فخر زمان کی جگہ امام الحق پاکستانی اسکواڈ میں شامل,منظوری مل گئی۔
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
چیمپئینز ٹرافی: افتتاحی میچ میں انجری کا شکارفخر زمان کی جگہ امام الحق کو پاکستانی اسکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری مل گئی۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے فخر زمان کی جگہ امام الحق کو پاکستانی اسکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دیدی، جس کے بعد وہ بھارت کیخلاف ہائی وولٹیج مقابلے میں پلئینگ الیون کا حصہ ہوسکتے ہیں۔ امام الحق کو اوپنر فخر زمان کی انجری کے باعث انکے متبادل کے طور پر اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ قبل ازیں گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان فیلڈنگ کے دوران باؤنڈری لائن زخمی ہوگئے تھے جس کے باعث انہیں میدان سے کچھ دیر کیلئے باہر ہونا پڑا تھا۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فخر زمان کو پٹھوں میں موچ آئی ہے تاہم رپورٹس کا انتظار کیا جارہا ہے تاہم وہ بھارت کیخلاف میچ میں اسکواڈ کے ہمراہ سفر نہیں کریں گے۔ دوسری جانب قومی ٹیم روایتی حریف بھارت کیخلاف ہائی وولٹیج مقابلےکیلئے دبئی روانہ ہوگئی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: فخر زمان کی امام الحق
پڑھیں:
پی ایس ایل 10: فخر زمان نے محمد رضوان کا ریکارڈ برابر کردیا
راولپنڈی:لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ کے دوران ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں فخر زمان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی 20ویں پی ایس ایل نصف سنچری مکمل کی۔
اس کارکردگی کے ساتھ وہ پی ایس ایل کی تاریخ میں 20 یا اس سے زائد ففٹیز بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
فخر زمان نے یہ سنگ میل محمد رضوان کے ہمراہ حاصل کیا ہے جنہوں نے بھی پی ایس ایل میں اب تک 20 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔ دونوں کھلاڑی اب مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
پی ایس ایل میں سب سے زیادہ ففٹیز بنانے کا اعزاز پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کے پاس ہے، جنہوں نے 33 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں اور وہ لیگ کی تاریخ میں واحد بلے باز ہیں جنہوں نے 30 سے زائد ففٹیز بنائی ہیں۔
پی ایس ایل میں سب سے زیادہ ففٹیز بنانے والے کھلاڑی:
بابر اعظم (پشاور زلمی) – 33
محمد رضوان (ملتان سلطانز) – 20
فخر زمان (لاہور قلندرز) – 20
شعیب ملک (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز) – 15
کولن منرو (کراچی کنگز) – 13