پاکستانیوں کو منیٰ میں خصوصی جگہ دی جائیگی،حج معاہدہ طے پاگیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کے لیے معاہدہ طے پاگیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر مذہبی امور چودھری سالک اور سعودی وزیر حج ڈاکٹر توفیق نے معاہدے پر دستخط کیے۔ترجمان مذہبی امور کے معاہدے کے تحت 179,210 پاکستانی رواں سال فریضہ حج ادا کریں گے۔ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ
پاکستانی عازمین حج کو بہتر سہولیات فراہم کریں گے۔ پاکستانی حجاج کو منیٰ میں خصوصی جگہ دی جائے گی، نرخ بھی کم ہوں گے۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر حج نے پاکستانی عازمین کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا، سفر حج کو مزید قابل رسائی، آسان اور آرام دہ بنانے کے لیے 20 سے 25 دن کا مختصر حج پروگرام متعارف کرایا ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ حج ایپ سے عازمین حج کے لیے تمام معلومات موبائل فونز پر دستیاب ہوں گی۔ ترجمان کے مطابق عازمین کو مدینہ منورہ میں 4 سے 8 دن کی مدت کے لیے اپنی رہائش کا انتخاب کرنے کی سہولت ہو گی، ہر عازم کو خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ایک بیگ ملے گا جس میں پاکستانی پرچم، شناخت کے لیے کیو آر کوڈ اور متعلقہ معلومات درج ہوں گی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
لیبیا میں کشتی حادثہ؛ 11 تارکین وطن جاں بحق، 4 پاکستانیوں کی تصدیق
اسلام آباد: لیبیا کے مشرقی شہر سرت کے ساحل حراوہ کے قریب تارکین وطن کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے میں کم از کم 11 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں سے 4 پاکستانی شہریوں کی شناخت ہوچکی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق طرابلس میں قائم پاکستانی مشن نے کشتی ڈوبنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم نے سرت شہر کا دورہ بھی کیا ہے۔دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ سرت میں پاکستانی سفارتخانے نے 11 تارکین وطن کی لاشیں وصول کی ہیں جن میں سے چار افراد کی شناخت قومی دستاویزات کے ذریعے پاکستانی شہریوں کے طور پر کی گئی ہے۔ دو لاشوں کی شناخت تاحال ممکن نہیں ہوسکی۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ جاں بحق پاکستانی شہریوں کی شناخت زاہد محمود ولد لیاقت علی، تعلق گوجرانوالہ اور سمیر علی ولد راجہ عبدالغفار، تعلق منڈی بہاؤالدین سے ہوئی ہے۔ترجمان کے مطابق سید علی حسین ولد شفقت الحسین، تعلق منڈی بہاؤالدین اور آصف علی ولد نذرمحمد، تعلق منڈی بہاؤالدین بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کا کرائسز مینجمنٹ یونٹ صورتِ حال کی مسلسل نگرانی کررہا ہے اور متاثرہ خاندانوں سے رابطے میں ہے جب کہ مزید شناخت اور لاشوں کی منتقلی کے لیے ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔ترجمان نے اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن معاونت کرے گی۔