انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ون ڈے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت جاری ہے۔ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان ٹیم نے سہ فریقی سیریز میں حصہ لینا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ صائم ایوب کے فٹ نہ ہونے کی صورت میں سلیکٹرز نے متبادل لانے کا فیصلہ کر لیا، صائم ایوب کا فیصلہ ہو گیا تو سہ فریقی سیریز کی ٹیم ہی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم ہو گی۔ چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ سے آؤٹ آف فارم عبداللّٰہ شفیق اور عثمان خان کے ڈراپ ہونے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ فخر زمان کی اسکواڈ میں شمولیت یقینی ہے جبکہ امام الحق اور حسیب اللّٰہ کے ناموں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔محمد رضوان، بابر اعظم، سلمان علی آغا، طیب طاہر اور عرفان خان کی اسکواڈ میں شمولیت کا امکان ہے۔اس کے علاوہ محمد حسنین، نسیم شاہ، شاہین آفریدی، حارث رؤف، کامران غلام، ابرار احمد اور سفیان مقیم بھی اسکواڈ کا حصہ ہو سکتے ہیں۔پاکستان کے علاوہ چیمپئنز ٹرافی کی تمام ٹیموں نے اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے جبکہ پاکستان بھی آئی سی سی کو ابتدائی اسکواڈ کے نام بھجوا چکا ہے۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے 11 فروری تک حتمی اسکواڈ کا لازمی اعلان کرنا ہے۔ پاکستان، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ فریقی سیریز کا پہلا میچ 8 فروری کو ہو گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی کے کے لیے

پڑھیں:

چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں تیز: آئی سی سی وفد قذافی اسٹیڈیم پہنچ گیا

لاہور:پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی2025 کی میزبانی کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔ اس سلسلے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اعلیٰ سطح کے  وفد نے لاہور کے  قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور وہاں میگا ایونٹ کے سلسلے میں جاری تعمیراتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ لیا۔

آئی سی سی وفد میں شامل اہم شخصیات میں ہیڈ آف ایونٹس سارہ ایڈگراور جی ایم کرکٹ وسیم خان نے اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت، پویلینز اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انفراسٹرکچر جواد قاضی نے اس موقع پر وفد کو تفصیلی بریفنگ دی اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ تمام کام  30 جنوری تک مکمل کر لیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے ہوگا، جس میں دنیا کی بہترین ٹیمیں شرکت کریں گی۔ یہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی اور عالمی معیار کی کرکٹ کی علامت ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں تیز: آئی سی سی وفد قذافی اسٹیڈیم پہنچ گیا
  • چیمپئنز ٹرافی میں صائم ایوب کا متبادل کون ہوگا؟ ناموں پر مشاورت جاری
  • چیمپئنز ٹرافی: صائم کے فٹ نہ ہونے کی صورت میں متبادل لانے کا فیصلہ
  • صائم کا مستقبل کیا! ڈاکٹرز نے سرجری سے انکار کردیا، مگر کیوں؟
  • سہ ملکی سیریز؛ چیمپئینز ٹرافی سے قبل پی سی بی کا پلان کیا ہے؟
  • چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں تیاریاں جاری
  • سنیل گواسکر نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو فیورٹ قرار دیدیا
  • بھارتی کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان
  • پاکستان میں ہونے والے سہ فریقی ٹورنامنٹ کا شیڈول تبدیل، فائنل کب کھیلا جائے گا؟