2025-03-13@19:55:42 GMT
تلاش کی گنتی: 48
«پاکستانی جرگہ ممبر»:
طورخم سرحدی گزرگاہ کشیدگی کے باعث 20ویں روز بھی بند ہے، افغان جرگے کو پاکستانی جرگہ ممبر کی نئی لسٹ دے دی گئی، پاکستانی جرگہ اب 50 ارکان پر مشتمل ہوگا۔طورخم سرحد پر کشیدگی کے خاتمے کےلیے ہونے والے مذاکرات پر پاکستانی جرگے نے افغان جرگے کے تحفظات دور کردیے۔ افغان جرگے نے گزشتہ روز پاکستانی جرگہ ممبران کی لسٹ میں ردوبدل پر اعتراض کیا تھا۔ پاکستانی جرگہ ممبر کا کہنا ہے کہ افغان جرگے کو پاکستانی جرگہ ممبر کی نئی لسٹ دے دی گئی ہے۔ ایک دو روز میں پاک افغان جرگے کے درمیان مذاکرات متوقع ہیں، اس دوران طورخم سرحد پر فائر بندی کا معاہدہ برقرار رہے گا۔ افغان جرگہ مذاکرات کے بغیر طورخم سے کابل روانہ ہوگیاافغان جرگے...
فاروق ستار— فائل فوٹو متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی فاروق ستار نے کہا ہے کہ آج پاکستان میں جگہ جگہ ریاست کے اندر ریاستیں بن رہی ہیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ہم نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کی ہے جو پوری قوم کی ترجمانی کرتی ہے، ہم جعفر ایکسپریس واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔فاروق ستار نے کہا کہ درخواست ہے کہ اس واقعے کی مذمت تک نہ محدود رہا جائے بلکہ دہشتگردی کو روکنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے، ہماری سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے یرغمالیوں کو بازیاب کروایا۔انہوں نے کہا کہ آپریشن کرنے والے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، جانیں دینے...
طورخم سرحد پر کشیدگی کے باعث مذاکراتی جرگہ تعطل کا شکار ہے، افغان جرگہ ممبران مذاکرات کے بغیر طورخم سے کابل روانہ ہوگئے۔افغان جرگہ نے پاکستانی مذاکراتی جرگہ پر تحفظات کا اظہار کردیا، افغان جرگہ کا موقف ہے کہ پاکستانی جرگہ ممبران کی لسٹ میں رد و بدل کیا گیا ہے۔پاکستانی جرگہ ممبر جواد حسین کاظمی کا کہنا ہے کہ پاک افغان مشترکہ جرگہ کی طورخم سرحد پر آج حتمی نشست تھی، افغان جرگہ کے سربراہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں۔انہوں نے کہا کہ افغان جرگہ کو مذاکرات پر آمادہ کریں گے، طورخم کشیدگی کا حل صرف جرگہ مذاکرات ہے۔
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2025ء)چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ معیشت، ٹیکنالوجی میں گہرے تعاون کا خواہاں ہے، چین کی مسلسل 5فیصد اقتصادی ترقی ایک قابل ذکر کارنامہ ہے۔چائنہ اکنامک نیٹ کے ساتھ بات کرتے ہوئے خلیل ہاشمی نے کہا کہ چین کی توجہ نئی معیاری پیداواری قوتوں،گرین ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹلائزیشن پر مستقبل کی ترقی کو آگے بڑھائے گی۔ سفیر خلیل ہاشمی نے چین کے سالانہ دو اجلاسوں کے اہم نکات پر روشنی ڈالی، جس میں سی پیک فیز2کے تحت اقتصادی اعتماد، تکنیکی جدت اور پاک چین تعاون پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ معیشت اور ٹیکنالوجی میں چین ایک بڑی طاقت ہے اور اس کی...
پشاور (نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) پاک افغان بارڈر طورخم پر پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے جرگہ کی نشست ہوئی، دونوں جانب سے (آج) 11مارچ تک فائر بندی پر اتفاق کر لیا گیا جبکہ متنازع حدود کے تعین پر اتفاق کے بعد طور خم تجارتی گزرگاہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ طور خم سرحدی گزرگاہ پر کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاک افغان نمائندوں کے جرگے کی نشست ہوئی، ضلع خیبر کی طرف سے جرگہ قبائلی عمائدین، علماء اور تاجروں سمیت40 ارکان پر مشتمل ہے، ذرائع کے مطابق افغان جرگہ پاکستانی جرگے کا مؤقف لے کر قابل پہنچ گیا۔ پچیس رکنی افغان جرگہ نے کابل میں اعلی ٰحکام سے ملاقات کی۔...
وفاقی وزیر امور کشمیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینیئر امیرمقام نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے ہرجگہ بربادی اور کرپشن کے ریکارڈ بنائے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینیئر امیرمقام نے بیان میں کہا کہ خیبرپختون خوا کی حکومت کی کارکردگی کا کتابچہ خود پی ٹی آئی نے پھاڑ کر پرزے پرزے کردیا ہے۔پی ٹی آئی کے اپنی بدترین کارکردگی کے اعتراف کے بعد خیبرپختونخوا کو حقیقی عوامی حکومت ملنی چاہیے۔ امیر مقام کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے بدترین کارکردگی کا آئینہ اڈیالہ جیل میں قید اپنے لیڈر کو دکھایا ہے۔ وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخوا ہر جگہ پی ٹی آئی نے تباہی، بربادی...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق فارن سیکرٹری کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ چکلالہ میٹنگ میں جنرل مشرف اور نواز شریف سرنڈر کرنے پر راضی تھے، چکلالہ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ہم نے فوج واپس بلانی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق فارن سیکرٹری شمشاد احمد نے کہا ہے کہ امریکا کی پاکستان میں مداخلت بہت گہری اور پرانی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شمشاد احمد کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد جنرل مشرف امریکا کی آنکھ کا تارا بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ نواز شریف کو جاتا ہے، جنرل جہانگیر کرامت سمیت ان کی...
سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے سلمان علی آغا کو بطور ٹی20 کپتان تقرری پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نئے نام کپتان کا نام بھی تجویز کردیا۔ حالیہ انٹرویو میں قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیموں میں آغا کی شراکت کو تسلیم کیا لیکن دلیل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ سلمان آغا کی جگہ محمد حارث زیادہ بہتر انتخاب ہوسکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان شاہینز اور چیمپئینز کپ میں محمد حارث کو کپتانی کے فرائض دے کر انہیں ٹی20 فارمیٹ میں ٹیم کی کپتانی کیلئے تیار کیا گیا ہے۔ محمد عامر کا کہنا تھا کہ محمد حارث سلمان آغا سے تقریباً 8 سال چھوٹے...
صدر مملکت آصف علی زرداری نے مقدس فاطمہ بنام مبشر مختار کے مقدمے میں وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت (فوسپاہ) کے فیصلے کی توثیق کر دی ہے۔ صدرِ پاکستان کا یہ فیصلہ پاکستان میں خواتین کے لیے محفوظ اور ہراسگی سے پاک کام کا ماحول یقینی بنانے کے لیے فوسپاہ کے عزم کی تصدیق کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کیجانب سے پائیڈ کے وائس چانسلر پر 5 لاکھ روپے جرمانہ، وجہ کیا بنی؟ جمعرات کو وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت سیکرٹریٹ سے جاری کر دہ بیان کے مطابق یہ کیس وزیراعظم کے یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے دوران پیش آئے واقعے سے متعلق تھا، جہاں ملزم مبشر مختار کو کام کی جگہ پر ہراسگی اور صنفی...
کراچی: بھارت اور پاکستان کی آل ٹائم ون ڈے الیون میں ویرات کوہلی اور جسپریت بمراہ کی جگہ نہیں بن سکی جبکہ عمران خان کو بطور کپتان چنا گیا۔ چیمپیئنز ٹرافی سے قبل بھی دونوں ممالک کے درمیان آخری ون ڈے بھی اسی ایونٹ میں 8 برس قبل منعقد ہوا تھا۔ میڈیا کی جانب سے مرتب کردہ آل ٹائم الیون میں سچن ٹنڈولکر، سعید انور، سارو گنگولی، انضمام الحق، مہندرا سنگھ دھونی (وکٹ کیپر)، شاہد آفریدی، کپیل دیو، عمران خان (کپتان)، وسیم اکرم، انیل کمبلے اور شعیب اختر کو جگہ دی گئی ہے۔ مزید پڑھیں؛ وسیم اکرم قومی ٹیم پر سخت برہم، 6 بڑے نام فارغ کرنے کا مطالبہ واضح رہے کہ گزشتہ روز چیمپیئنز ٹرافی کے میچ میں...
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سکاؤٹس کے عالمی دن پر پیغام میں کہنا تھا کہ سکاؤٹس کے اس عالمی دن پر میں پاکستان اور دنیا بھر کے سکاؤٹس کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں کیونکہ آج کے دن ہم قیادت، برادری اور خدمت کے جذبے کو منا رہے ہیں جو اس پوری تحریک کی بنیاد ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہر سال 22فروری کو دنیا بھر میں سکاؤٹس،سکاؤٹنگ کی تحریک کے بانی لارڈ رابرٹ سٹیفنسن سمتھ بیڈن پاول کی میراث کو عقیدت سے یاد کرتے ہیں، پاکستان بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن کی تاریخ میں نمایاں کارکرگی، بالخصوص جب یہ اپریل 2025 میں 15 ویں نیشنل جمبوری کی تیاری کر رہی ہے باعث مسرت ہے۔ اپنے ویژن 2030اور ورلڈ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2025ء)سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے ہراسانی سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا جس کے مطابق عدالت نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل خارج کردی۔ سپریم کورٹ کے جسٹس منصورعلی شاہ نے ہراسانی پر سزا کے خلافملزم کی اپیل پر اہم فیصلہ جاری کردیا۔(جاری ہے) سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ کام کی جگہ پر ہراسانی عالمی مسئلہ ہے، مردوں کیمقابلے میں خواتین زیادہ ہراسانی کا شکار ہوتی ہیں۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ہراسانی کے معاملے میں پاکستان 146ممالک میں 145ویں نمبرپرہے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر سدرہ نے ڈرائیور کے خلاف ہراسانی سے متعلق پنجاب محتسب سے رجوع کیاتھا، محتسب نے...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے تجربہ کار امام الحق کو فخر زمان کی جگہ پاکستان کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئینز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہونیوالے اوپنر فخر زمان کی جگہ تجربہ کار امام الحق کو پاکستانی اسکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری مل گئی۔ آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے فخر زمان کی جگہ امام الحق کی شمولیت کی اجازت دے دی، ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی میں وسیم خان، عثمان واہلہ، سارا ایڈگر اور شان پولگ شامل ہیں۔ امام الحق نے چیمپئنز ٹرافی کے وارم اپ میچز میں جنوبی افریقا کے خلاف 98 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ یاد رہے کہ...
چیمپئینز ٹرافی: افتتاحی میچ میں انجری کا شکارفخر زمان کی جگہ امام الحق کو پاکستانی اسکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری مل گئی۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے فخر زمان کی جگہ امام الحق کو پاکستانی اسکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دیدی، جس کے بعد وہ بھارت کیخلاف ہائی وولٹیج مقابلے میں پلئینگ الیون کا حصہ ہوسکتے ہیں۔ امام الحق کو اوپنر فخر زمان کی انجری کے باعث انکے متبادل کے طور پر اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ قبل ازیں گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان فیلڈنگ...
—فائل فوٹو سپریم کورٹ آف پاکستان نے ہراسگی کیس میں خاتون ڈاکٹر کو ہراساں کرنے والے ڈرائیور کی جبری ریٹائرمنٹ برقرار رکھی ہے۔عدالتِ عظمیٰ نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر محمد دین کی اپیل مسترد کر دی۔ہراسگی سے متعلق فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا۔سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ ورک پلیس پر ہراسگی عالمی مسئلہ ہے، لاکھوں لوگ اس ہراسگی سے متاثر ہوتے ہیں، مردوں کے مقابلے میں خواتین زیادہ ہراسگی کا شکار ہوتی ہیں۔ سپریم کورٹ آئینی بینچ کی نظر ثانی شدہ کاز لسٹ آگئیسپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) نے آئینی بینچ کی نظر ثانی شدہ کاز لسٹ جاری کردی۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ گلوبل جینڈر گیپ انڈیکس 2024ء کے...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان کے خلاف سینچری جڑ کر کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرنے والے نیوزی لینڈ کے ول ینگ نے کہا ہے کہ ہمارا اصل ہدف سیمی فائنل میں جگہ بنانا ہے، ٹیم کی کارکردگی قابل فخر ہے۔ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کامیابی کے بعد بھارت کو بھی شکست سے ہمکنار کر کے فائنل فور میں جگہ بنانے کی کوشش کریں گے۔ کیوی اوپنر کا کہنا تھا کہ بدھ کو کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کے خلاف ہماری اچھی شراکت بنیں جس کے سبب میزبان ٹیم کو ایک بڑا ہدف دینے میں کامیاب رہے۔ ہم نے اپنی بیٹنگ میں پاور پلے...
پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے نسیم البحر 15 جنگی مشقوں کو پاکستان اور سعودی عرب کی بحری افواج کے درمیان گہرے تعلقات کا عکاس قرار دیا ہے۔ میں نے رائل سعودی نیول فورسز کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد الغریبی، اور پاک بحریہ کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل نوید اشرف کے ساتھ “نسيم_البحر 15” مشقوں میں شرکت کی، یہ مشقیں جو 3 دہائیوں سے زائد عرصے تک جاری رہیں، دونوں بحری افواج کے درمیان گہرے تعلقات کی عکاسی ہے۔ pic.twitter.com/Y22PPS3018 — نواف بن سعيد المالكي (@AmbassadorNawaf) February 16, 2025 اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی ایک پوسٹ میں پاکستان کے لیے سعودی عرب کے سفیر نواف بن...
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سے متعلق تنقیدی آرا رکھنے والے بھارتی نژاد اسکالر ایس پال کپور کو جنوبی اور وسطی ایشیا کے لیے اپنا معاون وزیر خارجہ بنانے کا اعلان کردیا۔(جاری ہے) غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان کی نامزدگی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی واشنگٹن کے دورے پر ہیں، اس پس منظر میں ایس پال کپور کی تقرری امریکا کی جنوبی ایشیا کے حوالے سے پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اشارہ کرتی ہے اور پاکستان سے متعلق امریکی پالیسی میں ممکنہ طور پر سختی نظر آسکتی ہیجنوبی ایشیائی امور پر گہری نظر رکھنے والے تجزیہ کاروں کے مطابق...
واشنگٹن(ممتازرپورٹ)امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے بھارتی نژادپال کپورکو ڈونلڈ لوکی جگہ امریکہ کا نیاسسٹنٹ سیکرٹری خارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیا ءنامزدکردیا۔یہ دعویٰ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس ‘‘کرسٹوفرکلیری نامی امریکی کی پوسٹ میں کیاگیا، پال کپورکاشمار امریکہ میں پاکستان مخالف لابی میں ہوتاہے،وہ پاکستان کے خلاف سخت موقف رکھتے ہیں پاکستان سے متعلق تین کتابوں کے مصنف بھی ہیں جن میں انہوں نے پاکستان کو خطرناک ریاست قراردیا۔واضح رہے کہ پال کپورکے پیشروڈونلڈلوسائفرسکینڈل کے حوالے سے پاکستان میں خاصے مقبول ہوئے بانی پی ٹی آئی نے لو پرالزام عائدکیاتھاکہ انہوں نے واشنگٹن میں پاکستانی سفیرکو بلاکردھمکی دی تھی اور اس بنیادپرپی ٹی آئی کی طرف سے سیاسی بیانیہ بھی بنایاگیاتھا تاہم بانی پی ٹی آئی اپنے اس الزام کوثابت نہیں...
سہ ملکی سیریز کے تیسرے میں جنوبی افریقا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باوما نے کہا کہ ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں، پہلے میچ میں شکست سے سیکھا ہے، نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا تھا، آج بھرپور ٹیم کیساتھ میزبان پر اٹیک کریں گے۔ اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کے خلاف اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، مڈل آرڈر بیٹر کامران غلام کی جگہ سعود شکیل جبکہ حارث رؤف کی جگہ اسکواڈ میں فاسٹ بولر محمد حسنین کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میچ میں کامیابی کی کوشش کریں گے تاکہ ٹورنامنٹ...
سہ ملکی سیریز کے تیسرے میں جنوبی افریقا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باوما نے کہا کہ ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں، پہلے میچ میں شکست سے سیکھا ہے، نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا تھا، آج بھرپور ٹیم کیساتھ میزبان پر اٹیک کریں گے۔ اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کے خلاف اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، مڈل آرڈر بیٹر کامران غلام کی جگہ سعود شکیل جبکہ حارث رؤف کی جگہ اسکواڈ میں فاسٹ بولر محمد حسنین کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میچ...
کراچی: چوکوں اور چھکوں کا شور اب کراچی تک پہنچ چکا ہے، جہاں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سہ ملکی سیریز کا اہم ترین میچ آج نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔ اس میچ کے فاتح کو فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنے کا موقع ملے گا، جو کہ جمعہ کو کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم کا عزم اپنے ابتدائی میچ میں کیویز کے ہاتھوں بدترین شکست کا بدلہ لینا ہے، اور پروٹیز کے خلاف حالیہ جیت نے ان کے حوصلے مزید بڑھا دیے ہیں۔ محمد حسنین کی جگہ حارث رؤف ٹیم میں واپس آئیں گے، جبکہ سعود شکیل کو شامل کرنے کے لیے کامران غلام کو باہر کر دیا گیا ہے۔ فخر زمان کی کارکردگی پر سب کی...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا سے صدارتی محل میں ملاقات کی ،صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا نے صدارتی محل آمد پر صدر آصف علی زرداری کا پرتپاک استقبال کیا،دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال، مختلف شعبوں میں تعاون مزید گہرا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ،، صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان پرتگال کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،پاکستان اور پرتگال کے درمیان خوشگوار دوطرفہ تعلقات ہیں، دونوں رہنماؤں کا دوطرفہ تعاون بڑھانے،ثقافتی اور عوامی سطح پر تعلقات فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا ، صدر مملکت نے پرتگال کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ،صدر مملکت نے...
پاکستان نے تین ملکی میچز کی سیریز میں جنوبی افریقا کے خلاف فائنل الیون کا اعلان کردیا جس میں دو تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ بلے باز کامران غلام کی جگہ سعود شکیل جبکہ حارث رؤف کی جگہ اسکواڈ میں فاسٹ بولر محمد حسنین کو شامل کیا گیا ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، بابر اعظم، محمد رضوان (کپتان)، سلمان آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد شام ہیں۔ حارث رؤف کو نیوزی لینڈ کے میچ میں ہونے والی انجری کے باعث ڈاکٹرز کے مشورے پر آرام کا موقع دیا گیا ہے تاکہ وہ چیمپئنز ٹرافی میں بھرپور ایکشن میں نظر آئیں۔
الیکشن متنازعہ،کرپٹ اشرافیہ کی ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے، شاہدخاقان عباسی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )سربراہ عوام پاکستان پارٹی اور سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کرپٹ اشرافیہ کی ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے، یہ سچ ہے کہ آج پورا ملک پریشان ہے، ملک میں ٹینکرز کی تعداد بڑھ گئی ہے، ملک میں پیٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی گیس اسمگل ہو رہی ہے، پائپ لائن ہونے کے باوجود تیل ٹینکروں سے بھیجا جاتا ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اشرافیہ نالائق یا کرپٹ ہے تو اس کی ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے، ملک میں متنازع الیکشن ہوئے ہیں، موجودہ حکومت عوامی نمائندہ...
خواجہ اظہار الحسن— فائل فوٹو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ کراچی اب رہنے کی نہیں ستم سہنے کی جگہ بن گیا ہے۔اپنے ایک بیان میں خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ جعلی ڈومیسائل مافیا کراچی کے علاوہ کہیں نہیں، میری اولاد کا مستقبل داؤ پر لگا ہے میں تو برداشت نہیں کروں گا۔ سندھ حکومت کے پاس دو آپشن ہیں گھر جائیں یا اختیار دیں، خواجہ اظہارمتحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کے پاس دو آپشن ہیں گھر جائیں یا اختیار دیں انہوں نے کہا کہ ہر سال 80 ہزار بچے ملک سے باہر جارہے ہیں۔ صحت اور تعلیم اتنی...
کرک (مانیٹرنگ ڈیسک) کرک میں امن پاسون جرگے نے مسلح افراد اور گروہوں کو 3 دن میں علاقے سے نکلنے کا الٹی میٹم دے دیا۔ کرک میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر تخت نصرتی میں امن پاسون جرگے کا انعقاد کیا گیا۔ جرگے میں پی ٹی آئی کے ایم این اے شاہد خٹک، پاکستان پیپلزپارٹی، پاکستان مسلم لیگ ن، عوامی نیشنل پارٹی و دیگر سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں سمیت کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ امن پاسون جرگہ نے علاقے سے مسلح گروہوں کو نکلنے کیلیے 3 دن کی ڈیڈ لائن دے دی اور اعلامیہ جاری کیا کہ 3 دن کے بعد قوم مسلح لشکر کشی پر مجبور ہوگی، ریاست پولیس کو درکار تمام وسائل فراہم کرے...

ایم کیو ایم پاکستان کے چئیرمین ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کا سی اوسی کے رکن عزیز شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء)ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سینٹرل آ رگنائزنگ کمیٹی کے رکن عزیز شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ عزیز شاہ نہایت ہی مخلص اور محنتی کارکن تھے ہر مشکل حالات میں تحریک سے جڑے ہوئے تھے ان کی وفات سے تحریک ایک مخلص کارکن سے محروم ہوگء۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے عزیز شاہ کے تمام سوگواران سے دلی تعزیت و ہمدردی کرتے ہوئے انھیں صبر کی تلقین کی اور اللہ تعالی سے دعا کی کہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے ۔دریں اثنا مرحوم عزیز...
پاکستان کے خلائی ادارے اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (SUPARCO) نے چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (CNSA) کے ساتھ ایک تاریخی مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کرکے خلائی تحقیق میں ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔ یہ معاہدہ 5 فروری 2025 کو پاکستان کے صدر، جناب آصف علی زرداری، اور چین کے صدر، جناب شی جن پنگ، کی موجودگی میں طے پایا۔ معاہدہ پاکستان کے پہلے مقامی طور پر تیار کردہ قمری روور کی چین کے چینگ ای-8 مشن میں شمولیت کی راہ ہموار کرتا ہے، جو 2028 میں خلاء میں روانہ ہوگا۔ چینگ ای-8 مشن (جو CNSA کے ذریعے تیار اور نافذ کیا گیا ہے) کا مقصد خودکار سائنسی تحقیق، ٹیکنالوجی کی جانچ، چاند کی سطح کی نقشہ سازی اور وسائل کے استعمال کی...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا اسٹیڈیم اَپ گریڈیشن کے بعد آئی سی سی سے ملنے والے پاسسز کی جگہ اسکا ریونیو لینے کا اعلان کردیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے باضابطہ طور پر کہا کہ 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب منعقد ہوگی۔ چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 16 فروری کو منعقد ہوگی، جس کے مہمان خصوصی وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی افتتاحی تقریب 11 فروری کو ہوگی، جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری تقریب کے متوقع مہمان خصوصی ہوں گے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ کون ہوگا اِن کون آؤٹ فیصلہ آج...
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی پوری دنیا میں ایک مثال ہے، پاک چین دوستی ہمالیہ سے اونچی، سمندروں سے گہری اور شہد سے میٹھی ہے۔ چین کے نئے قمری سال اور موسم بہار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا تھا کہ چین میں جا کر ہمیشہ اپنائیت کا احساس ہوتا ہے، خوشی اور فخر ہے کہ پاکستان اور چین کے عوام ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی ہمارے دلوں کے قریب ہے، پاکستان اور چین آہنی بھائی ہیں، ہمیشہ اچھے اور بروقت اکٹھے دیکھے ہیں، پاکستان اور چین کے درمیان سرحدوں کے ساتھ ساتھ پہاڑ اور شاہراہیں...
کراچی (نیوزڈیسک)صوبائی وزیرسندھ منظور وسان نے کہا کہ مراد علی شاہ کی تبدیلی کی صورت میں ممکنہ طور پرنئی وزیراعلیٰ فریال تالپور ہونگی.انہوں نے کہا کہ 2025 اہم ہے کچھ بھی ہوسکتا ہے، یہ سال الیکشن کے حوالے سے بھی اہم ہے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ اگر وزیر اعلیٰ سندھ تبدیل ہوئے تو فریال تالپور نئی وزیراعلیٰ ہونگی۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ ہمارا وزیراعلیٰ لے لو اور اپنا دے دو جیسے بیان آتے رہتے ہیں، اگر وزیر اعلیٰ سندھ تبدیل ہوئے تو فریال تالپور وزیراعلیٰ ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ 2025 اہم ہے کچھ بھی ہوسکتا ہے، یہ سال الیکشن کے حوالے سے بھی اہم ہے، پاکستان 2025 میں تبدیل...
نئی دہلی: بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے اقتدار کے خاتمے سے اب تک پاکستان اور بنگلہ دیش کے بہتری کی جانب گامزن باہمی تعلقات نے بھارت کی پریشانی بڑھا دی ہے اور تعلقات بھارت کے لئے ناقابل برداشت ہوگئے ۔ خطے میں اجارہ داری کے بھارتی منصوبے کی راہ میں پاکستان بنگلہ دیش تعلقات چیلنج بن گئے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق بھارت کا کہنا ہے کہ پاکستان بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والی پیش رفت پر گہری نظر ہے۔ بھارتی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر مناسب کارروائی کی جائے گی۔ حالیہ دنوں میں بنگلہ دیش نے سرحد پر بھارت کی جانب سے باڑ لگانے پر کئی بار...

جرگے کا دوسرا روز: پاکستان کے خیر خواہ، ساحل، وسائل پر مقامی آبادیوں کی ملکیت تسلیم کی جائے: محمود اچکزئی
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) پشتونخواہ میپ کے زیر اہتمام دوسرے روز بھی اولسی جرگہ کا انعقاد کیا گیا۔ جرگے میں سیاسی جماعتوں اور قبائلی اکابرین نے شرکت کی۔ چیئرمین پی کے میپ اور سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی نے جرگہ سے خطاب کرتے کہا ہے کہ ملک چلانے کا واحد حل یہ ہے کہ متفقہ آئین کی بالادستی تسلیم کی جائے۔ آئین کے مطابق ساحل اور وسائل پر مقامی آبادیوں کی ملکیت تسلیم کی جائے۔ قیام پاکستان کیلئے پشتونوں نے بے پناہ قربانیاں دیں، کچھ مسائل دشمن کے پیدا کردہ اور کچھ ہماری اپنی غلطیاں ہیں۔ پاکستان ہمارا ملک ہے یہاں مختلف اقوام آباد ہیں۔ محمود اچکزئی نے کہا کہ آپ نے انتخابات پر جو ڈاکہ ڈالا...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر 2024 کا اعلان کردیا۔ ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں انگلینڈ کے 4، بھارت کے 3، نیوزی لینڈ کے 2، آسٹریلیا اور سری لنکا کا ایک، ایک کرکٹر شامل ہے جبکہ پاکستان کا کوئی کھلاڑی اس ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکا۔ آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں ایک بھی پاکستانی کرکٹر جگہ نہ بناسکا آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کے کپتان آسٹریلیا کے پیٹ کمنز ہیں۔ ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کے دیگر کھلاڑیوں میں بھارت کے یشسوی جیسوال، رویندرا جڈیجا، جسپریت بمراہ، انگلینڈ کے بین ڈکٹ، جو روٹ، ہیری بروک، جیمی اسمتھ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نیوزی...
دبئی(اسپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے ٹیم آف دی ایئر 2024 کا اعلان کردیا۔قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے جن میں نوجوان اوپنر صائم ایوب، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رئوف شامل ہیں۔آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کی ٹیم کیلئے سری لنکا کے 4 کھلاڑی نامزد ہوئے ہیں، چیرتھ اسالنکا کو ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے جبکہ کوشل مینڈس وکٹ کیپر، مڈل آرڈر میں سری لنکن بلے باز پاتھم نسانکا اور اسپنر ونندو ہسرنگا بھی شامل ہیں۔ انکے علاوہ افغانستان کے رحمان اللہ گرباز، عظمت عمرزئی، اے ایم غضنفر بھی آئی سی سی ون ڈے...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2024 کی مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا ۔ اس منتخب ٹیم میں پاکستان کے تین کھلاڑی شامل ہیں، جب کہ سری لنکا کے چار، افغانستان کے تین اور ویسٹ انڈیز کا ایک کرکٹر جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ پاکستان کے صائم ایوب، شاہین آفریدی اور حارث رؤف کو اس اعزازی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ افغانستان کی جانب سے عظمت اللّٰہ عمرزئی، رحمان اللّٰہ گرباز اور اے ایم غضنفر ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہیں۔ سری لنکا کے پاتھم نسانکا، کوشال مینڈس، چارتھ اسالنکا، ونندو ہسارنگا اور ویسٹ انڈیز کے شرفین ردرفورڈ کو اس...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیم آف دی ایئر 2024 کا اعلان کردیا۔ قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں آئی سی سی ٹیم آف دی ایئر میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے، جن میں نوجوان اوپنر صائم ایوب، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور حارچ رؤف شامل ہیں۔ آئی سی سی ٹیم آف دی ایئر کی ٹیم کیلئے سری لنکا کے 4 کھلاڑی نامزد ہوئے ہیں، ٹیم کا چیرتھ اسالنکا کو کپتان بنایا گیا ہے جبکہ کوشل مینڈس وکٹ کیپر، مڈل آرڈر میں سری لنکن بلےباز پاتھم نسانکا اور اسپنر ونندو ہسرنگا بھی شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: آئی سی سی ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان کب ہوگا؟ انکے علاوہ افغانستان کے رحمان اللہ گرباز، عظمت عمرزئی، اے ایم غضنفر بھی...
پاکستان کی متعدد جامعات نے مختلف شعبہ جات میں قابلِ تعریف کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ یہ کامیابیاں ملک کے اعلیٰ تعلیمی شعبے کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہیں۔ پاکستان کی 47 یونیورسٹیوں نے ٹائمز ہائر ایجوکیشن (ٹی ایچ ای) ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ برائے 2025 میں جگہ بنالی ہے۔ قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کو درجہ بندی میں 401 سے 500 کے درمیان رکھا گیا ہے، اس کے بعد کئی دیگر ادارے 601 سے 800 کے درمیان ہیں۔ ایئر یونیورسٹی اسلام آباد، کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد، سکھر آئی بی اے یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا اور یونیورسٹی آف مالا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کی 47 یونیورسٹیوں نے ٹائمز ہائر ایجوکیشن (ٹی ایچ ای) ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ برائے 2025 میں جگہ بنالی ہے۔نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کو درجہ بندی میں 401 سے 500 کے درمیان رکھا گیا ہے، اس کے بعد کئی دیگر ادارے 601 سے 800 کے درمیان ہیں۔ان میں ایئر یونیورسٹی اسلام آباد، کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد، سکھر آئی بی اے یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا اور یونیورسٹی آف مالاکنڈ دیر لوئر شامل ہیں۔ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد، خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی...

چیمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی سیریز:پاکستانی اسکواڈ کے لیے مشاورت جاری،صائم کی جگہ متبادل لانے کا فیصلہ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ون ڈے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت جاری ہے۔ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان ٹیم نے سہ فریقی سیریز میں حصہ لینا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ صائم ایوب کے فٹ نہ ہونے کی صورت میں سلیکٹرز نے متبادل لانے کا فیصلہ کر لیا، صائم ایوب کا فیصلہ ہو گیا تو سہ فریقی سیریز کی ٹیم ہی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم ہو گی۔ چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ سے آؤٹ آف فارم عبداللّٰہ شفیق اور عثمان خان کے ڈراپ ہونے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ فخر زمان کی اسکواڈ میں شمولیت یقینی ہے جبکہ امام الحق اور حسیب اللّٰہ کے ناموں پر...
اسلام آباد: پاکستان کے شایان آفریدی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی ٹی ایف ایشیا 14 کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق آئی ٹی ایف کے سیمی فائنل میں شایان نے ٹورنامنٹ کے ٹاپ سیڈ سنگاپور کے میتھیو ٹائی کو سٹریٹ سیٹس میں 7-6(0) اور 6-4 سے شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی۔ شایان نے اس فتح سے قبل کوارٹر فائنل میں شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلپائن کے جیکوسالا کرلز جان کو سخت مقابلے کے بعد 4-6، 6-2، 7-5 سے زیر کیا تھا۔ قبل ازیں شایان نے پری کوارٹر فائنل میں غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے فورتھ سیڈ سری لنکا...
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کے لیے معاہدہ طے پاگیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر مذہبی امور چودھری سالک اور سعودی وزیر حج ڈاکٹر توفیق نے معاہدے پر دستخط کیے۔ترجمان مذہبی امور کے معاہدے کے تحت 179,210 پاکستانی رواں سال فریضہ حج ادا کریں گے۔ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا کہپاکستانی عازمین حج کو بہتر سہولیات فراہم کریں گے۔ پاکستانی حجاج کو منیٰ میں خصوصی جگہ دی جائے گی، نرخ بھی کم ہوں گے۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر حج نے پاکستانی عازمین کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا، سفر حج کو مزید قابل رسائی، آسان اور آرام دہ بنانے کے...
پشاور: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو پشاور دورہ کے موقع پر صوبے میں جاری آپریشن سے متعلق بریفنگ دی جارہی ہے رالولپنڈی (آن لائن )آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اسعزم کا اظہار کیا ہے کہ فتنہ الخوارج اوران کے نیٹ ورک کے خلاف متحدہیں۔ دہشت گردوں کی اس سرزمین پر کوئی جگہ نہیں ہے، دشمن نفرت اورخوف کا بیج بونا چاہتا ہے، ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے، دشمن بھاری نقصان اٹھاتا رہے گا، سیکیورٹی فورسز نے اس فتنے کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، لگن، عزم اور قربانیوں کے ساتھ اس فتنے کے خلاف قابو پالیں گے، آئی...
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ کی سربراہی میں پاکستانی تجارتی وفد نے 12 سال کے طویل عرصے کے بعد بنگلہ دیش کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران پاکستان اور بنگلہ دیش دونوں اطراف کے وفود نے دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ اتوار کو ایف پی سی سی آئی کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق پاکستانی وفد نے بنگلہ دیش کے وزیر تجارت شیخ بشیر الدین سے ملاقات کی جس میں پاکستانی نمائندوں نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کی اہمیت پر...