آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان،3پاکستانی شامل
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
دبئی(اسپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے ٹیم آف دی ایئر 2024 کا اعلان کردیا۔قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے جن میں نوجوان اوپنر صائم ایوب، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رئوف شامل ہیں۔آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کی ٹیم کیلئے سری لنکا کے 4 کھلاڑی نامزد ہوئے ہیں، چیرتھ اسالنکا کو ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے جبکہ کوشل مینڈس وکٹ کیپر، مڈل آرڈر میں سری لنکن بلے باز پاتھم نسانکا اور اسپنر ونندو ہسرنگا بھی شامل ہیں۔ انکے علاوہ افغانستان کے رحمان اللہ گرباز، عظمت عمرزئی، اے ایم غضنفر بھی آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا حصہ ہیں۔بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور بنگلادیش سمیت کئی بڑی ٹیموں کے کھلاڑی آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ا ئی سی سی ون ڈے ٹیم ا ف دی ایئر
پڑھیں:
ماسٹر آئل کرکٹ، پاک کورنگی اورلانڈھی فرینڈز کامیاب
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ماسٹر آئل لبریکینٹ کے تعاون سے جاری ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید مزید دو میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ اصغر علی شاہ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے پہلے میچ میں پاک کورنگی نے ایور گرین کرکٹ کلب کو 7وکٹوں سے شکست دے دی۔ ایور گرین کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تمام وکٹوں پر 128 رنز بنائے۔ شہزر علی نے 37 اور بچہ خان نے 26 رنز بنائے۔ محمد زوہیب نے جارحانہ بولنگ کرتے ہوئے 10 ر نز دیکر 4 ، اسامہ بشارت نے 29 رنز دیکر 3 جبکہ وسیم احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں پاک کورنگی نے 3 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 131 رنز بنا لئے۔ افسر نواز نے ناقابل شکست 36، اشعر قریشی نے 27 اور ارسلان بشیر نے 23 رنز بنائے۔ خیر اللہ نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ لانڈھی جمخانہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں لانڈھی فرینڈز نے قمر عباس کرکٹ کلب کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔ قمر عباس کرکٹ کلب پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 117 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ صبیح آغا نے 32 اور شجاع نے 24 رنز بنائے۔ محمد خان نے جارحانہ بولنگ کرتے ہوئے 28 رنز دیکر 5 جبکہ علی میسم اور حنیف ملک نے 2-2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں لانڈھی فرینڈز نے 2 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 120 رنز بنا لئے۔ ذکا اللہ نے 8 چوکوں 2 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 53 اور علی میسم نے 23 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔