Jang News:
2025-03-13@20:02:53 GMT

طورخم سرحدی گزرگاہ کشیدگی کے باعث 20 ویں روز بھی بند

اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT

طورخم سرحدی گزرگاہ کشیدگی کے باعث 20 ویں روز بھی بند


طورخم سرحدی گزرگاہ کشیدگی کے باعث 20ویں روز بھی بند ہے، افغان جرگے کو پاکستانی جرگہ ممبر کی نئی لسٹ دے دی گئی، پاکستانی جرگہ اب 50 ارکان پر مشتمل ہوگا۔

طورخم سرحد پر کشیدگی کے خاتمے کےلیے ہونے والے مذاکرات پر پاکستانی جرگے نے افغان جرگے کے تحفظات دور کردیے۔

 افغان جرگے نے گزشتہ روز پاکستانی جرگہ ممبران کی لسٹ میں ردوبدل پر اعتراض کیا تھا۔

 پاکستانی جرگہ ممبر کا کہنا ہے کہ افغان جرگے کو پاکستانی جرگہ ممبر کی نئی لسٹ دے دی گئی ہے۔ ایک دو روز میں پاک افغان جرگے کے درمیان مذاکرات متوقع ہیں، اس دوران طورخم سرحد پر فائر بندی کا معاہدہ برقرار رہے گا۔

افغان جرگہ مذاکرات کے بغیر طورخم سے کابل روانہ ہوگیا

افغان جرگے نے پاکستانی مذاکراتی جرگے پر تحفظات کا اظہار کر دیا، افغان جرگے کا موقف ہے کہ پاکستانی جرگہ ممبران کی لسٹ میں ردوبدل کی گئی ہے۔

پاک افغان کشیدگی کے باعث طورخم سرحدی گزرگاہ 20 روز سے بند ہے۔ کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاک افغان جرگے کے درمیان دوسری اور اہم حتمی نشست گزشتہ روز طورخم سرحد پر ہونا تھی۔ تاہم تحفظات پر افغان جرگہ ممبران مذاکرات کیے بغیر طورخم سے کابل واپس چلے گئے تھے۔

 پاکستانی جرگہ ممبر جواد حسین کاظمی کے مطابق افغان جرگہ تحفظات دور ہونے کے بعد مذاکرات پر راضی ہے۔ مذاکرات کےلیے اب پاکستانی جرگہ 50 ارکان پر مشتمل ہوگا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پاکستانی جرگہ ممبر افغان جرگے کشیدگی کے

پڑھیں:

پی پی پی کے انٹرا پارٹی الیکشن کا عمل کب مکمل ہوگا؟ کمیشن کو آگاہ کر دیا گیا

اسلام آباد:

الیکشن میں کیس کی کیس کے دوران پیپلز پارٹی نے انٹرا پارٹی الیکشن کا عمل مکمل کرنے سے متعلق کمیشن کو آگاہ کر دیا۔

ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔

وکیل پی پی پی نے کمیشن کو آگاہ کیا کہ پیپلز پارٹی نے الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا ہے، پانچ ہفتوں میں انٹرا پارٹی الیکشن کا عمل مکمل ہو جائے گا۔

ممبر کے پی نے سوال کیا کہ پارٹی کا چیئرمین کون ہے؟ وکیل نے بتایا کہ بلاول بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین ہیں۔ ممبر کے پی نے سوال کیا کہ بلاول بھٹو کس جماعت سے رکن اسمبلی ہیں؟ وکیل نے بتایا کہ بلاول پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے، دونوں جماعتوں کا آپس میں ایم او یو ہے۔

حکام الیکشن کمیشن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے انٹرا پارٹی الیکشن جنوری 2025 میں کروانے تھے اور ہم نے پیپلز پارٹی کو شو کاز نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

کمیشن نے استفسار کیا کہ انٹرا پارٹی انتخابات میں کیوں تاخیر ہوئی؟ وکیل پیپلز پارٹی جواب دیا کہ مختلف وجوہات اور قیادت کی مصروفیات کے باعث تاخیر ہوئی۔

الیکشن کمیشن نے سماعت 29 اپریل تک ملتوی کر دی۔

جمشید دستی کیس

دوسری جانب، جمشید دستی کے اثاثوں میں فرق سے متعلق کمیشن کے نوٹس اور نااہلی کی درخواستوں پر جمشید دستی کے وکیل نے تمام درخواستوں پر تحریری جواب جمع کروا دیا۔

وکیل جمشید دستی نے کہا کہ درخواست گزار الیکشن ٹریبونل میں گواہ کے طور پر پیش ہو رہا ہے، جس پر ممبر کے پی نے کہا کہ ٹریبیونل کے کیس کا اس معاملہ سے کوئی تعلق نہیں۔

الیکشن کمیشن نے سماعت 25 مارچ تک ملتوی کر دی، آئندہ سماعت پر دلائل دیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • طورخم سرحد کشیدگی کے خاتمےکیلئے پاکستانی اور افغان جرگہ کے درمیان رابطے دوبارہ بحال
  • پاکستان سرحد پار دہشتگردی کا شکار، جعفر ایکسپریس پر حملے میں افغان سرزمین استعمال ہوئی، دفتر خارجہ
  • افغان جرگہ مذاکرات کے بغیر طورخم سے کابل روانہ ہوگیا
  • پی پی پی کے انٹرا پارٹی الیکشن کا عمل کب مکمل ہوگا؟ کمیشن کو آگاہ کر دیا گیا
  • جرگے کو افغان فریق کے مثبت اشارے، پاک افغان طورخم سرحد جلد کھلنے کا امکان
  • افغان عبوری حکومت خطے اور عالمی امن کو خطرات سے نمٹنے میں ناکام رہی: منیر اکرم
  • پاکستانی سفارت خانے سے لاکھوں جعلی ویزے جاری، غیر قانونی افغان شہریوں کی یلغار
  • متنازعہ تعمیرات‘ پاکستان افغانستان جرگہ میں آج تک فائر بندی پر اتفاق 
  • طالبان حکومت ٹی ٹی پی کو معاونت فراہم کررہی ہے، پاکستانی مندوب کا سلامتی کونسل میں خطاب