ہولی کے تہوار کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کا  پیغام، میں پاکستان بھر  میں ہندو برادری کو ہولی کے پرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں.  یہ تہوار جو بہار کی آمد کا اعلان  اور  محبت اور اچھائی کی فتح کی علامت  ہے، ایک متحرک توانائی کا احساس دلاتا ہے.   نئی شروعات اور تجدید تعلقات کی مضبوطی کا جشن مناتے ہوئے، یہ دن  ایک مضبوط، زیادہ متحد قوم کی تعمیر  کی اہمیت اور تمام شہریوں کی شمولیت کو اجاگر کرتا ہے۔  رنگوں کا یہ تہوار آپ کی زندگیوں کو خوشیوں، صحت کی کامیابیوں اور خوشحالی سے بھر دے۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

رمضان المبارک کا احترام، پاکستان ہندو کونسل نے ہولی کا تہوار عیدالفطر تک ملتوی کردیا،

رمضان المبارک کا احترام، پاکستان ہندو کونسل نے ہولی کا تہوار عیدالفطر تک ملتوی کردیا، WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز


سربراہ پاکستان ہندو کونسل ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کا ویڈیو پیغام

کراچی : پاکستانی ہندو کمیونٹی نے رمضان المبارک کے احترام میں ہولی کی مرکزی تقریب عید الفطر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے،

سربراہ پاکستان ہندو کونسل ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہولی کی مرکزی سالانہ تقریب اور عید ملن پارٹی 6 اپریل کو کراچی میں انکی رہائش گاہ پر منعقد ہوگی۔

ڈاکٹر رمیش وانکوانی کا مزید کہنا تھا کہ ہولی نیکی کی بدی اور اچھائی کی برائی پر جیت کا نام ہے، ظلم کی رات جتنی تاریک ہو، روشنی کی ایک ننھی کرن اندھیرے کا خاتمہ کر دیتی ہے۔

انہوں نے رواں ماہ ہونے والے چاند گرہن اور سورج گرہن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بدی کی قوتیں روشنی کو بجھانا چاہتی ہیں لیکن یہ جیت عارضی ہوتی ہے، سورج اور چاند بدی کو شکست دیکر ایک مرتبہ پھر چمکنے لگتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گرہن کے موقع پر مالک کی خوشنودی حاصل کی جائے، صدقہ خیرات دیا جائے اور ماضی کے گناہوں کی معافی طلب کرکے اچھا انسان بننے کا عزم کیا جائے۔

ڈاکٹر رمیش وانکوانی نے اپنے ویڈیو پیغام میں ہولی کی مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان ہندو کونسل کے مذکورہ فیصلے کو مذہبی ہم آہنگی اور قومی وحدت کے فروغ کی ایک کوشش قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب کی جانب سے ہندو برادری کے تہوار ہولی پرپیغام
  • مریم نواز کا ہندو تہوار ہولی پر پیغام
  • یہ تیوہار بہار کی آمد اور محبت کی فتح کی علامت ہے، وزیر اعظم کا ہولی پر پیغام
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری آج ہولی کا تہوار منا رہی ہے
  • شرجیل انعام میمن کی ہندو برادری کو ہولی کے تہوار پر دلی مبارک باد
  • رمضان المبارک کا احترام، پاکستان ہندو کونسل نے ہولی کا تہوار عیدالفطر تک ملتوی کردیا،
  • جمعرات اور جمعہ کو چھٹی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
  • سندھ حکومت کا ہولی پر ہندو برادری کیلئے عام تعطیل کا اعلان
  • ہولی کا تہوار ؛ 2 روز کی عام تعطیلات کا اعلان