وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی پوری دنیا میں ایک مثال ہے، پاک چین دوستی ہمالیہ سے اونچی، سمندروں سے گہری اور شہد سے میٹھی ہے۔

چین کے نئے قمری سال اور موسم بہار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا تھا کہ چین میں جا کر ہمیشہ اپنائیت کا احساس ہوتا ہے، خوشی اور فخر ہے کہ پاکستان اور چین کے عوام ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی ہمارے دلوں کے قریب ہے، پاکستان اور چین آہنی بھائی ہیں، ہمیشہ اچھے اور بروقت اکٹھے دیکھے ہیں، پاکستان اور چین کے درمیان سرحدوں کے ساتھ ساتھ پہاڑ اور شاہراہیں بھی مشترک ہیں۔

عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا تھا کہ چین کے جن شہروں میں بھی گیا کبھی ملک سے باہر ہونے کا احساس نہیں ہوا، چین کے ایکسچینج پروگرامز کا چھ مرتبہ حصہ رہا،چین کے دوستوں کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمیشہ تعاون فراہم کیا۔ 

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ سی پیک کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے پر ہم دوسرے مرحلے کی طرف بڑھ رہے ہیں جبکہ گوادر میں پہلی فلائٹ لینڈ ہوئی جو بہت بڑا سنگِ میل ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ ہمارا قومی فریضہ ہے کہ پاک چین دوستی کو زیادہ مضبوط کر کے اگلی نسلوں تک پہنچائیں ،پاک چین دوستی کا لازوال سفر جاری و ساری ہے، ون بیلٹ ون روڈ صدر شی جن پنگ کا شاندار منصوبہ ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاک چین دوستی عطا الل ہ تارڑ کہ پاک چین کے

پڑھیں:

چند عناصر کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ چند عناصر کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، وہ تکلیف میں ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں عطا تارڑ نے کہا کہ جب بھی پاکستان میں اچھا کام ہوتا ہے چند عناصر بےبنیاد پروپیگنڈا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہماری شان اور سر کا تاج ہیں، اُڑان پاکستان منصوبے کے تحت پاکستان مزید ترقی کرے گا۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پاکستان میں اوورسیز پاکستانی کنونشن ہو رہا ہے، جس کا مقصد دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں کی خدمات کو سراہنا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں، وہ ہر سال اربوں ڈالر کی ترسیلات زر بھجواتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ہے، یہ کنونشن اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک و قوم کے لیے شاندار خدمات انجام دے رہے ہیں، ملک میں سرمایہ کاری کا ساز گار ماحول ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فلسطین ہو یا مقبوضہ کشمیر، بارود سے آواز نہیں دبائی جا سکتی، اعظم نذیر تارڑ
  • فلسطین کے معاملے پر پاکستان آپ کو ہر جگہ سرفہرست نظر آئےگا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
  • اوورسیز پاکستانی ہمارے ملک کی شان اور ہمارے سروں کا تاج ہیں،عطاءاللہ تارڑ
  • پاکستان سُپر لیگ کو ہمیشہ ہائی ریٹ کیا ہے: ڈیوڈ ویسا
  • چند عناصر کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، عطا تارڑ
  • ڈیڑھ لاکھ ہنر مند پاکستانیوں کو بیلا روس میں روزگار ملے گا: عطا تارڑ
  • 26 ویں ترمیم کی خوبصورتی عدلیہ کا احتساب، جو ججز کیسز نہیں سن سکتے گھر جائیں: وزیر قانون
  • ایم ڈبلیو ایم نے ہمیشہ مظلومین کی حمایت کی ہے، علامہ ولایت جعفری
  • حکومت کے وکلاء کیساتھ معاہدے میں کبھی دھوکا نہیں ہو گا: اعظم نذیر تارڑ
  • آئینی عدالتیں شاہی دربار نہیں، کیسز نہیں سن سکتے تو گھر چلے جائیں: اعظم نذیر تارڑ