Jasarat News:
2025-01-18@13:20:08 GMT

دہشتگردوں کیلیے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں‘آرمی چیف

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT

دہشتگردوں کیلیے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں‘آرمی چیف

پشاور: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو پشاور دورہ کے موقع پر صوبے میں جاری آپریشن سے متعلق بریفنگ دی جارہی ہے

رالولپنڈی (آن لائن )آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس
عزم کا اظہار کیا ہے کہ فتنہ الخوارج اوران کے نیٹ ورک کے خلاف متحدہیں۔ دہشت گردوں کی اس سرزمین پر کوئی جگہ نہیں ہے، دشمن نفرت اورخوف کا بیج بونا چاہتا ہے، ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے، دشمن بھاری نقصان اٹھاتا رہے گا، سیکیورٹی فورسز نے اس فتنے کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، لگن، عزم اور قربانیوں کے ساتھ اس فتنے کے خلاف قابو پالیں گے، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پشاور کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو صوبے میں انسداد دہشت گردی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔ فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشنز میں بریفنگ میں وزیراعلیٰ، وزیر داخلہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ آرمی چیف کو مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آپریشنز کے بارے میں بتایا گیا، اس موقع پر آرمی چیف نے مزید کہاکہ ہماری افواج نے دہشت گردوں کے لیڈروں کا خاتمہ یقینی بنایا ہے، دہشت گرد تنظیموں کا ڈھانچہ تباہ اور ان کے سہولت کاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، امن کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو سختی سے ناکام بنا دیں گے، آرمی چیف نے خیبر پختونخوا کے سیاستدانوں سے بھی بات چیت کی۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے مختلف امور پر اظہار خیال کیا ، آئی ایس پی آر کے مطابق سیاسی رہنمائوں نے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اظہار یکجہتی کیا‘ سیاسی رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف عوامی حمایت اور سیاسی ہم آہنگی کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ سیاسی نمائندوں نے دہشت گردی کے خلاف قومی جنگ میں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غیر متزلزل حمایت کا عزم ظاہر کیا۔ سیاسی رہنماؤں نے دہشت گرد تنظیموں کی انتہاپسندانہ سوچ کے خلاف متحدہ محاذ کی ضرورت پر زور دیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ا رمی چیف کے خلاف

پڑھیں:

لوئرکرم میں دہشتگردوں کیخلاف ممکنہ آپریشن کا منصوبہ، ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

لوئرکرم میں دہشتگردوں کیخلاف ممکنہ آپریشن کا منصوبہ، ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز

پشاور (آئی پی ایس )لوئر کرم کے مختلف علاقوں میں دہشگردوں کے خلاف ممکنہ آپریشن کے پیش نظر ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کرلیے گئے۔ڈپٹی کمشنر کی جانب سے متاثرین کیلئے ٹل اور ہنگو میں ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹل ڈگری کالج، ٹیکنیکل کالج، ریسکیو اور عدالت کی عمارت میں کیمپ قائم ہوں گے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کرنے کیلئے صوبائی ریلیف کو خط ارسال کردیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دوران آپریشن آبادی کے تحفظ کیلئے کیمپ قائم کیے جارہیہیں اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں ایک کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کرم میں قیام امن کے لیے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ، ٹی ڈی پیز کیمپ قائم
  • لوئرکرم میں دہشتگردوں کیخلاف ممکنہ آپریشن کا منصوبہ، ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
  • پی ٹی آئی نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی
  • پی ٹی آئی رہنماؤں کی برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو جمہوریت کو درپیش خطرات پر بریفنگ
  • بنوں :پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا راکٹ حملہ ،ایک اہلکار زخمی، حملہ آور فرار 
  • ’عمران خان نے پارٹی سے نکالنا ہے تو بے شک نکال دیں‘ شیر افضل مروت
  • بیرسٹرگوہرکی آرمی چیف سے ملاقات کو سیاسی رنگ نہیں دیا جانا چاہیے، علی محمدخان
  • وزیراعظم شہبازشریف کا22 خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • بھارتی آرمی چیف کا پاکستا ن کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینا حقائق کے منافی ہے،آئی ایس پر آر
  • الخدمت بنوقابل پروگرام کے فارغ التحصیل ہزاروں طلبہ کیلیے تقریب