مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ کی تباہی کے ذمہ داروں کو بے نقاب کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے قومی ٹیم کی حالیہ ناکامیوں پر کھل کر بات کرتے ہوئے اس تباہی کے اصل ذمہ داروں کی نشاندہی کر دی ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ خود ہی اپنی سب سے بڑی دشمن بن چکی ہے اور اہم فیصلے ذاتی ایجنڈوں کے تحت کیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ٹیم مسلسل زوال کا شکار ہے مکی آرتھر کی حمایت میں جیسن گلیسپی کا بیان حال ہی میں سابق پاکستانی کوچ جیسن گلیسپی نے قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کو "مسخرہ" قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستان ٹیم کی ناکامی کے ذمہ داروں میں شامل ہیں اب مکی آرتھر نے بھی ان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ گلیسپی اور گیری کرسٹن جیسے کوچز پاکستان کرکٹ کو آگے لے جا سکتے تھے مگر انہیں جان بوجھ کر ہٹایا گیا مکی آرتھر نے جیسن گلیسپی کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ گلیسپی ایک حیرت انگیز کوچ اور شاندار انسان ہیں مگر پاکستان کرکٹ مسلسل اپنے ہی پاؤں پر کلہاڑی مار رہی ہے ملک میں بے پناہ کرکٹ ٹیلنٹ اور بہترین وسائل موجود ہونے کے باوجود ٹیم مسلسل افراتفری کا شکار ہے جو کہ واقعی افسوسناک ہے پاکستانی کرکٹ میں سازشوں کا تذکرہ مکی آرتھر نے مزید کہا کہ پاکستان نے بہترین کوچز کی خدمات حاصل کی تھیں مگر پھر وہی "مشینری" حرکت میں آ گئی جو پاکستان کرکٹ کے نظام کو کمزور کرتی ہے ان کا اشارہ کرکٹ بورڈ کی اندرونی سیاست اور غیر ضروری مداخلت کی طرف تھا جس کے باعث ٹیم کی کارکردگی مسلسل گرتی جا رہی ہے گزشتہ سال پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے جیسن گلیسپی اور گیری کرسٹن کو بالترتیب ریڈ اور وائٹ بال ٹیموں کی کوچنگ سونپی تھی مگر ٹیم سلیکشن میں ان کے اختیارات ختم کیے جانے کے بعد دونوں کوچز نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا مکی آرتھر کا پاکستان کرکٹ کے ساتھ سفر مکی آرتھر 2016 سے 2019 تک پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ رہے اور ان کی کوچنگ میں پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں چیمپئنز ٹرافی 2017 جیتی تاہم بعد میں ان کا معاہدہ ختم کر دیا گیا اور کوچنگ اسٹاف میں تبدیلیاں کی گئیں جنہیں آج بھی ماہرین پاکستان کرکٹ کے زوال کی ایک بڑی وجہ قرار دیتے ہیں
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان کرکٹ مکی آرتھر نے جیسن گلیسپی
پڑھیں:
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 اتوار کو ہوگا
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل اتوار کو ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح سوا 6 بجے شروع ہوگا۔
سیریز کے بقیہ 4 میچز18 مارچ ڈنیڈن۔21 مارچ آکلینڈ۔ 23مارچ ماؤنٹ مانگونوئی اور 26 مارچ ویلنگٹن میں کھیلے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
ٹی 20 سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کررہے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے زمبابوے کے خلاف سیریز میں قیادت کی تھی جو پاکستان نے 2،1 سے جیتی تھی۔
پاکستان ٹیم میں شاداب خان، محمد حارثم عمیر بن یوسف، حسن نواز، عبدالصمد، عرفان نیازی، خوشدل شاہ، عباس آفریدی، محمد علی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، سفیان مقیم، ابرار احمد، جہانداد خان اور عثمان خان شامل ہیں۔
حسن نواز اور عبدالصمد ڈومیسٹک کرکٹ میں متاثر کن کارکردگی کے سبب سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
پاکستان ٹیم نے کرائسٹ چرچ پہنچنے کے بعد کوچز کی نگرانی میں ٹریننگ سیشن کیا ہے اور کپتان سلمان علی آغا نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ٹیم کی تیاری اچھی ہے اور وہ سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی۔
سلمان علی آغا نے ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کی شمولیت کے بارے میں کہا کہ ان کھلاڑیوں کا سلیکشن ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی پر ہوا ہے اور ان کے لیے بہترین موقع ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ یہ نوجوان ٹیم ہے اور یہ سیریز میں بے خوف کرکٹ کھیلے گی۔
نیوزی لینڈ کی قیادت مائیکل بریسویل کررہے ہیں ان کی بھی بحیثیت کپتان یہ دوسری سیریز ہے ۔ اس سے قبل انہوں نے گزشتہ سال پاکستان میں کھیلی گئی سیریز میں قیادت کی تھی جو 2،2 سے برابر رہی تھی۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم میں 7 وہ کھلاڑی شامل ہیں جو حال ہی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلے تھے۔فاسٹ بولر بین سیئرز اور اسپنر اش سوڈھی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ کائل جیمی سن اور ول او راک کا سلیکشن پہلے 3 میچوں کے لیے ہوا ہے جبکہ میٹ ہنری فٹ ہونے کی صورت میں آخری 2 میچوں میں دستیاب ہونگے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ابتک 44 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے جاچکے ہیں جن میں پاکستان نے 23 میچز جیتے ہیں۔ نیوزی لینڈ نے 19 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ 2 میچز نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز پاکستان کرکٹ نیوزی لینڈ