2025-03-17@05:02:07 GMT
تلاش کی گنتی: 4973
«ترکمانستان کے»:
(نئی خبر)
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ جعفر ٹرین حادثہ پر پی ٹی آئی بریگیڈ اور بھارتیوں نے فوج کو ٹارگٹ کیا ہوا ہے بلاول نوازشریف یا شہبازشریف کو ٹارگٹ نہیں کیا، کروڑوں، اربوں روپے ٹارگٹ کرنے کےلئے پی ٹی آئی بریگیڈ کو مل رہے ہیں۔ ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس کانسٹیبل اور مکینکل ریلوے ملازم شہید ہوا، اس جان کی قیمت کوئی نہیں ہے، 52 لاکھ روپے کوئٹہ سانحہ میں شہیدوں کے لواحقین کو دیں گے اور ان کے بچے کو ریلوے میں بھرتی کروائیں گے، ریلوے پولیس کانسٹیبل اسکیل سات، اے ایس آئی 11 میں ہوگا، پنجاب پولیس کے برابر ریلوے پولیس کا اسکیل کردیا ہے۔ حنیف عباسی نے کہا...
وزیراعطم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس نے کہا 190ملین پاؤنڈ سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں، 190 ملین پاؤنڈ قومی خزانے میں منتقل ہوچکے ہیں، پاکستان کو ایک عظیم ملک بنائیں گے۔ دانش یونیورسٹی کے پہلے سیشن کا آغاز14اگست2026 میں ہوگا، تمام صوبوں کے بچے یہاں سے اعلیٰ تعلیم حاصل کریں گے۔ اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعطم شہبازشریف نے کہا کہ 190ملین پاؤنڈ کی رقم سے ملک میں عالمی معیار کی دانش یونیورسٹی بنارہے ہیں۔ سابق چیف جسٹس نے کہا 190ملین پاؤنڈ سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں، 190 ملین پاؤنڈ قومی خزانے میں منتقل ہوچکے ہیں، پاکستان کو ایک عظیم ملک بنائیں گے۔ وزیراعظم نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف سے مذاکرات کو کامیاب قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف اورپاکستان کے درمیان پہلے اقتصادی جائزہ پر مذاکرات کامیابی سے مکمل ہوگئے، آئی ایم ایف نے پاکستان سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ قرضوں کی ادائیگی مینجمنٹ پر بات چیت ہوئی، 37 ماہ کے پروگرام کے پہلے جائزے پر سٹاف لیول معاہدے کی طرف پیشرفت کی گئی، پاکستان کے ساتھ قرضوں کی ادائیگی کی مینجمنٹ، توانائی کے شعبے میں لاگت کم کرنے اور توانائی شعبے کی بہتری، معاشی ترقی کی شرح بڑھانے اور صحت عامہ کی بہتری کیلئے بھی بات چیت ہوئی۔ عالمی مالیاتی ادارے کا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 مارچ 2025ء) اس وقت پاکستان کی 64 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر کی ہے۔ یہ کروڑوں نوجوان شہری ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں، لیکن اس کے لیے انہیں نتیجہ خیز مواقع درکار ہیں۔ ان مواقع کی کم یا عدم دستیابی سے اس جنوبی ایشیائی ملک میں خاص طور پر نوجوانوں میں بےروزگاری شدید مسئلہ بنتی جا رہی ہے۔ پاکستان: خواتین کی اجرتیں مردوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم، آئی ایل او سیاسی عدم استحکام، غیر مستحکم اقتصادی پالیسیاں اور تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک میں روزگار کے دستیاب مواقع محدود کرتے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ناقص نظام تعلیم، محدود رسائی،...
پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ٹیم کا نیا کمبینیشن بنانے کی کوشش کی گئی ہے اور نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلنے کی بھرپور کوشش کریں گے کرائسٹ چرچ میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے تسلیم کیا کہ پاکستانی شائقین ٹیم کی حالیہ کارکردگی سے خوش نہیں ہیں کیونکہ ٹیم توقعات کے مطابق کھیل پیش کرنے میں ناکام رہی ہے انہوں نے کہا کہ نہ صرف فینز بلکہ خود ٹیم نے بھی اپنی معیار کی کرکٹ نہیں کھیلی لیکن اس سیریز میں بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں سلمان علی آغا کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم میں نوجوان اور سینئر کھلاڑیوں کا اچھا امتزاج ہے اور ٹیم...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دانش یونی ورسٹی دنیا کی ممتاز ترین جامعات کے ہم پلہ ہوگی جہاں مارڈرن سائنسنز کی تعلیم دی جائے گی۔ اسلام آباد میں دانش یونی ورسٹی آف ایمرجنگ سائنسز کے سائٹ ریویو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خوشی کا موقع ہے کہ یہاں پر 100 ایکٹر کا رقبہ دانش یونی ورسٹی کے لیے مختص کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دانش گاہ یا یہ یونی ورسٹی نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا میں اپنا مقام حاصل کرے گی، بہترین تعلیم اور اساتذہ کے حوالے سے ، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے حوالے سے اور اس دانش گاہ کا مرکزی نکتہ اپلائڈ سائنسنز ہوگا، پورے پاکستان میں بہت...
بلوچستان میں ٹرین ہائی جیکنگ کے حالیہ واقعے نے پورے ملک میں تشویش ، غم اور غصے کی لہر دوڑا دی ہے ۔ دہشت گردی کی نئی لہر میں ٹرین ہائی جیکنگ کا واقعہ اور نہتے مسافروں کا بہیمانہ قتل کئی اعتبار سے توجہ کا متقاضی ہے۔حملے کی ذمہ داری کالعدم بی ایل اے نے قبول کی ہے ۔ جونہی بی ایل اے کی طرف سے ٹرین ہائی جیکنگ کی ذمہ داری قبول کی گئی اس کے ساتھ ہی ہندوستانی میڈیا پر پاکستان مخالف زہریلے پروپیگنڈے کا آغاز ہو گیا ۔ایسا محسوس ہوتا تھا کہ بھارتی میڈیا نہتے پاکستانی شہریوں پر دہشت گردوں کے حملے کا جشن منا رہا ہے۔ یہ سمجھنا زیادہ دشوار نہیں کہ گزشتہ دہشت گرد...
نیوزی لینڈ(نیوز ڈیسک)پاکستان اور نیوزی لیںڈ کے درمیان ٹی20 سیریز کا پہلا میچ کل کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں نے 5 ٹی20 میچز کی سیریز کے آغاز سے قبل ہیگلے اوول بھرپور پریکٹس سیشن کیا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے شروع ہوگا۔ قومی ٹیم کی قیادت سلمان آغا کے سپرد ہوگی جبکہ نیوزی لیںڈ کی قیادت کے فرائض مائیکل بریسویل نبھائیں گے۔ادھر سیریز کے آغاز سے قبل قومی ٹی20 ٹیم کے کپتان سلمان آغا کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم سیریز میں فتح سمیٹے۔ پاکستان کا ٹی20 اسکواڈ: سلمان علی آغا (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن نواز، جہانداد خان، خوشدل شاہ، محمد عباس...
سوشل میڈیا پر ان دنوں فیشن اسٹائل فرشی شلوار کے خوب چرچے ہورہے ہیں تاہم یہ فیشن کون کر سکتا ہے اور کون نہیں؟ معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے اپنی نئی ویڈیو میں واضح کردیا۔ جہاں سوشل میڈیا پر فرشی شلوار فیشن سے نکل کر میمز کی دنیا کا حصہ بن گئی ہے وہیں ہر کوئی اب اس فیشن کو اپنانے کی سوچ کر عید الفطر پر اسے بنوا رہا ہے تاہم ہر جسامت کی خواتین کیلئے فرشی شلوار ایک اچھا آپشن نہیں ہے۔ اس ہی پر بات کرتے ہوئے ڈیزائنر ماریہ بی نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ کونسی خواتین فرشی شلوار کا ٹرینڈ اپنا سکتی ہیں اور کون نہیں۔ ماریہ بی نے بتایا کہ فیشن...
کراچی (نیوز ڈیسک) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مختلف روپ دھار کر پاکستان میں دہشت گردی کرواتا ہے، انڈین ایجنٹ سوشل میڈیا پر پیسے لگا رہے ہیں، ہمارے اپنے لوگ یوٹیوبر بن کر اپنے ویوز بڑھا رہے ہیں، یوٹیوبرز کی فیملیز کو کروڑوں ڈالر دیئے گئے ہیں۔ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ انڈین ایجنٹ پاکستان کی افواج اور سرحدوں کو غیر محفوظ بنانا چاہتے ہیں، جب لندن کے دورے پر تھا تو دو باتیں کی تھیں، میں نے کہا تھا کہ یہ خوارج بھارتی ایجنٹ ہیں، بلوچستان کا واقعہ پہلا ہے نہ آخری ہے۔...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان کے موقف پر غیر ملکی خاتون صحافی کی بیزاری پر سرفراز بگٹی کی ناراضی۔ تفصیلات کے مطابق مشترکہ پریس کانفرنس میں راولپنڈی اسلام آباد میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد کے علاوہ غیر ملکی نامہ نگار بھی موجود تھے۔ پریس کانفرنس کے دوران ایک موقع پر اس وقت صورتحال قدرے ناخوشگوار ہوگئی جب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی صوبے میں دہشتگردی کے واقعات کے اسباب عوامل اور محرکات بیان کررہے تھے تو پاکستان میں غیر ملکی ٹی وی سے تعلق رکھنے والی پاکستانی نامہ نگار جو ان سے مطمئن نظر نہیں آرہی تھی انہوں نے اپنے عدم اطمینان حیرت اور تعجب کے اظہار کیلئے اپنے سر پر ہاتھ رکھا لیا خاتون صحافی...
کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستانی شہریوں کو پرکشش ملازمتوں کے جھانسے میں ایشیائی ملک کمبوڈیا بلوا کر بڑا فراڈ کیا جارہا ہے اور کئی سو پاکستانی کئی ماہ سے یرغمال اور پرتشدد کاروائیوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی نعمان صدیقی نے اس نمائندے کو بتایا کہ سوشل میڈیا پر کمبوڈیا میں آئی ٹی سیکٹر، کال سینٹرز، انجینئرنگ اور دیگر پروفیشنل شعبوں کی پرکشش ملازمتوں کی تشہیر کی جاتی ہے۔ خاص کر امارات، سعودیہ سمیت خلیجی ممالک میں بھارتی ایجنٹ پاکستانی نوجوانوں کو ورغلاتے ہیں۔ ایک سے دو ہزار ڈالرز میں کمبوڈیا میں اچھی ملازمتوں کا لالچ دیا جاتا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق لاہور اور کراچی میں بھی نوجوانوں کو...
ملک میں سابقہ گناہوں کی معافی مانگ کرآئین وقانون کونافذ کیا جائے، اچھا الیکشن کمیشن بنائیں ،شفاف الیکشن کرائیں، اے پی سی میں تمام بلاؤں کا علاج نکالا جائے ، جعفرایکسپریس واقعہ سے پاکستان پرزخم لگا ہے دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف سب متحد ہو جائیں، دکھ ہوا وزیراعظم، وزرا نے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنایا، قومی امن کانفرنس بلائی جائے جس میں سب کودعوت دی جائے، پریس کانفرنس تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف اے پی سی بلانے کا مطالبہ کردیا۔اسلام آباد میں محمود خان اچکزئی،بیرسٹرگوہر،صاحبزادہ حامد رضا کا مشترکہ طور پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملکی مسائل کا علاج اے پی سی...
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری---فائل فوٹو گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ بلوچستان واقعے میں بھارت اور را کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سوچی سمجھی سازش کے تحت بیانیہ بنایا جا رہا ہے۔ پاک فوج نے بہادری سے 100سے زائد لوگوں کو بازیاب کرایا، گورنر سندھگورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاک فوج نے بہادری سے 100سے زائد لوگوں کو بازیاب کرایا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم آرمی چیف اور اپنی افواج کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے خلاف کھڑا ہونا ہو گا۔
سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ ٹرین سانحہ کے بعد اب ایک ڈیڑھ ماہ کے اندر بلوچستان میں آپریشن ہوسکتا ہے، ان کے مطابق ایسے میں ضروری ہے کہ آپریشن فوکس، کلیئر اور اسمارٹ ہونا چاہیے۔ سابق وزیر اعظم نے یہ بات وی نیوز کو دیے جانے والے ایک خصوصی انٹرویو میں کہی۔ انوارالحق کاکڑ کے مطابق بلوچستان میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی کے تناظر میں بلوچستان گورنمنٹ تبدیل ہونے کے آثار دور دور تک نظر نہیں آ رہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کے حوالے سے کہنا تھا کہ بلوچستان میں شدت پسندی پہلے سے جاری ہے۔ شدت پسندی میں تیزی سرفراز بگٹی یا ان کی حکومت کی وجہ سے نہیں...
ایک 10 سالہ برطانوی بچے نے ریاضی کی تھیم پر مبنی عام تعطیل ’پائی ڈے‘ کے موقعے پر ایک منٹ میں سب سے زیادہ ہندسے زبانی بتانے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ یہ بھی پڑھیں: جرمنی کا صدیوں پرانا شاہ بلوط کا درخت پریمیوں کا پیغام رساں کیسے بنا؟ برسٹل کے طالب علم البرٹو ڈیولا اراگون نے کہا کہ انہوں نے پائی کو یاد کرنے کا آغاز مارچ 2024 میں اسکول میں ہونے والے ایک مقابلے سے کیا تھا۔ اراگون نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو کہا کہ مارچ 2024 میں میرے اسکول نے ایک حیرت انگیز انعام کے ساتھ ایک دلچسپ پائی ڈیجٹس مقابلے کا انعقاد کیا تھا۔ باصلاحیت اراگون نے پائی کے 150 ہندسوں کو یاد کرکے مقابلہ جیت لیا...
فرشی شلوار تازہ ترین ٹرینڈ ہے جو سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہا ہے اور یہ ہر ڈیزائنر کے نئے کلیکشن میں فرشی شلوار شامل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ریاض، سعودی عرب میں پاکستانی لباس کی مقبولیت، بڑھتا ہوا رجحان لڑکیاں اس رجحان کے بارے میں ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پر ریلز بھی بنا رہی ہیں۔ تاہم بہت سے لوگ اس کے شوقین نہیں ہیں اور اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ عید کی دھوم دھام کے بعد بہت سی خواتین تازہ ترین فرشی شلوار فیشن کے بارے میں متجسس ہو گئی ہیں۔ فرشی شلوار ہے کیا؟ یہ زمین پر بکھری ہوئی، وسیع پائنچوں والی روایتی شلوار عیدالفطر کا سب سے نمایاں فیشن آئٹم بن چکی ہے۔ فیشن برانڈز،...
اسلام آباد‘ لاہور (خبر نگار خصوصی+نمائندہ خصوصی + نوائے وقت رپورٹ+ کامرس رپورٹر) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک سے دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار اور پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعاون اور شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے وزیر اعظم سے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس ٹرین پر حالیہ دہشت گردانہ حملے پر اظہار تعزیت کرنے پر یورپی یونین کی سفیر کا شکریہ ادا کیا اور ملک سے دہشت...

قومی اسمبلی: دہشت گردی 2018ء کے بعد واپس آئی، وزیر مملکت داخلہ: افسوس حکومت ذاتیات پر اتر آئی، اپوزیشن
اسلام آباد (وقائع نگار) قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 2018ء کے بعد کچھ ایسے فیصلے کیے گئے کہ دوبارہ دہشتگردی لوٹی، ان طالبان کو سیاسی فائدے کیلئے واپس لاکر بسایا گیا۔ بلوچستان میں وزیراعظم تشریف لے گئے۔ ٹی ٹی پی اور بی ایل اے میں کوئی فرق نہیں، دونوں کے کیمپس ہمسایہ ملک میں ہیں۔ جمعہ کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ فیشن بن گیا ہے کہ محسن نقوی پر تنقید کی جائے۔ پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے تنظیم سازی کی آوازیں لگائی گئیں۔ طلال چوہدری نے کہا کہ...
کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بہادرآباد میں دعوتِ سحری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے ماسٹر مائنڈ کا ایک ہی چہرہ ہے اور وہ بھارت ہے۔ انہوں نے بلوچستان میں ہونے والے حالیہ واقعات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کا واقعہ نہ پہلا ہے نہ آخری، بھارتی ایجنٹس پاکستان میں حالات خراب کر رہے ہیں۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی میں "را" ملوث ہے اور انڈین ایجنٹس سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان کی فوج اور سرحدوں کو غیر محفوظ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دشمن مختلف چہرے بدل کر پاکستان کو...
اسلام آباد میں مشترکہ طور پر پریس کانفرنس میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے راہنماؤں کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کو بروقت کارروائی کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دوسرا اے پی ایس ہونے سے بچایا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے راہنماؤں نے دہشت گردی کےخلاف اے پی سی بلانے کا مطالبہ کردیا۔ اسلام آباد میں محمود خان اچکزئی، بیرسٹر گوہر، صاحبزادہ حامد رضا کا مشترکہ طور پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملکی مسائل کا علاج اے پی سی ہے، ملک میں سابقہ گناہوں کی معافی مانگ کر آئین و قانون کو نافذ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اچھا الیکشن کمیشن بنائیں اور شفاف الیکشن کرائیں،...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاست اپنی جگہ لیکن دہشت گردی کے خلاف اکٹھا ہونا ہوگا۔ کوئٹہ میں وزیراعظم کی زیر صدارت جعفر ایکسپریس حملے کے بعد کی صورتحال اور بلوچستان میں امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بریفنگ دی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گھس بیٹھیے، دوست نما دشمن ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں، اگر ہم نے دہشت گردوں کا صفایا نہیں کیا تو ملک کی ترقی کے سفر کو بریک لگ جائے گی، ہم اے پی سی بھی کریں گے، بلوچستان کے مسائل پر بات کریں گے۔ بلاشبہ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف کا دورہ کوئٹہ نہایت اہمیت کا حامل ہے،...
پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 40افسران کی گریڈ 19سے 20میں ترقی دینے کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 40افسران کی گریڈ 19سے 20میں ترقی دینے کی منظوری ،ترقی پانے والوں میں سمیر احمد سید، محمد حمزہ شفقات اور صائمہ احدشامل ہیں ۔ علاوہ ازیں ترقی پانے والوں میں محمد عمر مسعود، خاور کمال، سلمان غنی محمد ایاز، محمد اجمل بھٹی، عمارہ خان ، ڈاکٹر آصف طفیل، عمارہ امیر خٹک، نائلہ باقر، طلعت محمود، لیفٹیننٹ ایم شعیب خان جدون شامل ہیں ۔ترقی پانے والوں میں کیپٹن ریٹائرڈ محمد انوار الحق، ماجد محسن پنوار،، صاحبزادی وسیمہ عمر، بینشن فاطمہ ساہی اور شامیر خان بھٹو ، ظہیر عباس، محمد عبداللہ امیر خٹک، کرن...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اپوزیشن اتحاد نے سیکیورٹی کے ایشو پر اہم اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت اپوزیشن اتحاد نے جعفر ایکسپریس واقعے کے بعد سیکیورٹی پر آل پارٹیز قومی کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا۔وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے اے پی ایس جیسا سانحہ ہونے سے بچالیا، ان کی کوششوں کا احترام کرتے ہیں، جعفر ایکسپریس واقعے سے پاکستان کو زخم لگا ہے۔سویلین کو ٹارگٹ کرنے کی مذمت کرتے ہیں، کل بھی وزیراعظم نے سب سے پہلے تنقید کا نشانہ پی ٹی آئی کو بنایا، چند بیانات جو صحیح یا غلط ہیں، اس...
سٹی 42: آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کو نیشنل پولیس فاؤنڈیشن پاکستان کا بھی سربراہ مقرر کردیا گیا۔ سید علی ناصر رضوی اسلام آباد پولیس کے ساتھ ساتھ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن پاکستان کو بھی کمانڈ کریں گے۔سید علی ناصر رضوی نے باقاعدہ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کا بھی چارج سنبھال کر کام کا آغاز کردیا۔سید علی ناصر رضوی اب پاکستان کے تمام پولیس ڈیپارٹمنٹس کی سپاہ اور ان کے خاندانوں کی ویلفئیر کے فرائض بھی سر انجام دیں گے ۔نیشنل پولیس فاؤنڈیشن پاکستان شہدائے پولیس کے خاندانوں، غازیوں، پولیس جوانوں کی ویلفئیر کے لئے نئے پراجیکٹس متعارف کروائے گی۔اس تعیناتی سے نیشنل پولیس فاؤنڈیشن پاکستان میں نئے عہد کا آغاز ہوگا۔آئی جی اسلام آباد نے اسلام آباد پولیس...
گزشتہ روز مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے سے یہ خبر گردش کرتی رہی کہ پاکستان اپنی شہریت 18 ہزار امریکی ڈالر یا 50 لاکھ پاکستانی روپے میں فروخت کر رہا ہے، جس پر بہت سے اچھے برے تبصرے بھی کیے گئے۔ وی نیوز نے خبر کی تصدیق کے لیے جب وزارتِ خارجہ سے رابطہ کیا تو ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا تھا کہ شہریت دینے اور شہریت کی تنسیخ سے متعلق تمام قوانین وزارتِ داخلہ کے زیرِانتظام ہیں اور وہی اس خبر کی تصدیق یا تردید کر سکتے ہیں۔ وزارتِ داخلہ کے ترجمان نے میڈیا ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سراسر جعلی خبر ہے اور ایسی کوئی پالیسی یا ترمیم زیرغور بھی نہیں ہے، جب ان...
اسلام ٹائمز: مثال کے طور پر، اگر کوئی نیا علمی کام منظرِ عام پر آتا ہے تو اس پر علمی نقد یا تحقیقی تجزیہ نہیں کیا جاتا۔ سوشل میڈیا پر لوگوں کے تاثرات، کمنٹس اور زیادہ تر کتابوں اور تخلیقات کے بارے میں تبصرے سطحی نوعیت کے ہوتے ہیں، جو صرف مواد کا خلاصہ یا جملے بازی تک محدود ہوتے ہیں۔ ہمارے منبر و محراب سے لے کر میڈیا اور سکول و کالجز نیز یونیورسٹیوں کی مجالس و محافل اور رسائل و جرائد میں علمی نقد اور متن شناسی کے بغیر تقاریر و تحاریر کا موجود ہونا اس بات کا غماز ہے کہ ہمارے تعلیمی ادارے خواہ دینی تعلیم کے دعویدار ہوں یا عصری تعلیم کے، ان میں علمی نقد...
اسلام آباد پولیس کیلئے اعزاز، آئی جی سید علی ناصر رضوی نیشنل پولیس فاونڈیشن پاکستان کے سربراہ مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد پولیس کیلئے اعزاز، آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کو نیشنل پولیس فانڈیشن پاکستان کا بھی سربراہ مقرر کردیا گیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی اسلام آباد پولیس کے ساتھ ساتھ نیشنل پولیس فاونڈیشن پاکستان کو بھی کمانڈ کریں گے۔سید علی ناصر رضوی نے باقاعدہ نیشنل پولیس فاونڈیشن کا بھی چارج سنبھال کر کام کا آغاز کردیا۔سید علی ناصر رضوی اب پاکستان کے تمام پولیس ڈیپارٹمنٹس کی سپاہ اور ان کے خاندانوں کی ویلفئیر کے فرائض بھی سر انجام...
ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت کا سالانہ جائزہ مکمل کیا، آئی ایم ایف جائزہ کی رپورٹ ایگزیکٹو بورڈ میں پیش کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات مکمل اور تمام امور طے کر لیے گئے، اور ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری کے بعد ایک ارب ڈالر سے زائد قسط جاری ہو گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ تمام امور طے کر لیے گئے، آئی ایم ایف جائزہ رپورٹ ایگزیکٹو بورڈ میں پیش کرے گا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت کا سالانہ جائزہ مکمل کیا، آئی ایم ایف جائزہ کی رپورٹ...
اسلام آباد: ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمباکو سے سالانہ 770 ارب روپے کا معاشی نقصان ہو رہا ہے اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو تمباکو ٹیکس کو محض ریونیو کا ذریعہ نہیں بلکہ صحت عامہ کی پالیسی کے طور پر اپنانے کا مشورہ دے دیا۔ اسلام آباد میں پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی کے زیر اہتمام تمباکو ٹیکسیشن پر منعقدہ سیمینار میں پاکستان کے پہلے تمباکو کنٹرول نالج ہب کا افتتاح کیا گیا اور ماہرین نے ڈیٹا پر مبنی پالیسی سازی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے حکومت سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تمباکو کنٹرول کو مدنظر رکھنے کا مطالبہ کیا۔ ایس ڈی پی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد...
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا کہ جون 2025ء کے بعد وزیر اعلیٰ ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کو وسعت دینے کے حوالے سے جامع پالیسی بنائی جائے گی اور فنڈز میں اضافہ کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ہیلتھ اور بارکونسل کیلئے انڈومنٹ فنڈز کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے مستحق مریضوں کا وزیر اعلیٰ انڈومنٹ فنڈ سے مفت علاج کو متاثر نہیں ہونے دینگے۔ انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے سے جن مریضوں کا علاج چل رہا ہے ان کا مکمل علاج کرایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر صوبائی سیکریٹری خزانہ کو ہدایت کی کہ جون 2025ء...
کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کے ملک گیر سفر کا آغاز ہو گیا، قومی تاریخ میں پہلی بارٹرافی کا سفر حیدرآباد کے نجی تعلیمی ادارے سے ہوا۔ جمعہ کو حیدرآباد کے مقامی نجی تعلیمی ادارے فاؤنڈیشن پبلک اسکول میں ٹرافی کی رونمائی کی گئی،طلبہ و طالبات نے پی ایس ایل کی ٹرافی کو اپنے درمیان پا کر بے انتہا مسرت کا اظہار کیا اور اس کے ساتھ سیلفیز بنائیں۔ ٹرافی اپنے قومی سفر کے دوسرے مرحلے میں ہفتے کو کراچی کے مختلف مقامات پر لے جائی جائے گی، شہر کے معروف فریئر ہال میں نمائش کے لیے ٹرافی کو رکھا جائے گا، لومینارا ٹرافی 29 مارچ تک پاکستان بھر...
اسلام آباد: جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جنوبی وزیرستان میں مسجد میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے اور مسجد کی حرمت کو پامال کیا گیا جو افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امن و امان، خصوصاً خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی صورتحال پر حکومت اور اداروں کی جانب سے قوم کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بدامنی جیسے اہم مسئلے کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے مولانا عبداللہ ندیم اور دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کے...
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل اتوار کو ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح سوا 6 بجے شروع ہوگا۔ سیریز کے بقیہ 4 میچز18 مارچ ڈنیڈن۔21 مارچ آکلینڈ۔ 23مارچ ماؤنٹ مانگونوئی اور 26 مارچ ویلنگٹن میں کھیلے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کررہے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے زمبابوے کے خلاف سیریز میں قیادت کی تھی جو پاکستان نے 2،1 سے جیتی تھی۔ پاکستان ٹیم میں شاداب خان، محمد حارثم عمیر بن یوسف، حسن نواز، عبدالصمد، عرفان نیازی، خوشدل شاہ، عباس آفریدی، محمد علی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، سفیان...
شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ 100 قراردادیں پاس کرلیں۔ بلوچستان کے حالات جوں کے توں ہی رہیں گے۔ پی ٹی آئی نے تحریک چلانی ہے چلائے، میں کسی تحریک کے حق میں نہیں، یہاں حکومت اوراپوزیشن اپنا اپنا کام نہیں کر رہی ہیں، فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی دورمیں قومی سلامتی کے اجلاس میں وزیراعظم ہوتا ہی نہیں تھا۔ پی ٹی آئی کبھی 9 مئی کرتی ہے تو کبھی آئی ایم ایف کوخط لکھتی ہے۔ عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم خاقان عباسی نے کہا کہ اسمبلی 100 قرارداد پاس کر لے بلوچستان کے مسائل حل نہیں ہوں گے، بلوچستان کے حالات قراردادوں سے ٹھیک نہیں ہوں گے۔ شاہد خاقان...
گلوبل ڈویلپمنٹ اینڈ ساؤتھ کوآپریشن فنڈ (GDF) کی مالی معاونت اور چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی (CIDCA) کے تعاون سے، TIAEWS پروجیکٹ کے چار اہم شعبوں پر توجہ دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے ایک اہم قدم کے طور پر یو این ڈی پی پاکستان اور چین کی حکومت نے 5 مارچ سے 'Tilored Intelligence for Actionable Early Warning Systems' (TIAEWS) پروجیکٹ کا آغاز کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد پاکستان میں کمزور کمیونٹیز کو قدرتی آفات میں محفوظ رہنے کے لئے تیار کرنا ہے، خاص طور پر گلگت بلتستان جیسے تباہ کن علاقوں میں، جنہیں اکثر برفانی جھیلوں سے آنے والے سیلاب (GLOFs) کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ گلوبل...
گلگت بلتستان کے وزیر برقیات نے ایک بیان میں کہا کہ فورسز کی حکمت عملی کے باعث کسی بھی خودکش بمبار کو حملہ کرنے کا موقع نہیں دیا گیا، جو ایک بڑی کامیابی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے وزیر برقیات مشتاق حسین نے جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے اور مسافروں کو یرغمال بنانے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام یرغمالیوں کو بحفاظت بازیاب کرایا اور 33 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا۔ مشتاق حسین کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے معصوم شہریوں کو ڈھال بنانے کی بزدلانہ کوشش کی، لیکن پاک فوج اور قانون نافذ...
پاکستانیوں کو مل رہی ہے والٹ اور اے ٹی ایم کارڈ رکھنے کے جھنجھٹ سے آزادی کیونکہ گوگل نے گوگل والٹ متعارف کرا دیا ہے۔ پیسہ ہر انسان کی ضرورت ہے۔ کوئی بھی شخص جب گھر سے باہر نکلتا ہے تو وہ اپنی ساتھ لازمی طور پر والٹ اور اے ٹی ایم کارڈ ضرور رکھتا ہے لیکن اب پاکستانیوں کو یہ سب کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ گوگل نے پاکستان میں اپنا موبائل پیمنٹ سسٹم ’’گوگل والٹ‘‘ متعارف کرا دیا ہے۔گوگل والٹ ہے تو پھر نہ نقد رقم کی ضرورت اور نہ ہی اے ٹی ایم کارڈ کی۔ یہ والٹ اسمارٹ فون کے ذریعہ ہی ہر قسم کی ادائیگی یقینی بنا کر آپ کو فکروں سے آزاد کر دے...
جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے ہائیکورٹ بار ملتان کے صدر کا کہنا تھا کہ معصوم لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا بزدلانہ کاروائی ہے، جس کو جتنا کنڈم کیا جائے کم ہے، دہشت گردی کو روکنے اور عوام کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر محمد اظہر خان مغل ایڈووکیٹ نے جعفر ایکسپریس میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جعفر ایکسپریس میں کامیاب آپریشن اور لوگوں کو با حفاظت بچانے پر اداروں کو سلام پیش کرتے ہیں، پاکستان میں ایک بار پھر بڑھتی ہوئی دہشت گردی امن کے لئے...
پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز میں جرمنی سے جدید ٹیکنالوجی کے حامل نئے پرنٹرز پہنچا دیئے گئے۔درآمد کیے گئے ان پرنٹرز میں دو جدید ای پرنٹرز اور چھ ڈیسک ٹاپ پرنٹرز شامل ہیں،پرنٹرز کی انسٹالیشن کے لئے غیر ملکی تکنیکی ٹیم بھی پاکستان پہنچ گئی ہے۔ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے ای پرنٹرز سیکشن کا دورہ کیا اور پرنٹرز کی انسٹالیشن کے عمل پر بریفنگ لی،بتایا گیا کہ غیر ملکی ٹیم جلد انسٹالیشن کا عمل مکمل کرے گی۔یہ جدید پرنٹرز ایک گھنٹے میں ایک ہزار پاسپورٹس پرنٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں.جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پرنٹنگ کے معیار میں بھی بہتری آئے گی۔ڈی جی پاسپورٹس نے کہا کہ اپریل میں مزید ای پرنٹرز بھی پاکستان پہنچیں گے .جس سے پاسپورٹ...
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان جاری سات ارب ڈالر قرضہ پروگرام کے پہلے نظر ثانی جائزے لے لیے جاری مذاکرات میں عالمی ادارے کی جانب سے پاکستان کے موجودہ مالی سال میں ٹیکس وصولی کے ٹارگٹ میں کمی پر رضامندی ظاہر کی گئی ہے. برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق عالمی ادارے اور پاکستان کے حکام کے درمیان جاری مذاکرات میں قرض پروگرام میں ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط جاری کرنے کے لیے پاکستان میں ٹیکس وصولیوں زیر بحث ہیں پاکستان میں موجودہ مالی سال کے پہلے آٹھ مہینوں میں ٹیکس وصولی کے ہدف سے چھ سو ارب روپے کم جمع کیے گئے ہیں. رپورٹ کے مطابق پاکستان کے فیڈرل بورڈ آف رنونیو کی جانب...
بیجنگ :بیجنگ میں ” انسداد علیحدگی قانون” کے نفاذ کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔جمعہ کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لہ جی نے اس سمپوزیم میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تائیوان کی علیحدگی پسند سرگرمیوں کے خلاف سختی سے کریک ڈاؤن کرنا چاہیے، بیرونی مداخلت کو روکنا چاہیے اور قومی وحدت کے عظیم مقصد کو غیرمتزلزل طور پر آگے بڑھانا چاہیے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ گزشتہ 20 سالوں میں، خاص طور پر کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد...
اسلام آباد: پاکستان نے صنعتی کاروبار کو دستاویزی شکل دینے کے لیے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی ہے۔ آئی ایم ایف شرط کے تحت پاکستان میں صنعتی شعبے کی پیداوار مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ویڈیو نگرانی کے لیے ڈیجیٹل آئی کے نام سے سافٹ ویئر نصب کیا جائے گا۔ اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس رولز 2006 میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صنعتی اشیاء کی پیداوار کی الیکٹرانک ویڈیو نگرانی ہوگی، اس کے لیے سافٹ ویئر نصب کیا جائے گا۔ سینٹرل کنٹرول یونٹ قائم ہوگا۔ ایف بی آر کو پیداوار کے بارے میں رئیل ٹائم ڈیٹا فراہم...
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر ریناکیونکا نے الگ الگ ملاقات کی ہے. جس میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیاپی ایم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس ٹرین پر حالیہ دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں اظہار تعزیت پر یورپی یونین کی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نےملک سے دہشت گردی کی عفریت کے خاتمے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے بتایا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے ان تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور پاکستان کی یورپی یونین کے ساتھ...
جنوبی وزیرستان لوئر میں اعظم ورسک بازار میں مسجد کے اندر دھماکہ ہوا ہے جس میں جے یو آئی(ف) کے رہنما ء زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ نماز جمعہ کے د وران مسجد میں ہوا،ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر مولانا عبداللہ ندیم بھی زخمی ہو ئے ہیں،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور کارروائی شروع کر دی،ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا منتقل کردیا گیا ہے،پولیس کے مطابق دھماکہ مولانا عبدالعزیزمسجد کے خطیب اور جمعیت علماءاسلام وانا کے امیر مولانا عبداللہ ندیم پرہوا،دھماکے میں مولانا عبداللہ ندیم سمیت متعدد افرادزخمی ہوئے ہیںجبکہ ہلاکتوں کا خدشہ...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی کے سوال کے جواب میں پاک فوج کے ترجمان نے ملک میں بڑھتی دہشتگردی کی اصل وجہ بے نقاب کردی۔ تفصیل کے مطابق خاتون صحافی نے سوال کیا کہ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ فوج اور سیکیورٹی فورسز کے آپریشن جاری ہیں لیکن اس کے باوجود ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا، اس کی وجوہات کیا ہیں۔ اس کے جواب میں پاک فوج کے ترجمان احمد شریف نے بتایاکہ دہشتگردوں کے خلاف فوج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ قوم بھی لڑتے ہیں، ایک نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا تھا جس کے 14 نقاط تھے ۔ نیشنل ایکشن پلان میں...
کراچی: لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی پرواز کی ایک پہیے کے بغیر لینڈنگ کے معاملے پر ایئربس کمپنی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ایئر بس نے پی آئی اے سے ٹیکنیکل تفصیلات طلب کرتے ہوئے طیارہ پی کے 306 رجسٹریشن نمبر AP-BLS کا مکمل فلائٹ ڈیٹا اور چیک لسٹ مانگ لی۔ کمپنی نے لینڈنگ گیئر سمیت دیگر رپورٹس بھی طلب کر لی ہیں۔ بدھ کی شب لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد انکشاف ہوا کہ طیارے کے پچھلے ٹائروں میں سے ایک غائب تھا۔ تین دن گزرنے کے باوجود کراچی ایئرپورٹ کے اطراف گرنے والے پہیے کا سراغ نہیں مل سکا، جبکہ پی آئی اے انتظامیہ اسے تلاش کرنے میں ناکام رہی۔ ذرائع...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے قومی ٹیم کی حالیہ ناکامیوں پر کھل کر بات کرتے ہوئے اس تباہی کے اصل ذمہ داروں کی نشاندہی کر دی ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ خود ہی اپنی سب سے بڑی دشمن بن چکی ہے اور اہم فیصلے ذاتی ایجنڈوں کے تحت کیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ٹیم مسلسل زوال کا شکار ہے مکی آرتھر کی حمایت میں جیسن گلیسپی کا بیان حال ہی میں سابق پاکستانی کوچ جیسن گلیسپی نے قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کو "مسخرہ" قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستان ٹیم کی ناکامی کے ذمہ داروں میں شامل ہیں اب مکی آرتھر نے بھی ان کی...

جعفرایکسپریس پر حملہ لیکن اس سے پہلے دہشتگردوں نے کس مقام کو نشانہ بنایا تھا؟ پاک فوج کے ترجمان نے اعلان کردیا
راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے سے پہلے دہشتگردوں نے ایف سی کی چوکی پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں تین اہلکار شہید ہوئے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ " آئی ایس پی آر" کے ڈی جی نے بتایا کہ ایف سی کی چوکی پر حملہ کے بعد گروپوں میں موجود دہشتگردوں نے بلندی پر اپنی پوزیشن سنبھالی اور مسافروں کوپھر یرغمال بنایا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ٹولے نے بچوں اور عورتوں کو ٹرین میں رکھا اورباقیوں نے مردوں کو الگ کرلیا، اس کے ساتھ ہی ایک انفارمیشنل وار فیئر بھی چل رہی تھی ۔ ایسا...
اماراتی سرمایہ کاری گروپ ایم جی ایکس نے دنیا کے سب سے بڑے کرپٹو ایکسچینج بائنانس میں 2 ارب ڈالر کی بڑی سرمایہ کاری کر دی، جس سے متحدہ عرب امارات اور کرپٹو مارکیٹ کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہو گئے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، یہ معاہدہ کرپٹو انڈسٹری میں اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری میں سے ایک ہے، جسے بائنانس نے اپنی پہلی ادارہ جاتی سرمایہ کاری قرار دیا ہے۔ اس ڈیل کے تحت ایم جی ایکس، بائنانس کا اقلیتی شیئر ہولڈر بن جائے گا اور اسٹیبل کوائن میں سرمایہ کاری کرے گا، جو ڈالر جیسی روایتی کرنسی سے منسلک ایک مخصوص کرپٹو کرنسی ہے۔ بائنانس اور ایم جی ایکس دونوں نے...
نئی دہلی/کابل(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 مارچ ۔2025 )بھارت نے پاکستان کی جانب سے ٹرین ہائی جیکنگ کے سمیت دہشت گردی اور تشدد کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزامات کو مستردکردیا ہے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم پاکستان کی جانب سے لگائے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہیں پوری دنیا کو پتا ہے کہ عالمی دہشت گردی کا مرکز کہاں ہے پاکستان کو اپنے اندرونی مسائل اور ناکامیوں کے لیے دوسروں پر الزام تراشی کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے.(جاری ہے) قبل ازیں پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے بریفنگ میں کہا تھا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کی سازش غیر ممالک...

جنوبی وزیرستان: مسجد میں بم دھماکا، جے یو آئی کے رہنما مولانا عبداللہ ندیم سمیت متعدد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ
جنوبی وزیرستان لوئر کے اعظم ورسک بازار میں بم دھماکا ہوا ہے جس میں جے یو آئی کے رہنما مولانا عبداللہ ندیم سمیت متعدد زخمی ہوئے ہیں ، ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ دھماکا مسجد کے اندر ہوا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ مسجد کے خطیب اور جمعیت علماء اسلام وانا کے امیر مولانا عبداللہ ندیم پر ہوا۔ دھماکے میں مولانا عبداللہ ندیم سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاکتوں کا خدشہ ہے کیونکہ زخمیوں میں بعض کی حالت انتہائی نازک ہے۔ واضح رہے کہ مولانا عبداللہ ندیم پر اس سے پہلے بھی کالوشہ کے مقام پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی...
محکمہ انسدادِ منشیات نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے بعد بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کر لی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق بلوچستان کے شہر واشک کے علاقے ماشکیل میں کارروائی کر کے 500 کلو افیون، 50 کلو آئس بر آمد کر لی ۔کوئٹہ کے علاقے بلیلی روڈ کے قریب ایک کار سے 3 کلو آئس بر آمد کی گئی ۔بلیلی روڈ پر ہونے والی کارروائی میں ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا ۔
ڈی آئی خان: جنوبی وزیرستان میں مسجد کے اندر دھماکا ہوا، جس میں جے یو آئی کے رہنما زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں مسجد کے اندر دھماکا ہوا، جس میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما مولانا عبداللہ زخمی ہو گئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور کارروائی شروع کی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال وانا منتقل کردیا گیا ہے۔
جنوبی وزیرستان کی مسجد میں دھماکا، جے یو آئی کے ضلعی امیر سمیت 4 افراد زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز جنوبی وزیرستان کے اعظم ورسک بازار کی مسجد میں دھماکے سے جے یو آئی کے ضلعی امیر سمیت متعدد افراد کے زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق دھماکا اعظم ورسک کی مسجد میں دھماکا ہوا، دھماکے میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ڈی پی او آصف بہادر نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکا خیز مواد مسجد میں نصب تھا، دھماکے میں جے یوآئی کے ضلعی امیر عبداللہ ندیم سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔
جنوبی وزیرستان لوئر میں اعظم ورسک بازار میں مسجد کے اندر دھماکہ ہوا ہے۔ پولیس کےمطابق دھماکہ مولنا عبدالعزیزمسجد کے خطیب جمعیت علماء اسلام وانا کے آمیر مولانا عبداللہ ندیم پرہوا،دھماکے میں مولانا عبداللہ ندیم سمیت متعدد افرادزخمی ہوئےجبکہ ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔، مولانا عبداللہ ندیم پر اس سے پہلے بھی کالوشہ کے مقام پر ریموٹ کنٹرول دھماکہ ہواتھا۔جس میں وہ زخمی ھوگئے تھے۔ Post Views: 1
گلگت بلتستان میں 4 نایاب برفانی تودے کی موجودگی سامنے آئی ہے۔ برفانی تیندوے کی موجودگی حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی صحت کے لئے خوش آئند خبر ہے۔ برفانی چیتوں کی شاندار تصویر وائلڈ لائف واچر سخاوت علی اور چیف کنزرویٹر پارکس اینڈ وائلڈ لائف، فاریسٹ، وائلڈ لائف اینڈ انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ، گلگت بلتستان ڈاکٹر ذاکر حسین نے گلگت بلتستان کے پہاڑوں سے حاصل کی۔ ماہرین کے مطابق برفانی تیندوے عام طور پر چھپ کر رہنے والے جانور ہوتے ہیں اور ان کا اس طرح نظر آنا ایک غیر معمولی واقعہ ہے جو اس خطے میں ان کی افزائش اور بہتر ماحول کی علامت ہو سکتا ہے۔ برفانی تیندوا دنیا کے نایاب اور معدومیت کے خطرے سے دوچار جانوروں میں شامل...
—فائل فوٹو پاکستان کے شمال اور مقبوضہ کشمیر میں مختلف مقامات پر زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مقامی وقت کے مطابق رات 2 بج کر 50 منٹ پر لداخ، لیہہ اور کارگل میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔بھارتی ادارے نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اشاریہ 2 تھی۔ سوات میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈسوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیے گئے۔ زلزلے سے کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ پاکستان کے شمالی علاقہ جات سوات، مینگورہ اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے...
پاکستان اور نیوزی لینڈ کےدرمیان 16 تاریخ سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔ ٹرافی کی رونمائی کرائسٹ چرچ کے خوبصورت مقام پورٹ ہلز پر کی گئی۔ اس موقع پر پاکستان کی جانب سے کپتان محمد حارث اور نیوزی لینڈ کے کپتان ایش سودھی نے ٹی20 ٹرافی کی رونمائی میں شرکت کی۔ دونوں ٹیموں کےدرمیان 5 ٹی20 میچز کی سیریز کاپہلا میچ 16 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ Post Views: 1
پشاور: ترجمان پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیر دفاع بلوچستان واقعے کی ذمے داری قبول کرکے مستعفی ہو جائیں۔ خواجہ آصف کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیر دفاع کا خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کو بسانے کا بیان گمراہ کن اور بے بنیاد ہے۔ ایسے الزامات لگانے کا مقصد وفاقی حکومت کی دہشت گردی کے خلاف ناکامی کو چھپانے کی ایک ناکام کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کسی ایک دہشت گرد کی نشاندہی کریں جو خیبر پختونخوا میں بسایا گیا ہو۔اگر وزیر دفاع کو واقعی دہشت گردوں کے بسائے جانے کا علم ہے تو الزامات لگانے کے بجائے ان کے خلاف کارروائی...
امریکہ میں ہونے والے 9/11 کے حملے تاریخ کے سب سے المناک واقعات میں سے ایک مانے جاتے ہیں اور جو اس وقت وہاں موجود تھے وہ آج بھی اس حادثے کو یاد کرکے خوفزدہ ہوجاتے ہیں۔ بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان بھی بدقسمتی سے 9/11 کے وقت نیویارک میں اپنی اہلیہ گوری خان، بیٹے آریان اور کرن جوہر کی والدہ ہیرو جوہر کے ساتھ موجود تھے۔ بعد میں انہوں نے اپنی مشہور فلم ’مائی نیم از خان‘ کی تشہیر کے دوران اپنے تجربے کے بارے میں بتایا کہ اس واقعے کے وقت وہاں ہونا کتنا حیران کن اور خوفناک تھا۔ اداکار نے بتایا کہ انہیں صبح ہیرو جوہر نے ہڑبڑی میں جگایا اور ٹی وی کھول...
ہولی کے تہوار کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کا پیغام، میں پاکستان بھر میں ہندو برادری کو ہولی کے پرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں. یہ تہوار جو بہار کی آمد کا اعلان اور محبت اور اچھائی کی فتح کی علامت ہے، ایک متحرک توانائی کا احساس دلاتا ہے. نئی شروعات اور تجدید تعلقات کی مضبوطی کا جشن مناتے ہوئے، یہ دن ایک مضبوط، زیادہ متحد قوم کی تعمیر کی اہمیت اور تمام شہریوں کی شمولیت کو اجاگر کرتا ہے۔ رنگوں کا یہ تہوار آپ کی زندگیوں کو خوشیوں، صحت کی کامیابیوں اور خوشحالی سے بھر دے۔
اسلام آباد: پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) کے چیئرمین سجاد مصطفی سید نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آئی ٹی انڈسٹری کے لیے 10 سالہ فکسڈ ٹیکس رجیم نافذ کیا جائے، جو 2025 سے 2035 تک مؤثر ہو۔ انہوں نے وضاحت کی کہ موجودہ فکسڈ ٹیکس نظام کے تحت پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (PSEB) سے رجسٹرڈ آئی ٹی کمپنیوں پر صرف 0.25 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوتا ہے، جو کہ انڈسٹری کی ترقی کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت غیر ملکی سرمایہ کاری (FDI) پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کی طرف راغب ہو رہی ہے، اور اگر پالیسی سازوں نے درست فیصلے کیے تو پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر...
تحریک منہاج القرآن کے صدر کا کہنا ہے کہ دکھی اور مستحق انسانیت کی خدمت کے جذبے سےا یک ایسا فلاحی معاشرہ وجود میں آتا ہے جس کی اساس باہمی محبت و مروت، انسان دوستی و درد مندی و غم خواری کی لافانی قدروں پر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ روزہ قربانی اور ایثار کا ایک مکمل عملی نمونہ ہے جو ہمیں دوسروں کیلئے جینے، اپنی خواہشات پر قابو پانے اور اللہ کی رضا کیلئے قربانی دینے کا درس دیتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ روزہ صبر اور قوت برداشت کے اوصاف پیدا کرتا ہے۔ روزہ بہترین عبادت اور طبی و روحانی فیوض و برکات کا ذریعہ ہے۔...
ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بلوچستان میں مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے پر پاکستان کی قیادت سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ روسی سفارتخانے کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر جاری بیان میں پیوٹن نے پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا، جنہوں نے کامیاب آپریشن کے ذریعے یرغمالیوں کو بچایا۔ اپنے تعزیتی پیغام میں صدر پیوٹن نے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، "جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کے افسوسناک نتائج پر دلی تعزیت قبول کریں۔" انہوں نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس بزدلانہ کارروائی میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی نشانہ بنے، جو...
لاہور(نیوز ڈیسک) ملک کے کئی شہروں میں ابر رحمت ہوئی۔ پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش ہوئی، مری میں بھی بادل برسے، پنجاب میں منڈی بہاؤالدین، چکوال، اٹک، گجرات اور جہلم میں بارش ہوئی۔ خیبرپختونخوا میں چترال، کالام، بالاکوٹ اور بنوں میں بادل برسے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے کئی مقامات پر بارش ہوئی۔ Post Views: 1
ایک اور برٹش پاکستانی ہاؤس آف لارڈز برطانیہ کے تاحیات رکن بن گئے ہیں۔ ان کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع چکسواری ہے۔ لارڈ شفق محمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میری سیاست میں آمد اتفاقیہ تھی، میں کمیونٹی میں ایک شکایت کے لیے گیا تھا لیکن انہوں نے مجھے خود مسائل کے حل کے لیے سرگرم کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے والد اور نانا کشمیر میں لوہے کا کام کرتے تھے۔ مزید پڑھیں: قرآن پر حلف اٹھانے والی پہلی خاتون برطانوی لارڈ چانسلر کون ہیں؟ لارڈ شفق محمد نے بتایا کہ وہ جب برطانیہ آئے تھے تو انہوں نے ایک دکان پر کام کرکے اپنے کیریئر کا آگے بڑھایا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ میں...
—فائل فوٹو محکمۂ انسدادِ منشیات (اے این ایف) نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے بعد بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کر لی۔ اے این ایف کی 14 کارروائیاں، 1 ٹن 74 کلو منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتاراینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف 14 مختلف کارروائیوں میں 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق بلوچستان کے شہر واشک کے علاقے ماشکیل میں کارروائی کر کے 500 کلو افیون، 50 کلو آئس بر آمد کر لی ہے۔کوئٹہ کے علاقے بلیلی روڈ کے قریب 1 کار سے 3 کلو آئس بر آمد کی گئی ہے۔ بلیلی روڈ پر ہونے والی کارروائی میں 1 ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا...
ویب ڈیسک:پاکستان کی معاشی کارکردگی سے آئی ایم ایف اب تک مطمئن ہے، جون کے آخر تک کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا جس پر آئی ایم ایف کو منا لیا گیا۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کا آج مذاکرات کا آخری دن ہوگا، ٹیکنیکل سیشن کے بعد پالیسی سطح کے مذاکرات بھی آج مکمل ہو جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کی وزیر خزانہ سے ملاقات شیڈول ہے جبکہ وزیر خزانہ کی طرف سے وفد کے اعزاز میں افطار ڈنر پر بھی ملاقات ہوگی۔ ٹرمپ سے نیٹو کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات، روس، یوکرین جنگ بارے تبادلہ خیال مذاکرات مکمل ہونے پر وفد اپنی جائزہ رپورٹ مرتب کرے گا جس کے بعد ایگزیکٹیو بورڈ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جمعرات کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ۔تاہم بالائی خیبرپختونخوا ،خطہ پو ٹھو ہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اوربلند وبالاپہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان۔ جمعه کے روز شمال مشر قی بلو چستان، خیبرپختونخوا ، بالائی/وسطی پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اوربلند وبالاپہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان۔شام/رات کے دوران جنو بی پنجاب اور بالائی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش کی تو قع ۔ ملک کےدیگر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ۔ گذشتہ 24...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والوں کو کثیر جہتی حکمت عملی کے ذریعے جہنم رسید کیا گیا، دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دینے والوں کی تضحیک کرنا سب سے بڑا جرم ہے۔ اے پی پی کے مطابق کوئٹہ میں سیاسی قیادت سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں حکومت کے غیرمتزلزل عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی پاکستان کی ترقی و خوشحالی ہے۔ دہشتگردوں کے ملک میں تقسیم پیدا کرنے کے حربوں کو ناکام بنانے کے لیے یکجہتی کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بولان میں سانحہ جعفر ایکسپریس پر پوری قوم افسردہ ہے، اس ٹرین میں 400 سے زائد نہتے...
بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پی ایم ڈی سی کی جانب سے بلوچستان اور ضم شدہ اضلاع کی میڈیکل سیٹوں کی کمی کا فیصلہ کالعدم قرار دینے سے متعلق قرار داد بھی پیش کی جائیگی۔ اسمبلی اجلاس میں گوادر میں فشریز ٹریننگ سینٹر کی مکمل فعالی سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر اڑھائی بجے ہوگا، اجلاس میں ژوب بائی پاس منصوبے پر کام کے آغاز سے متعلق قرار داد پیش کی جائیگی۔ اجلاس میں بلوچستان کے ماہی گیروں کے لئے ماہی گیرکارڈ کے اجرا سے متعلق قرارداد پیش کی جائیگی، دینی مدارس کے طلبا و طالبات کے لئے سکالرشپ پروگرام شروع کرنے سے متعلق قرار داد پیش کی جائیگی۔ ...
پاکستانی جرگہ کے سربراہ سید جواد حسین کاظمی نے کہا کہ گزشتہ روز افغان جرگہ کے ساتھ طورخم سرحد کشیدگی کے خاتمے پر ڈیڈلاک پیدا ہوا تھا، افغان جرگہ کے تحفظات تھے۔ اسلام ٹائمز۔ طورخم سرحد کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستانی اور افغان جرگہ کے درمیان رابطے دوبارہ بحال ہوگئے۔ پاکستانی جرگہ کے سربراہ سید جواد حسین کاظمی نے کہا کہ گزشتہ روز افغان جرگہ کے ساتھ طورخم سرحد کشیدگی کے خاتمے پر ڈیڈلاک پیدا ہوا تھا، افغان جرگہ کے تحفظات تھے کہ پاکستان کی طرف سے فراہم کردہ جرگہ لسٹ میں بغیر مشاورت اور یکطرفہ طور پر ردوبدل کیا گیا ہے جس میں 50 سے زائد غیر متعلقہ افراد کو شامل کیا گیا۔ سید جواد حسین کاظمی نے...
روسی صدر کا کہنا تھا کہ ہم دشمنی ختم کرنے کی تجاویز سے اتفاق کرتے ہیں، ہم جنگ بندی کیلئے تیار ہیں لیکن اس میں بہت سی باریکیاں ہیں۔ صدر نے کہا کہ یوکرین جنگ بندی سے طویل مدتی امن قائم ہونا چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین جنگ بندی کیلئے امریکی تجویز پر ردعمل دے دیا۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ ہم دشمنی ختم کرنے کی تجاویز سے اتفاق کرتے ہیں، ہم جنگ بندی کیلئے تیار ہیں لیکن اس میں بہت سی باریکیاں ہیں۔ صدر پیوٹن نے کہا کہ یوکرین جنگ بندی سے طویل مدتی امن قائم ہونا چاہئے، روس یوکرین کے ساتھ 30 روزہ جنگ بندی کی حمایت کرتا ہے۔ خبر ایجنسی...
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق 7 مارچ تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 15 ارب 92 کروڑ ڈالر رہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 7 مارچ کو ختم ہوئے کاروباری ہفتے میں 5 کروڑ 51 لاکھ ڈالر بڑھے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق 7 مارچ تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 15 ارب 92 کروڑ ڈالر رہے۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 15 کروڑ 16 لاکھ ڈالر کم ہو کر 11 ارب 9 کروڑ ڈالر، جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 20 کروڑ 67 لاکھ ڈالر اضافے سے 4 ارب 83 کروڑ ڈالر رہے۔
whale intl نامی ایک ایپ کے ذریعے بٹ کوائن میں سرمایہ کاری کا لالچ دیا گیا تھا جس میں ہنزہ کے زیادہ تر لوگوں نے لاکھوں روپے لگا لیے تھے، سکردو سے بھی کئی لوگوں نے اس ایپ میں سرمایہ کاری کی ہوئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ بٹ کوائن میں سرمایہ کاری کے نام پر گلگت بلتستان سے اربوں روپے لوٹ لیے گئے۔ زیادہ تر متاثرین کا تعلق ہنزہ سے بتایا جاتا ہے جبکہ بلتستان سے بھی کئی لوگ لاکھوں روپے سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق whale intl نامی ایک ایپ کے ذریعے بٹ کوائن میں سرمایہ کاری کا لالچ دیا گیا تھا جس میں ہنزہ کے زیادہ تر لوگوں نے لاکھوں روپے لگا لیے تھے، سکردو سے...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کو ناقابل معافی جرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ہر کوشش کا پوری طاقت سے مقابلہ کیا جائے گا۔ پاکستان کی مسلح افواج نے پہلے ہی بروقت اور فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے یرغمالیوں کو بازیاب کرایا اور دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ ذمہ داروں کے ساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں کو بغیر کسی ہچکچاہٹ یا رحم کے شکار کرکے ختم کردیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:دہشتگردوں کی کارروائیوں کو بلوچیت سے جوڑنا غلط ہے، سرفراز بگٹی وہ دورہ کوئٹہ کے موقع پر ہونے والے اعلیٰ سطحی سیکیورٹی کانفرنس خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر آرمی...
برطانیہ نے غیر قانونی تارکین وطن کے داخلے کو روکنے کے لیے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کردیا لیکن اس اقدام سے مختلف ممالک کے مسافر بھی متاثر ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: وہ غلطیاں جن سے آپ کا ویزا مسترد ہو سکتا ہے نئی پالیسی میں بنیادی طور پر الیکٹرانک ٹریول اتھارٹی (ای ٹی اے) سسٹم متعارف کراتے ہوئے ویزا پالیسیوں میں کچھ ایڈجسٹمنٹس کی گئی ہیں۔ برطانیہ نے ویزا سے مستثنیٰ ممالک کے مسافروں کی آمد سے قبل ان کی پری اسکریننگ کےلیے ای ٹی اے سسٹم نافذ کیا ہے جو مسافروں کے پاسپورٹ کے ساتھ الیکٹرانک طور پر منسلک کیا جائے گا جو 2 سال یا پاسپورٹ مدت ایکسپائر ہونے تک قابل عمل ہوگا۔ مزید پڑھیے: نئی ویزا پالیسی:...
ہفتہ میں دو دن تمام اضلاع میں روڈ پر احتجاج ہو گا، البتہ سائلین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضمانت، نیا حکم امتناعی، سپر داری کی درخواستوں میں دائری کی حد تک وکلاء کو عدالتوں میں پیش ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وکلاء کی جانب سے جاری ہڑتال کو 5 اپریل 2025ء تک توثیق دی ہے جبکہ ہفتہ میں دو دن تمام اضلاع میں روڈ پر احتجاج ہو گا، البتہ سائلین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضمانت، نیا حکم امتناعی، سپر داری کی درخواستوں میں دائری کی حد تک وکلاء کو عدالتوں میں پیش ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔ گلگت بلتستان بار کونسل، ہائی کورٹ بار...

بھارتی میڈیا کی بنگلا دیش کیخلاف بھی زہر افشانی، فوج میں پاکستان کے حامی جنرل کی بغاوت کی کوشش کا الزام
بھارتی میڈیا کی بنگلا دیش کیخلاف بھی زہر افشانی، فوج میں پاکستان کے حامی جنرل کی جانب سے بغاوت کی کوشش کا الزام بنگلا دیش کی فوج نے بھارتی میڈیا کی جانب سے کیے جانے والے بغاوت کے جھوٹے پروپیگنڈے کی سختی سے تردید کردی۔ بنگلا دیش کی فوج نے بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی اُن خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بنگلا دیش کی فوج میں بغاوت کے آثار پائے جا رہے ہیں اورفوجی افسر جنرل فیض الرحمان کو مبینہ بغاوت کے الزام کے تحت زیر نگرانی رکھا گیا ہے۔ بنگلا دیشی فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی میڈیا پر آنے والی...
بلوچستان کے ضلع کچھی میں زیرتعمیر ڈیم پر نامعلوم افرادکا حملہ،7 مزدور اغوا کرلیے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز کوئٹہ(سب نیوز )بلوچستان کے ضلع کچھی میں زیر تعمیر ڈیم پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا اور وہاں کام کرنے والے7 مزدور اغوا کرلیے۔لیویز حکام کے مطابق ضلع کچھی کے علاقے سنی میں نامعلوم افراد نے زیر تعمیر ڈیم پر حملہ کیا۔ لیویز حکام کے مطابق حملہ آوروں نے ڈیم کی تعمیر کے لیے موجود مشینری کو آگ لگادی۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد جاتے ہوئے ڈیم پر کام کرنے والے 7 مزدوروں کو بھی اغوا کرکے لیگئے۔
کمانڈربحرین نیشنل گارڈز کا اسلام آباد میں جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز اور ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، عسکری قائدین سے ملاقاتوں میں دوطرفہ فوجی تعاون اورتربیت کے شعبےمیں تعلقات کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور کمانڈربحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ کی ملاقات میں علاقائی صورتحال اورسیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ائیرہیڈکوارٹرز پہنچنے پر ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے جنرل محمدبن عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ کی ملاقات ہوئی ۔ کمانڈر بحرین نیشنل گارڈز نے پاکستان ایئرفورس کی غیرمعمولی پیشہ ورانہ مہارت کوسراہا ۔ اور فضائیہ سےفضائیہ تعاون بڑھانےکی خواہش ظاہر کی ۔ بحرین ایئرفورس کی...
ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی خصوصی سفارش پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ہونہار سکالرشپ کا دائرہ کار گلگت بلتستان کے طلبا و طالبات تک بڑھانے کی منظوری دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی خصوصی سفارش پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ہونہار سکالرشپ کا دائرہ کار گلگت بلتستان کے طلبا و طالبات تک بڑھانے کی منظوری دی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو خصوصی مراسلہ میں مریم نواز کی علم دوست پالیسیوں اور اصلاحات کی تعریف کرتے ہوئے پنجاب کے پروفیشنل تعلیمی اداروں میں...
طورخم سرحدی گزرگاہ کشیدگی کے باعث 20ویں روز بھی بند ہے، افغان جرگے کو پاکستانی جرگہ ممبر کی نئی لسٹ دے دی گئی، پاکستانی جرگہ اب 50 ارکان پر مشتمل ہوگا۔طورخم سرحد پر کشیدگی کے خاتمے کےلیے ہونے والے مذاکرات پر پاکستانی جرگے نے افغان جرگے کے تحفظات دور کردیے۔ افغان جرگے نے گزشتہ روز پاکستانی جرگہ ممبران کی لسٹ میں ردوبدل پر اعتراض کیا تھا۔ پاکستانی جرگہ ممبر کا کہنا ہے کہ افغان جرگے کو پاکستانی جرگہ ممبر کی نئی لسٹ دے دی گئی ہے۔ ایک دو روز میں پاک افغان جرگے کے درمیان مذاکرات متوقع ہیں، اس دوران طورخم سرحد پر فائر بندی کا معاہدہ برقرار رہے گا۔ افغان جرگہ مذاکرات کے بغیر طورخم سے کابل روانہ ہوگیاافغان جرگے...
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ آج حکومت اور اپوزیشن طے کریں کہ اگلے دس سال ملک کو کیسے چلانا ہے؟ قومی ایجنڈا بنانے کی ضرورت ہے، سندھ میں بدترین حکمرانی ہوگی تو دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوگا، بلوچستان میں آپریشن ہوگا تو وہاں سے دہشت گرد کراچی بھاگیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا دوبارہ جائزہ لینے کی ضرورت ہے، وزیراعظم سانحہ جعفر ایکسپریس پر اے پی سی بلائیں جو قومی ایجنڈا طے کرے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم بلوچستان...
پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے جدید دور کی کرکٹ کے لیے پاکستان ٹیم کی ذہنیت پر شدید تنقید کر دی۔ گزشتہ برس آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہونے والے 36 سالہ آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کی پرانی سوچ کے متعلق ان کی بارہا تنبیہوں پر ان کے ساتھی کرکٹرز اور ٹیم منیجمنٹ نے ان کا مذاق بنایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ برسوں سے یہ بات کر رہے ہیں اور لوگ ان کی بات پر ہنستے تھے۔ یہاں تک کے ٹیم میٹنگزمیں انہوں نے نشاندہی کی کہ دنیا ایک مختلف راستے پر چل رہی ہے اور ہم اس ہی پُرانے راستے پر۔ عماد وسیم کی جانب سے یہ...
پاکستان اور نیوزی لینڈ کےدرمیان 16 تاریخ سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔ ٹرافی کی رونمائی کرائسٹ چرچ کے خوبصورت مقام پورٹ ہلز پر کی گئی۔موقع پر پاکستان کی جانب سے محمد حارث اورنیوزی لینڈ کے ایش سودھی نے ٹی ٹوئنٹی ٹرافی کی رونمائی کی۔ دونوں ٹیموں کےدرمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کاپہلا میچ 16 مارچ کو کھیلا جائے گا۔