آزاد کشمیر سمیت بالائی علاقوں میں بارش ،برفباری،سردی ایک بار پھر لوٹ آئی
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
مظفر آباد ( نیوز ڈیسک) آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے موسم سرد ہوگیا۔
وادی لیپا اور وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری ہوئی، بارشوں سے شاہراہ قراقرم کوہستان اور دیامر میں متعدد مقامات پر بند ہوگئی،
مری اور گلیات میں شدید سردی پڑی، چھانگلہ گلی میں درجہ حرارت نقطہ انجماد تک پہنچ گیا۔اپر چترال میں 3 روز بعد بارش اور برف باری کا سلسلہ تھم گیا
بالائی علاقوں میں برفانی تودے گرنے سے متعدد مقامات پر سڑکیں بند ہوگئیں۔
علی امین گنڈا پور کا بھی پتہ کٹ چکا، پی ٹی آئی حکومت مخالف تحریک چلانے کے قابل نہیں ، شیرافضل مروت کا دعویٰ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: علاقوں میں
پڑھیں:
عید پر بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات نے عید کی تعطیلات کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد ، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں عید پر موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے.اس کے علاوہ سندھ ، بلوچستان اور آزاد کشمیر میں بھی موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے ، جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز کوئٹہ میں درجہ حرارت 7 ، ژوب 8، سبی میں 16، تربت 19، نوکنڈی 14، چمن 12، گوادر 21 اور جیوانی میں 22 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔