عماد وسیم پر قومی ٹیم کے ارکان کیوں ہنستے تھے؛ کرکٹر نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے جدید دور کی کرکٹ کے لیے پاکستان ٹیم کی ذہنیت پر شدید تنقید کر دی۔
گزشتہ برس آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہونے والے 36 سالہ آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کی پرانی سوچ کے متعلق ان کی بارہا تنبیہوں پر ان کے ساتھی کرکٹرز اور ٹیم منیجمنٹ نے ان کا مذاق بنایا۔
انہوں نے کہا کہ وہ برسوں سے یہ بات کر رہے ہیں اور لوگ ان کی بات پر ہنستے تھے۔ یہاں تک کے ٹیم میٹنگزمیں انہوں نے نشاندہی کی کہ دنیا ایک مختلف راستے پر چل رہی ہے اور ہم اس ہی پُرانے راستے پر۔
عماد وسیم کی جانب سے یہ تبصرہ پاکستان ٹیم کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بدترین کارکردگی کے بعد سامنے آیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
قومی کرکٹ ٹیم ٹی 20 سیریز کے لیے لاہور سے نیوزی لینڈ روانہ
قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 میچز کھیلنے کے لیے لاہور سے براستہ دبئی نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔
پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کے مقامی وقت کے مطابق 13 مارچ کی شام کرائسٹ چرچ پہنچے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 16 مارچ سے شروع ہو گی۔
یہ بھی پڑھیے: دورہ نیوزی لینڈ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ لاہور میں جاری
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 16 سے 25 مارچ تک ہونے والے 5 ٹی 20 میچز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان یہ میچز کرائسٹ چرچ میں شروع ہوں گے جس میں کیوی ٹیم کی قیادت مائیکل بریسویل کریں گے۔
نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق کیوی اسکواڈ میں مائیکل بریسویل (کپتان)، فن ایلن، مارک چیپمین، جیکب ڈفی، زیک فوکس، مچ ہے، میٹ ہینری، کائل جیمیسن، ڈیرل مچل، جمی نیشم، ول او رورکی، ٹم رابن سن، بین سیئرز، ٹم سائفرٹ اور ایش سودھی شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
کرکٹ نیوزی لینڈ