افراد کو پاکستان ڈی پورٹ کرنے کے لیے ایمرجنسی پاسپورٹس تیار کر لیے گئے ہیں، پاکستان پہنچنے پر انہیں بھی گرفتار کر کے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
تیسری جماعت کی طالبہ اجتماعی زیادتی کے بعد قتل، 2 ماموں سمیت 4 رشتہ دار گرفتار
بہاولپور میں تیسری جماعت کی طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی اور قتل کے 4 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق6 روز قبل باقر پور میں کھیتوں سے بچی زخمی حالت میں ملی تھی، جسے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ بدقسمتی سے وہ اسپتال منتقلی کےدوران دم توڑ گئی تھی۔پولیس کے مطابق مبینہ اجتماعی زیادتی اور قتل کے 4 ملزمان گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں سے 2 بچی کے ماموں اور 2 قریبی رشتہ دار ہیں۔