پاک فوج کے ترجمان نے ملک میں بڑھتی دہشتگردی کی اصل وجہ بے نقاب کردی
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی کے سوال کے جواب میں پاک فوج کے ترجمان نے ملک میں بڑھتی دہشتگردی کی اصل وجہ بے نقاب کردی۔
تفصیل کے مطابق خاتون صحافی نے سوال کیا کہ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ فوج اور سیکیورٹی فورسز کے آپریشن جاری ہیں لیکن اس کے باوجود ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا، اس کی وجوہات کیا ہیں۔
اس کے جواب میں پاک فوج کے ترجمان احمد شریف نے بتایاکہ دہشتگردوں کے خلاف فوج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ قوم بھی لڑتے ہیں، ایک نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا تھا جس کے 14 نقاط تھے ۔
نیشنل ایکشن پلان میں 14نکات تھے جن پر عملدرآمد ہو تو دہشتگردی ختم ہو گی،ڈی جی آئی ایس پی آر
انہوں نے بتایاکہ افغانستان سے دہشتگردوں کو سپیس مل رہی ہے ، وہ چاہے علاقائی تنظیمیں ہوں یا عالمی ، ہمارے پاس شواہد ہیں، وہاں ان کے مراکز ہیں، لیڈر شپ موجود ہے ، تربیت ہورہی ہے ، ریکروٹمنٹ مل رہی ہے ، افغانی یہاں ( پاکستان میں )آکر خودکش حملوں میں اڑنے والوں میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ افغانستان سے اتحادی افواج کے انخلاء کے بعد نائٹ وژن ڈیواٗسز بھی ان تنظیموں کے ہاتھ لگی ہیں جس سے ان کو مدد ملی ۔
ترجمان نے بتایا کہ پاکستان میں سیکیورٹی فورسز روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً 180 آپریشن کررہی ہیں، پاکستان میں سمگلنگ ، منشیات فروشی اور غیرقانونی دھندوں میں ملوث مافیا کے خلاف کارروائیاں بھی ہورہی ہیں اور وہ بھی ایسی سرگرمیوں کو سپورٹ کرتے ہیں تاکہ بے امنی پیدا ہو اور وہ اپنا مقصد حاصل کرسکیں۔
پی ٹی آئی کو فرد واحد کو بچانے کے بجائے ملک بچانے کی بات کرنی چاہیے: عظمٰی بخاری
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پاکستان میں ایک بار پھر بڑھتی ہوئی دہشت گردی امن کے لئے چیلنج ہے، اظہر خان مغل
جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے ہائیکورٹ بار ملتان کے صدر کا کہنا تھا کہ معصوم لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا بزدلانہ کاروائی ہے، جس کو جتنا کنڈم کیا جائے کم ہے، دہشت گردی کو روکنے اور عوام کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر محمد اظہر خان مغل ایڈووکیٹ نے جعفر ایکسپریس میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جعفر ایکسپریس میں کامیاب آپریشن اور لوگوں کو با حفاظت بچانے پر اداروں کو سلام پیش کرتے ہیں، پاکستان میں ایک بار پھر بڑھتی ہوئی دہشت گردی امن کے لئے چیلنج ہے، معصوم لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا بزدلانہ کاروائی ہے جس کو جتنا کنڈم کیا جائے کم ہے، دہشت گردی کو روکنے اور عوام کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے پوری قوم سیکوریٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ملک دشمنوں کو کسی طور اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔