کمانڈربحرین نیشنل گارڈز کا اسلام آباد میں جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز اور ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، عسکری قائدین سے ملاقاتوں میں دوطرفہ فوجی تعاون اورتربیت کے شعبےمیں تعلقات کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور کمانڈربحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ کی ملاقات میں علاقائی صورتحال اورسیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ائیرہیڈکوارٹرز پہنچنے پر ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے جنرل محمدبن عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ کی ملاقات ہوئی ۔
کمانڈر بحرین نیشنل گارڈز نے پاکستان ایئرفورس کی غیرمعمولی پیشہ ورانہ مہارت کوسراہا ۔ اور فضائیہ سےفضائیہ تعاون بڑھانےکی خواہش ظاہر کی ۔ بحرین ایئرفورس کی آپریشنل تیاریوں کوبہتر بنانے میں گہری دلچسپی ظاہرکی ۔ بحرین کمانڈرنے نیشنل ایرواسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک سے آلات کی خریداری کی خواہش کااظہار بھی کیا ۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

چینی وزیراعظم اگلے ماہ پاکستان آئینگے، سی پیک منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا

اسلام آباد (خبر نگار+نیٹ نیوز) پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ اگلے ماہ چینی وزیراعظم پاکستان کا دورہ کریں گے اور اس دوران پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) میں چین کی بہار، چین کے مواقع، دنیا کے اشتراک کردہ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جہاں چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے بطور مہمان خصوصی خطاب میں کہا کہ آئی ایس ایس آئی کی تقریب میں شرکت کر کے خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ تقریب میں پاکستان اور چین کے تعلقات کو بھرپور انداز میں پیش کیا گیا ہے، پاکستان اور چین کی دوستی مضبوط ہے، ان دو سیشن میں پاکستان اور چین کے درمیان ہونے والے تمام ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔ تقریب کے اکابرین نے پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کے علاوہ سکیورٹی صورت حال اور سی پیک پر بات چیت کی، پاکستان اور چین کے تعلقات کے حوالے سے ہم ہر مرتبہ بات کرتے ہیں۔ پاکستانی وزیراعظم اور صدر مملکت نے چین کا سرکاری دورہ کیا، اپریل میں چینی وزیراعظم پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، ان کے دورے سے متعلق تمام امور پر بات چیت کی گئی ہے۔ دورے کے دوران پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبے سمیت مختلف شعبوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ سہیل محمود نے باخبر گفتگو کو فروغ دینے، غلط فہمیوں کو دور کرنے اور ابھرتے ہوئے جغرافیائی سیاسی منظر نامے میں باہمی مفاہمت کو مضبوط بنانے میں میڈیا اور تھنک ٹینکس کے کردار پر زور دیاسفیر مسعود خان نے اپنے کلیدی خطاب میں پاک چین تعلقات کی پائیدار مضبوطی پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کے تزویراتی، اقتصادی اور دفاعی تعاون پر زور دیا۔چینی سفیر نے کہا کہ چین اور پاکستان جدید کاری، اقتصادی ترقی اور بین الاقوامی استحکام میں کلیدی شراکت داروں کے طور پر مل کر کام کریں۔ انہوں نے دو اجلاسوں کے اہم نکات کے ساتھ ساتھ حالیہ برسوں میں چین کی سفارتی کامیابیوں اور انصاف اور انصاف کو برقرار رکھنے اور امن و استحکام کی حمایت کے حوالے سے اس کے مستقبل کے نقطہ نظر پر روشنی ڈالی۔

متعلقہ مضامین

  • بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات
  • کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ، جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ کی پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات
  • بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزاسے ملاقات
  • چینی سفیر کا چین اور پاکستان کے مابین تعاون کے دائرہ کار کو وسعت دینے پر زور
  • پاکستان، امریکا کے درمیان دفاع و سکیورٹی تعاون کی بہت اہمیت ہے، رکن امریکی ایوان نمائندگان
  • پاکستان، امریکا کے درمیان دفاع و سیکورٹی تعاون کی بہت اہمیت ہے، رکن امریکی ایوان نمائندگان
  • چینی وزیراعظم اگلے ماہ پاکستان آئینگے، سی پیک منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا
  • پاک آذربائیجان باہمی تعلقات
  • کیا فوجی کو گالی دینے پر کسی سویلین کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل ہوگا؟ جسٹس جمال مندوخیل