ہمارا اصل ہدف سیمی فائنل میں جگہ بنانا ہے: ول ینگ
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان کے خلاف سینچری جڑ کر کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرنے والے نیوزی لینڈ کے ول ینگ نے کہا ہے کہ ہمارا اصل ہدف سیمی فائنل میں جگہ بنانا ہے، ٹیم کی کارکردگی قابل فخر ہے۔
میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کامیابی کے بعد بھارت کو بھی شکست سے ہمکنار کر کے فائنل فور میں جگہ بنانے کی کوشش کریں گے۔
کیوی اوپنر کا کہنا تھا کہ بدھ کو کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کے خلاف ہماری اچھی شراکت بنیں جس کے سبب میزبان ٹیم کو ایک بڑا ہدف دینے میں کامیاب رہے۔ ہم نے اپنی بیٹنگ میں پاور پلے کا فائدہ اٹھایا اور ہمارے بیٹر حاوی رہے۔
ول ینگ نے مزید کہا کہ بولرز نے بھی نپی تلی بولی بولنگ کی اور پاکستانی بیٹنگ لائن کو دباؤ میں رکھا۔بھارت کے خلاف میچ کے لیے ذہنی طور پر تیار ہیں اور امید ہے کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی ہماری کامیابی ہے: محمد اورنگزیب
ویب ڈیسک:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان میں معاشی استحکام کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں، اور مالیاتی اشاریے بہتری کی طرف گامزن ہیں،ہمارا عزم ہے آئی ایم ایف کے ساتھ آخری پروگرام ہو ، مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی ہماری کامیابی ہے۔
وزیر خزانہ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ امریکی دورہ انتہائی کامیاب رہا، جہاں 70 سے زائد ملاقاتیں کی گئیں جن میں دیگر ممالک کے وزرائے خزانہ، کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں اور تھنک ٹینکس شامل تھے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ پورے سال سرپلس رہے گا اور افراط زر میں نمایاں کمی آئی ہے جبکہ شرح سود 12 فیصد تک آ چکی ہے۔
بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل
محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ زرمبادلہ ذخائر کو 14 ارب ڈالر تک بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں اور جی ڈی پی میں قرضوں کا تناسب 75 فیصد سے کم ہو کر 65 فیصد ہو گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے پہلی مرتبہ دودھ، آٹو سیکٹر سے گاڑیاں، اور فرنیچر سعودی عرب برآمد کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ ایس آر اوز میں ترامیم اور اسٹرکچرل اصلاحات پر غور جاری ہے تاکہ کاروباری طبقے کو بہتر سہولیات مل سکیں۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ 24 ریاستی ادارے نجکاری کمیشن کو دیئے جا چکے ہیں، جن میں روزویلٹ ہوٹل اور ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ شامل ہے، انہوں نے اعلان کیا کہ وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے اور 43 وزارتوں میں سے کئی کو ضم کیا جا رہا ہے۔
پاکستان ائیر فورس کی بروقت کارروائی،بھارتی رافیل طیارے راہ فرار اختیار کر گئے
انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل ہمیشہ معیشت کا اہم ستون رہا ہے اور حکومت آئندہ بجٹ میں ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم پر خصوصی توجہ دے گی،پاکستان کے ہر شعبے کو ٹیکس دینا ہوگا،ٹیکس دہندگان کیلئے نظام آسان سے آسان بنانا چاہتے ہیں،توانائی کے شعبے میں بہتری کیلئے بھی اقدامات کررہے ہیں،عوام بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اچھی خبریں سنیں گے،8سے 9 فیصد پر ٹیکس معاملات نہیں چل سکتے ،جی ڈی پی کے تمام سیکٹرز کو ٹیکس کے دائرہ کار میں لانا ہو گا ، پالیسی ریٹ میں ایک ہزار بیسز پوائنٹس کم ہوچکے ہیں۔
بولنا مجھے بھی آتا ہے لیکن بڑوں نے عزت کرنا سکھایا ہے: بابر اعظم