اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا سے صدارتی محل میں ملاقات کی ،صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا نے صدارتی محل آمد پر صدر آصف علی زرداری کا پرتپاک استقبال کیا،دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال، مختلف شعبوں میں تعاون مزید گہرا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ،، صدر مملکت  نے کہا کہ پاکستان پرتگال کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،پاکستان اور پرتگال کے درمیان خوشگوار دوطرفہ تعلقات ہیں، دونوں رہنماؤں کا دوطرفہ تعاون بڑھانے،ثقافتی اور عوامی سطح پر تعلقات فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا ، صدر مملکت  نے  پرتگال کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت  دی ،صدر مملکت  نے کہا کہ پرتگال کے صدر کے  دورے سے دوستی کا بندھن مزید مضبوط ہوگا، تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی، سال 2025 میں پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کو 75 سال مکمل ہو گئے ہیں ،دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار دوطرفہ تعلقات قائم ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پرتگال کے صدر صدر مملکت

پڑھیں:

آصف علی زرداری کی دورہ پرتگال میں پرنس رحیم الحسینی سے ملاقات، والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

صدر مملکت نے پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے دورہ پرتگال کے دوران لزبن میں پرنس رحیم الحسینی سے ملاقات کے دوران ان کے والد کے انتقال پر دلی ہمدردی کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ پوری قوم ایک سچے دوست اور عظیم انسان دوست شخصیت سے محروم ہونے پر سوگوار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت نے دورہ پرتگال کے دوران لزبن میں پرنس رحیم الحسینی سے ملاقات کی اور ان کے والد پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ صدر مملکت نے پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا، آصف علی زرداری نے کہا کہ پوری قوم ایک سچے دوست اور عظیم انسان دوست شخصیت سے محروم ہونے پر سوگوار ہے، انسانیت کیلئے مرحوم کریم آغا خان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ صدر مملکت نے مرحوم کریم آغا خان کے پاکستان کی سماجی اور معاشی ترقی میں کردار کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

  • آصف زرداری کی پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا سے ملاقات
  • صدر مملکت کی پرتگال کے ہم منصب سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت 
  • وزیراعظم کی  یواے ای کے صدرسے ملاقات،  دوطرفہ تعلقات و تعاون پر تبادلہ خیال
  • آصف علی زرداری کی دورہ پرتگال میں پرنس رحیم الحسینی سے ملاقات، والد کے انتقال پر اظہار تعزیت
  • صدر زرداری کی ترک صدر سے ملاقات ،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • صدر آصف علی زرداری کی ترک صدر سے ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پر بات چیت
  • پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات مزید مستحکم اور پائیدار بنانا چاہتے ہیں،محمد اورنگزیب
  • صدر مملکت آصف زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کے لیے پرتگال روانہ
  • صدر آصف علی زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کے لیے لزبن روانہ