-— فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اب مقامی بیجوں کی پیداوار پر توجہ دے رہا ہے۔

وفاقی وزیرِ قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین سے غیر ملکی زرعی کمپنی کے کنٹری ہیڈ نے ملاقات کی ہے۔

وفد سے کیڑے مار ادویات کی صنعت کو درپیش موجودہ مسائل پر بات چیت ہوئی۔

باصلاحیت لوگ ہونے کے باوجود ہم بہت پیچھے رہ گئے، رانا تنویر

وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ باصلاحیت لوگ ہونے کے باوجود ہم بہت پیچھے رہ گئے۔

ملاقات کے دوران وفد نے زرعی شعبے میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر موسمیاتی تبدیلی کے باعث زراعت کو درپیش چیلنجز پر  بھی گفتگو ہوئی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ میری وزارت زرعی شعبے کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے، ملکی سطح پر بیجوں کی پیداوار پر توجہ دی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: رانا تنویر حسین وفاقی وزیر

پڑھیں:

پاکستان میرین اکیڈمی کو جلد یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے گا، وفاقی وزیر بحری امور

کراچی:

وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انور نے کہا ہے کہ پاکستان میرین اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انور نے پاکستان میرین اکیڈمی کا دورہ کیا اور کمانڈنٹ پی ایم اے نے بریفنگ دی اور اس موقع پر وفاقی وزیر نے اکیڈمی کے انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

کمانڈنٹ پی ایم اے نے وفاقی وزیر بحری محمد جنید انور کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا اور وفاقی وزیر نے مسائل جلد حل کرنے کے حوالے سے وزارت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کے حصول کا وعدہ کیا۔

وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انور نے اعلان کیا کہ جلد ہی پاکستان میرین اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے گا۔

بعد ازاں وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انور نے وزیر اعظم شہباز شریف کو پورٹ قاسم اتھارٹی انکوائری سے متعلق بریف کر دیا۔

متعلقہ مضامین

  • زرعی سیکٹر کی گروتھ میں 1.1 فیصد تک نمایاں کمی
  • وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کے بھتیجے کی شیر کے بچے کے ساتھ ویڈیو وائرل
  • پاکستان کے قرضوں کا حجم 73 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگیا
  • وفاقی وزیر سے ڈینش سفیر کی ملاقات، بی آر آئی ایم ایم پاکستانی انجینئرز کو تربیت دے گی
  • حکومتی توجہ معیشت کو بہتر بنانے پر مرکوز، شرح سود میں مزید کمی متوقع ہے: وزیر خزانہ
  • سی پیک نے انفراسٹرکچر اور توانائی کے شعبوں میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں، وزیر خزانہ
  • پاکستان جدید شعبوں میں چین کی جدت طرازی پر بہت توجہ دیتا ہے، پاکستانی سفیر
  • پاکستان اور ازبکستان کا آئی ٹی اور ٹیلی کام میں جوائنٹ ورکنگ گروپ کے قیام پر اتفاق
  • غیر معیاری بیج فراہم کرنے والی 392 کمپنیاں بند کرنے کا اعلان
  • پاکستان میرین اکیڈمی کو جلد یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے گا، وفاقی وزیر بحری امور