ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بلوچستان میں مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے پر پاکستان کی قیادت سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ 

روسی سفارتخانے کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر جاری بیان میں پیوٹن نے پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا، جنہوں نے کامیاب آپریشن کے ذریعے یرغمالیوں کو بچایا۔

اپنے تعزیتی پیغام میں صدر پیوٹن نے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، "جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کے افسوسناک نتائج پر دلی تعزیت قبول کریں۔" انہوں نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس بزدلانہ کارروائی میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی نشانہ بنے، جو قابل مذمت ہے۔

روسی صدر نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے "انتہائی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات" کا مظاہرہ کیا، جس کے باعث سیکڑوں معصوم جانیں بچائی جا سکیں۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

پیوٹن نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ واضح رہے کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بدھ کے روز بولان کے دشوار گزار علاقے میں جعفر ایکسپریس کو یرغمال بنانے والے تمام 33 دہشت گردوں کو ہلاک کر کے 300 سے زائد مسافروں کو بحفاظت بازیاب کرایا تھا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس پیوٹن نے

پڑھیں:

بازیاب مسافروں کو لے کر مال بردار ٹرین مچھ اسٹیشن پہنچ گئی


سیکیورٹی فورسز کے بازیاب کروائے گئے 104 مسافروں کو لے کر مال بردار ٹرین مچھ ریلوے اسٹیشن پہنچ گئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے جعفر ایکسپریس کے 104 مسافروں کو دہشت گردوں سے باحفاظت بازیاب کروایا۔

جعفر ایکسپریس حملے کے دہشت گرد رعایت کے مستحق نہیں، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے میں ملوث دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

ذرائع کے مطابق بازیاب کروائے جانے والوں میں 58 مرد، 31 عورتیں اور 15 بچے شامل ہیں جبکہ آپریشن میں 16 دہشت گرد مارے جاچکے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 17 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے، دہشت گرد اپنے بیرون ملک ہینڈلرز سے بذریعہ سیٹلائٹ فون رابطے میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے چھوٹی ٹولیوں میں تقسیم دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا، دہشت گردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • دہشتگرد پاکستان کوغیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں، سیکیورٹی فورسز نے بہادری سے مقابلہ کیا، سرفراز بگٹی
  • جعفر ایکسپریس دہشت گردی، پیوٹن کا پاکستان کو تعزیتی پیغام
  • ’دہشتگردوں کیساتھ  اور ان کے سہولت کاروں کو بھی ختم کر دیا جائیگا‘ اعلیٰ سطحی سیکیورٹی اجلاس کا عزم
  • جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن آخری مراحل میں داخل
  • جعفر ایکسپریس حملہ، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن آخری مراحل میں، تمام دہشت گرد مارے گئے
  • جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 190 مسافر بازیاب، 30 دہشتگرد ہلاک
  • جعفر ایکسپریس حملہ: دہشت گردوں میں خود کش بمبار بھی موجود، سیکیورٹی ذرائع
  • بازیاب مسافروں کو لے کر مال بردار ٹرین مچھ اسٹیشن پہنچ گئی
  • صدر اور وزیراعظم کی جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت