سہ فریقی سیریز، پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف اسکواڈ کا اعلان کردیا، 2 تبدیلیاں
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
پاکستان نے تین ملکی میچز کی سیریز میں جنوبی افریقا کے خلاف فائنل الیون کا اعلان کردیا جس میں دو تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
بلے باز کامران غلام کی جگہ سعود شکیل جبکہ حارث رؤف کی جگہ اسکواڈ میں فاسٹ بولر محمد حسنین کو شامل کیا گیا ہے۔
دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، بابر اعظم، محمد رضوان (کپتان)، سلمان آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد شام ہیں۔
حارث رؤف کو نیوزی لینڈ کے میچ میں ہونے والی انجری کے باعث ڈاکٹرز کے مشورے پر آرام کا موقع دیا گیا ہے تاکہ وہ چیمپئنز ٹرافی میں بھرپور ایکشن میں نظر آئیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خبر ،پاکستان کو بڑا دھچکا لگ گیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کی وجہ سے سہ فریقی سیریز کے بقیہ میچز میں حصہ نہیں لیں گے۔عاکف جاوید کو سہ فریقی سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں فاسٹ بولر حارث رؤف نیوزی لینڈ کے خلاف 37 ویں اوور میں بولنگ کرواتے ہوئے انجری کا شکار ہو کر اوور مکمل کروائے بغیر میدان سے ہابر چلے گئے تھے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کی انجری سنجیدہ نویت کی نہیں، وہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے دستیاب ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ایم آر آئی اور ایکسرے رپورٹس کے مطابق حارث رؤف کو سینے کی نچلی طرف کھنچاؤ ہے۔