CANADA:

الاسکا میں حادثے کے باعث منجمد جھیل میں پھنسے طیارہ کے پائلٹ اور اس کی دو بیٹیوں کو 12 گھنٹے بعد ریسکیو کر لیا گیا۔

ریسکیو ٹیم کے رکن ٹیری گوڈیس نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ انھوں نے فیس بک پوسٹ میں ایک لاپتا طیارے کی تلاش کیلئے مدد کی اپیل دیکھی، جس میں ایک شخص اپنے لاپتا بیٹے اور دو پوتیوں کی تلاش کیلئے مدد مانگ رہا تھا۔

وہ اگلی صبح  درجن ساتھیوں کے ہمراہ طیارے کی تلاش میں روانہ ہوئے، توستومینا جھیل کے ایک گلیشیر کے پر انہیں طیارے کا ملبہ دکھائی دیا، قریب پہنچنے پر انہیں طیارے پر کھڑے تین افراد ہاتھ ہلاتے دکھائی دیئے۔ 

ملبہ برف اور جھیل کے منجمد پانی میں پھنسا ہوا تھا، قریب پہنچنے پر انہیں  یہ جان کر حیرت ہوئی کہ تینوں افراد زندہ اور طیارے کے پر گھومتے ہوئے ہاتھ ہلا رہے تھے۔ 

تینوں کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے شکار طیارے کا پائلٹ اپنی کم عمر بیٹیوں کیساتھ  الاسکا کے جزیرہ نما علاقے کینائی کی   تقریح کے دوران انہونی کا شکار ہوا۔ 

تینوں باپ اور بیٹیاں منفی 20 ڈگری کی شدید سردی میں طیارے کے ایک پر کھڑے ہو کر امداد کیلئے ریسکیو ٹیموں کو پکارتے رہے، شدید سردی میں ان کا زندہ بچ جانا ایک معجزے سے کم نہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بٹگرام: جیپ کھائی میں گر گئی، ایک بچہ جاں بحق، 11 افراد زخمی

فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام میں جیسول سے شہر جانے والی مسافر جیپ اوور لوڈ ہونے کے باعث کھائی میں جا گری۔ حادثے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ جیسول بازار کے قریب پہاڑی علاقے میں پیش آیا، جہاں مسافر جیپ اوور لوڈ ہونے کے باعث ڈرائیور سے بےقابو ہو کر کھائی میں جا گری۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امددا کےلیے ایبٹ آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بٹگرام: جیپ کھائی میں گر گئی، ایک بچہ جاں بحق، 11 افراد زخمی
  • چاند کی اصل عمر ایک دن تین گھنٹے ہے، اسلئے ضرور نظر آئے گا
  • کراچی کورنگی کراسنگ میں لگی آگ 36 گھنٹے بعد بھی بے قابو 
  • براہیم کی تلاش
  • اسرائیلی حملے کے بعد غزہ میں ریڈ کریسنٹ کے 9 ریسکیو اہلکار لاپتہ
  • لاہور، شوال کا چاند دیکھنے کیلئے صوبائی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
  • کراچی: کورنگی کراسنگ پر آگ21 گھنٹے بعد بھی بجھائی نہ جاسکی
  • ریسکیو ٹیم کو الرٹ کر دیا گیا
  • پاکستان کے تمام ایئرپورٹس پر فوٹو گرافی اور ویڈیو بنانے پر پابندی عائد