اسرائیل کے لیے خطرہ بننے والے کسی بھی لبنانی علاقے پر حملہ کریں گے، نیتن یاہو
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان اور بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں پر شروع کیے جانے والے حملوں کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل لبنان میں کسی بھی ایسی جگہ پر حملہ کرے گا جو اس کے لیے خطرہ ہو۔
(جاری ہے)
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں نیتن یاہو نے مزید کہاکہ جو لوگ لبنان کی نئی صورتحال کو نہیں سمجھتے تھے، انہیں آج ہمارے عزم کی ایک اور مثال مل گئی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مساوات بدل گئی ہے اور ہم اپنی بستیوں پر حملے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ہم لبنان میں جنگ بندی کو زبردستی نافذ کرنا جاری رکھیں گے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اسرائیل اس بات کو یقینی بنانا جاری رکھے گا کہ شمال میں ہمارے تمام باشندے بحفاظت اپنے گھروں کو لوٹ جائیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
کٹھوعہ میں حملہ آور ہلاک ہونے والے بھارتی پولیس اہلکاروں کے ہتھیار لے کر فرار
ذرائع کے مطابق ضلع کٹھوعہ کے دورافتادہ جنگلاتی علاقے میں دو روز تک جاری رہنے والے تصادم کے دوران حملہ آور ہلاک ہونے والے چار پولیس اہلکاروں کے ہتھیار لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع کٹھوعہ کے دورافتادہ جنگلاتی علاقے میں دو روز تک جاری رہنے والے تصادم کے دوران حملہ آور ہلاک ہونے والے چار پولیس اہلکاروں کے ہتھیار لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تصادم دو روز تک جاری رہا اور ایک روز قبل اختتام پذیر ہوا جس کے نتیجے میں چار بھارتی پولیس اہلکار مارے گئے۔ بعد ازاں سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی رپورٹس میں بتایا گیا کہ حملہ آور مقتول پولیس اہلکاروں کے ہتھیار لے کر علاقے سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ تاہم بھارتی پولیس نے ان خبروں کی تردید کی اور خبردار کیا ہے کہ ان سوشل میڈیا صارفین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جو یہ خبریں پھیلا رہے ہیں۔