تحریک منہاج القرآن کے صدر کا کہنا ہے کہ دکھی اور مستحق انسانیت کی خدمت کے جذبے سےا یک ایسا فلاحی معاشرہ وجود میں آتا ہے جس کی اساس باہمی محبت و مروت، انسان دوستی و درد مندی و غم خواری کی لافانی قدروں پر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ روزہ قربانی اور ایثار کا ایک مکمل عملی نمونہ ہے جو ہمیں دوسروں کیلئے جینے، اپنی خواہشات پر قابو پانے اور اللہ کی رضا کیلئے قربانی دینے کا درس دیتا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ روزہ صبر اور قوت برداشت کے اوصاف پیدا کرتا ہے۔ روزہ بہترین عبادت اور طبی و روحانی فیوض و برکات کا ذریعہ ہے۔ بھوک، پیاس پر قابو پا کر انسان اپنی خواہشات کو کنٹرول کرنا سیکھتا ہے۔ اس صبر کی بدولت انسان زندگی کے دیگر معاملات میں بھی مضبوط بن جاتا ہے اور مشکلات کا سامنا حوصلے اور ہمت سے کرتا ہے۔ روزہ انسان کے نفس اور قلب و باطن کو ہر قسم کی آلودگی اور کثافت سے پاک و صاف کر دیتا ہے۔ روزہ انسان کو تقویٰ اور پرہیزگاری کی راہ پر گامزن کرتا ہے۔ قرآن پاک میں ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ’’ اے ایمان والو تم پر روزے فرض کئے گئے ہیں۔ جیسے تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے تاکہ تم پرہیز گار بن جائو‘‘ یہ آیت روزے کے اصل مقصد کو واضح کرتی ہے کہ اس کے ذریعے دل میں اللہ کا خوف اور نیکی کی جستجو پیدا ہوتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہ تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ روزہ رکھنے والا بھوک اور پیاس کی شدت کو محسوس کرتا ہے جس سے اسے ان غریبوں اور ناداروں کا احساس ہوتا ہے جو ہر روز ایسی تکالیف کا سامنا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ احساس دل میں ایثار، ہمدردی اور دوسروں کی مدد کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھی اور مستحق انسانیت کی خدمت کے جذبے سےا یک ایسا فلاحی معاشرہ وجود میں آتا ہے جس کی اساس باہمی محبت و مروت، انسان دوستی و درد مندی و غم خواری کی لافانی قدروں پر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ روزہ قربانی اور ایثار کا ایک مکمل عملی نمونہ ہے جو ہمیں دوسروں کیلئے جینے، اپنی خواہشات پر قابو پانے اور اللہ کی رضا کیلئے قربانی دینے کا درس دیتا ہے۔ 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہ روزہ کرتا ہے

پڑھیں:

بلاول بھٹو نے وفاق سے 9 ارب روپے لیکر سندھ کے لوگوں کے حقوق کا سودا کر دیا: عمر ایوب

عمر ایوب— فائل فوٹو

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے الزام عائد کیا ہے کہ بلاول بھٹو نے وفاق سے 9 ارب روپے لے کر سندھ کے لوگوں کے حقوق کا سودا کر دیا۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ آج آصف علی زرداری کی تقریر کے جواب میں تقریر کی۔

انہوں نے کہا کہ کل شام بلوچستان میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا بلوچستان میں آگ لگی ہوئی ہے، ہم نے مطالبہ کیا کہ ایوان میں معمول کی کارروائی کے بجائے بلوچستان کا مسئلہ زیرِ بحث لایا جائے۔

اگر آپ غلط نہ ہوتے تو خٹک جیسے لوگ آپ کے وزیر نہ ہوتے، زرتاج گل

تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ اگر آپ غلط نہ ہوتے تو خٹک جیسے لوگ آپ کے وزیر نہ ہوتے۔

عمر ایوب نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی، پوری پی ٹی آئی اور کارکنان کی طرف سے اس سانحے کی مذمت کرتا ہوں، ہم اپنے جوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی دریائے سندھ پر نہریں بنانے والے منصوبے کے خلاف قرارداد تیار ہے، چھوٹے صوبوں کی مرضی کے بغیر نہروں کا یہ منصوبہ نہیں ہونا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • جامعہ این ای ڈی: غضنفر حسین مستقل رجسٹرار، صفی احمد زکائی ناظم امتحانات مقرر
  • بی جے پی عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دے رہی ہے، محبوبہ مفتی
  • روس یوکرین کے ساتھ 30 روزہ جنگ بندی کی حمایت کرتا ہے، ولادیمیر پیوٹن
  • روزہ: بیماریوں سے نجات کا ذریعہ
  • کچھ عناصر نے بلوچستان واقعہ کو اپنی سیاست چمکانے کیلئے استعمال کیا، عطاء اللہ تارڑ
  • بلاول بھٹو نے وفاق سے 9 ارب روپے لیکر سندھ کے لوگوں کے حقوق کا سودا کر دیا: عمر ایوب
  • اعتکاف تعلق بندگی کی تجدید کا ذریعہ ہے، ڈاکٹر حسن قادری 
  • ہم مرکزی فیصلے سے اتفاق بھی کرلیں تو اپنی رائے الگ سے دے سکتے ہیں، جسٹس جمال مندوخیل کے ریمارکس
  • یوکرین روس کے ساتھ تیس روزہ جنگ بندی کے لیے تیار