اسلام آباد پولیس کیلئے اعزاز، آئی جی سید علی ناصر رضوی نیشنل پولیس فاونڈیشن پاکستان کے سربراہ مقرر
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
اسلام آباد پولیس کیلئے اعزاز، آئی جی سید علی ناصر رضوی نیشنل پولیس فاونڈیشن پاکستان کے سربراہ مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد پولیس کیلئے اعزاز، آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کو نیشنل پولیس فانڈیشن پاکستان کا بھی سربراہ مقرر کردیا گیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی اسلام آباد پولیس کے ساتھ ساتھ نیشنل پولیس فاونڈیشن پاکستان کو بھی کمانڈ کریں گے۔سید علی ناصر رضوی نے باقاعدہ نیشنل پولیس فاونڈیشن کا بھی چارج سنبھال کر کام کا آغاز کردیا۔
سید علی ناصر رضوی اب پاکستان کے تمام پولیس ڈیپارٹمنٹس کی سپاہ اور ان کے خاندانوں کی ویلفئیر کے فرائض بھی سر انجام دیں گے ۔نیشنل پولیس فانڈیشن پاکستان شہدائے پولیس کے خاندانوں، غازیوں، پولیس جوانوں کی ویلفئیر کے لئے نئے پراجیکٹس متعارف کروائے گی۔
اس تعیناتی سے نیشنل پولیس فانڈیشن پاکستان میں نئے عہد کا آغاز ہوگا۔آئی جی اسلام آباد نے اسلام آباد پولیس میں جدید ٹیکنالوجی کے متعدد پراجیکٹس متعارف کروائے۔اب نیشنل پولیس فانڈیشن کو بھی نئی جدت کے ساتھ نئے دور کے تقاضوں کے سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سید علی ناصر رضوی اسلام آباد پولیس
پڑھیں:
پاکستانی کمپنی ’بائیونکس‘ نے اقوام متحدہ کا بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا
مصنوعی اعضاء بنانے والی پاکستان کی ٹیکنالوجی کمپنی بائیونکس نے عالمی زیرو پروجیکٹ ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔
اقوامِ متحدہ کی جانب سے منعقد کی گئی ایک تقریب میں کمپنی کو اے آئی سے چلنے والی پروستھیٹک ٹیکنالوجی میں خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ دیا گیا۔
View this post on Instagram
A post shared by Bioniks (@bioniks_official)
ایوارڈ کے لیے 90 ممالک سے 522 نامزدگیاں جمع کرائی گئیں جس میں سے 77 کمپنیوں کو اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔
بائیونکس اقوامِ متحدہ کا زیرو ایوارڈ جیتنے والی پاکستان کی پہلی کمپنی ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by Bioniks (@bioniks_official)