Express News:
2025-02-12@11:54:46 GMT

سہ ملکی سیریز؛ جنوبی افریقا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT

سہ ملکی سیریز کے تیسرے میں جنوبی افریقا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باوما نے کہا کہ ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں،  پہلے میچ میں شکست سے سیکھا ہے، نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا تھا، آج بھرپور ٹیم کیساتھ میزبان پر اٹیک کریں گے۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کے خلاف اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، مڈل آرڈر بیٹر کامران غلام کی جگہ سعود شکیل جبکہ حارث رؤف کی جگہ اسکواڈ میں فاسٹ بولر محمد حسنین کو شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میچ میں کامیابی کی کوشش کریں گے تاکہ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنائیں۔

پاکستان کا اسکواڈ:

محمد رضوان (کپتان)، فخر زمان، بابراعظم، سلمان آغا، سعود شکیل، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد حسنین اور ابرار احمد شامل ہیں۔
 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سہ فریقی سیریز، پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف اسکواڈ کا اعلان کردیا، 2 تبدیلیاں

پاکستان نے تین ملکی میچز کی سیریز میں جنوبی افریقا کے خلاف فائنل الیون کا اعلان کردیا جس میں دو تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

بلے باز کامران غلام کی جگہ سعود شکیل جبکہ حارث رؤف کی جگہ اسکواڈ میں فاسٹ بولر محمد حسنین کو شامل کیا گیا ہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، بابر اعظم، محمد رضوان (کپتان)، سلمان آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد شام ہیں۔

حارث رؤف کو نیوزی لینڈ کے میچ میں ہونے والی انجری کے باعث ڈاکٹرز کے مشورے پر آرام کا موقع دیا گیا ہے تاکہ وہ چیمپئنز ٹرافی میں بھرپور ایکشن میں نظر آئیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • سہ ملکی سیریز: جنوبی افریقہ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • سہ ملکی سیریز؛ جنوبی افریقا کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
  • سہ فریقی سیریز، پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف اسکواڈ کا اعلان کردیا، 2 تبدیلیاں
  • کیویز کیخلاف میچ؛ جنوبی افریقی کوچ فیلڈنگ کیلئے میدان میں اُتر آئے
  • سہ فریقی سیریز: نیوزی لینڈ کے خلاف جنوبی افریقہ کی بیٹنگ جاری
  • سہ ملکی سیریز؛ جنوبی افریقا کی تیسری وکٹ 132 رنز پر گر گئی
  • سہ ملکی سیریز: نیوزی لینڈ کیخلاف جنوبی افریقا کی پہلی وکٹ گر گئی
  • سہ فریقی سیریز: جنوبی افریقا کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری
  • سہ ملکی سیریز؛ نیوزی لینڈ کیخلاف جنوبی افریقا کی پہلی وکٹ گر گئی