پاکستان نے خلاء کی گہرائیوں کی تحقیق میں ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
پاکستان کے خلائی ادارے اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (SUPARCO) نے چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (CNSA) کے ساتھ ایک تاریخی مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کرکے خلائی تحقیق میں ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔
یہ معاہدہ 5 فروری 2025 کو پاکستان کے صدر، جناب آصف علی زرداری، اور چین کے صدر، جناب شی جن پنگ، کی موجودگی میں طے پایا۔
معاہدہ پاکستان کے پہلے مقامی طور پر تیار کردہ قمری روور کی چین کے چینگ ای-8 مشن میں شمولیت کی راہ ہموار کرتا ہے، جو 2028 میں خلاء میں روانہ ہوگا۔
چینگ ای-8 مشن (جو CNSA کے ذریعے تیار اور نافذ کیا گیا ہے) کا مقصد خودکار سائنسی تحقیق، ٹیکنالوجی کی جانچ، چاند کی سطح کی نقشہ سازی اور وسائل کے استعمال کی تحقیق کرنا ہے۔
پاکستان کی اس مشن میں شمولیت اس کے خلائی پروگرام میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
ترجمان سپارکو کے مطابق یہ انٹرنیشنل قمری ریسرچ اسٹیشن (ILRS) کے منصوبے میں پاکستان کی شراکت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان میں آج پنک مون کا نظارہ کیا جا سکے گا
اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج منفرد اور خوبصورت پنک مون کا نظارہ کیا جاسکے گا۔ماہرین فلکیات کے مطابق پنک مون ہر سال بہار کے آغاز پر نظر آتا ہے۔ اور پاکستان میں مکمل پنک مون کا نظارہ آج رات 9 بجکر 8 منٹ پر کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنک مون پوری رات آسمان پر جگمگاتا رہے گا۔ اور چاند کو طلوع کے وقت دیکھنا سب سے خوبصورت ہوتا ہے۔ماہرین کے مطابق سورج غروب ہوتے وقت چاند کچھ زیادہ ہی بڑا اور روشن دکھائی دے گا۔ جبکہ اگلا مکمل چاند ”فلاور مون“ کے نام سے 12 مئی کو نظر آئے گا۔